☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في أكل لحوم الخيل
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأطعمة← ما قالوا في أكل لحوم الخيل
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 13
Hadith No.: 24792 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٥٨٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر ووكيع عن هشام (بن) (١) عروة عن فاطمة بنت المنذر عن أسماء بنت (أبي بكر) (٢) قالت: نحرنا فرسًا على عهد رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فأكلنا من لحمه أو أصبنا من لحمه (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسماء بنت ابی بکر سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ہم نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک میں ایک گھوڑا نحر کیا۔ پھر ہم نے اس کا گوشت کھایا۔ یا کہا… ہمیں اس کا گوشت ملا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25894]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25894، ترقيم محمد عوامة 24792)
Hadith No.: 24793 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٥٨٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن جريج عن أبي الزبير عن جابر قال: أكلنا لحوم الخيل يوم خيبر ولحوم الحمر الوحشية (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے خیبر کے دن گھوڑوں اور وحشی گدھوں کا گوشت کھایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25895]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25895، ترقيم محمد عوامة 24793)
Hadith No.: 24794 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٥٨٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن جابر بن عبد اللَّه قال: أطعمنا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم لحوم الخيل، ونهانا عن لحوم الحمر (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر بن عبد اللہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں گھوڑوں کا گوشت کھلایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں گدھوں کے گوشت سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25896]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25896، ترقيم محمد عوامة 24794)
Hadith No.: 24795 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٥٨٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: كان أصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يأكلون لحوم الخيل في مغازيهم (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ، اپنے جہادی اسفار میں گھوڑوں کا گوشت کھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25897]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25897، ترقيم محمد عوامة 24795)
Hadith No.: 24796 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٥٨٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: نحر أصحاب عبد اللَّه فرسًا فقسموه بينهم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے ساتھیوں نے ایک گھوڑا ذبح کیا۔ پھر اس کو آپس میں تقسیم کرلیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25898]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25898، ترقيم محمد عوامة 24796)
Hadith No.: 24797 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٥٨٩٩ - [حدثنا أبو بكر قال أخبرنا سلام عن مغيرة [عن إبراهيم قال: كان أصحابنا يأكلون لحوم الخيل] (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہمی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھی، گھوڑوں کا گوشت کھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25899]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25899، ترقيم محمد عوامة 24797)
Hadith No.: 24798 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٥٩٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا [وكيع عن شعبة عن مغيرة] (١) عن إبراهيم أن الأسود أكل لحم فرس.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ کہ حضرت اسود نے گھوڑے کا گوشت کھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25900]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25900، ترقيم محمد عوامة 24798)
Hadith No.: 24799 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٥٩٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم أن شريحا أكل لحم فرس.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم سے روایت ہے کہ حضرت شریح نے گھوڑے کا گوشت کھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25901]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25901، ترقيم محمد عوامة 24799)
Hadith No.: 24800 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٥٩٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن ابن عون قال: سألت محمدًا عن لحوم الخيل فلم ير بها بأسًا.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد سے گھوڑوں کے گوشت کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے اس میں کوئی حرج نہیں سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25902]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25902، ترقيم محمد عوامة 24800)
Hadith No.: 24801 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٥٩٠٣ - [حدثنا أبو بكر قال حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن عطاء قال: لا بأس بها] (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25903]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25903، ترقيم محمد عوامة 24801)
Hadith No.: 24802 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٥٩٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن أبي إسحاق قال: أدركتهم يقتسمون (لحوم) (١) الخيل.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے اسلاف کو گھوڑوں کے گوشت کو تقسیم کرتے پایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25904]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25904، ترقيم محمد عوامة 24802)
Hadith No.: 24803 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٥٩٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع وعلي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن المنهال عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: سأله رجل عن أكل الفرس -وقال: وكيع عن أكل الخيل- فقرأ هذه الآية: ﴿وَالْأَنْعَامَ خَلَقَهَا لَكُمْ فِيهَا دِفْءٌ﴾ [النحل: ٥] الآية قال: فكرهها (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے آپ سے گھوڑا کھانے کے بارے میں سوال کیا؟ حضرت وکیع کہتے ہیں۔ خچر کھانے کے بارے میں سوال کیا تھا۔ تو آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ { وَالأَنْعَامَ خَلَقَہَا لَکُمْ فِیہَا دِفْئٌ} الایۃ راوی کہتے ہیں۔ پس آپ نے اس کو ناپسند سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25905]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25905، ترقيم محمد عوامة 24803)
Hadith No.: 24804 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٥٩٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن يونس عن الحسن قال: لا بأس بلحم الفرس.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ گھوڑے کا گوشت کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25906]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25906، ترقيم محمد عوامة 24804)