☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كره المعصفر للرجال
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب اللباس← من كره المعصفر للرجال
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 10
Hadith No.: 25223 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٣٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن علي بن مبارك عن يحيى بن أبي كثير عن محمد بن إبراهيم (عن) (١) (خالد) (٢) بن معدان عن (جبير بن نفير) (٣) الحضرمي عن عبد اللَّه بن عمرو قال: رآني النبي صلى الله عليه و آله وسلم وعليَّ ثوب معصفر فقال:"ألقها، فإنها ثياب الكفار" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اس حالت میں دیکھا کہ مجھ پر معصفر (زرد رنگا ہوا کپڑا) کپڑا تھا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کو اتار دو اس لیئے کہ یہ کفار کا کپڑا ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26332]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26332، ترقيم محمد عوامة 25223)
Hadith No.: 25224 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٣٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أسامة بن زيد عن عبد اللَّه بن حنين قال: سمعت عليًا يقول: نهاني رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ولا أقول: نهاكم- عن لبس المعصفر (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن حنین سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو کہتے سُنا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے منع فرمایا تھا لیکن میں تمہیں منع نہیں کرتا۔ معصفر کے پہننے سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26333]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26333، ترقيم محمد عوامة 25224)
Hadith No.: 25225 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٣٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن حجاج عن أبي بكر بن حفص عن (ابن) (١) حنين عن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:" (لا تلبسوا) (٢) ثوبًا أحمرَ (متوردًا) (٣) " (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اور تم گلاب کی طرح کا سُرخ رنگ کپڑا نہ پہنو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26334]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26334، ترقيم محمد عوامة 25225)
Hadith No.: 25226 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٣٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا محمد (عن) (١) عمرو (بن) (٢) شعيب عن أبيه عن جده قال: أقبلنا مع رسول اللَّه صلى اللَّه عليه (٣) وسلم من (ثنية) (٤) (أذاخر) (٥) فالتفت إليَّ وعليَّ (ريطة) (٦) (مضرجة) (٧) بالعصفر فقال:"ما هذه؟"، فعرفت ما كره، فأتيت أهلي وهم يسجرون تنورهم، فقذفتها فيه، ثم آتيته من الغد فقال:"يا عبد اللَّه ما فعلت الريطة؟" فأخبرته فقال:"ألا كسوتها بعض أهلك، فإنه لا بأس بذلك للنساء" (٨) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد، اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں ہم لوگ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ اذاخر کی گھاٹی سے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میری طرف دیکھا۔ اور (اس وقت) مُجھ پر ایک گلاب کے رنگ سے کچھ تیز عصفر کی رنگی ہوئی چادر تھی۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ اس سے میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناپسندیدگی کو پہچانا، تو میں اپنے گھر والوں کے پاس آیا۔ وہ لوگ (اس وقت) تندور کو گرما رہے تھے۔ پس میں نے وہ چادر تندور میں پھینک دی۔ پھر میں دوسرے دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا۔ ”اے عبد اللہ! چادر کا کیا ہوا؟“ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وہ بات بتائی، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے وہ چادر اپنے گھر والوں میں سے کسی کو کیوں نہیں پہنا دی۔ کیونکہ عورتوں کے لئے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26335]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26335، ترقيم محمد عوامة 25226)
Hadith No.: 25227 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٣٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي (عن) (١) يزيد بن أبي زياد عن الحسن ابن سهيل عن ابن عمر قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن (٢) (المفدم) (٣) (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قسّیّۃ (مصر کے علاقہ میں بنائے جانے والے کپڑے جن پر ترنج کی شکلیں ہوتی ہیں) اور مُفَدّم سے منع کیا۔ راوی یزید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن (استاد) سے کہا مفدّم کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا خوب تیز عصفر کا رنگ کیا ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26336]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26336، ترقيم محمد عوامة 25227)
Hadith No.: 25228 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٣٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن تميم الخزاعي قال: حدثتنا عجوز لنا قالت: كانت أرى عمر إذا رأى على رجل ثوبًا معصفرًا (ضربه) (١) وقال: ذروا هذه (البراقات) (٢) للنساء (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت تمیم خزاعی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہمیں ہماری ایک بڑھیا نے یہ بات بیان کی۔ کہتی ہیں کہ میں حضرت عمر کو دیکھا کرتی تھی کہ وہ جب کسی مرد کو عصفر کپڑا پہنے ہوئے دیکھتے تو اس کو مارتے اور فرماتے یہ چمک دمک والی چیزیں عورتوں کے لیئے چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26338]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26338، ترقيم محمد عوامة 25228)
Hadith No.: 25229 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٣٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن فضيل عن نافع عن ابن عمر رأى عليّ بن له معصفرا فنهاه (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے ایک بیٹے (کے جسم) پر معصفر کپڑا دیکھا تو آپ نے اس کو منع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26339]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26339، ترقيم محمد عوامة 25229)
Hadith No.: 25230 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٣٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ليث عن عطاء وطاوس ومجاهد أنهم كانوا يكرهون التضريج فما فوقه للرجال.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت لیث، حضرت عطاء، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ مردوں کے لئے گلاب سے زیادہ تیز رنگ (عصفر) مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26340]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26340، ترقيم محمد عوامة 25230)
Hadith No.: 25231 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٣٤١ - [حدثنا أبو بكر قال: أخبرنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أنه كان يكره المعصفر للرجال] (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت معمر، حضرت زہری کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ مردوں کے لئے معصفر کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26341]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26341، ترقيم محمد عوامة 25231)
Hadith No.: 25232 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٣٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن عبيد اللَّه بن (عبد اللَّه) (١) بن (موهب) (٢) قال: حدثني عمي عن أبي هريرة عن عثمان قال: نهى ⦗٥٠٣⦘ رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن المعصفر (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ، حضر ت عثمان سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے معصفر سے منع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26342]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26342، ترقيم محمد عوامة 25232)