☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان إذا شرب ماء بدأ بالأيمن
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الأشربة← من كان إذا شرب ماء بدأ بالأيمن
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 3
حديث رقم: 24672 مصنف ابن أبي شيبة
٢٥٧٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن الشيباني عن غيلان ابن يزيد قال: دعي أبو عبيدة إلى وليمة، فأتي بشراب، فناول من (على) (١) يمينه.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت غیلان بن یزید سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ کو ایک ولیمہ میں مدعو کیا گیا۔ تو ان کے پاس مشروب حاضر کیا گیا۔ پس آپ نے وہ مشروب اپنے دائیں جانب والے کو دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25767]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25767، ترقيم محمد عوامة 24672)
حديث رقم: 24673 مصنف ابن أبي شيبة
٢٥٧٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة قال: أخبرني شعبة عن عمارة بن أبي حفصة عن عكرمة قال: أتي عمر بشراب وهو بالموقف عشية عرفة، فشرب ثم ناول سيد أهل اليمن وهو عن يمينه، قال: إني صائم، قال: عزمت عليك إلا أفطرت وأمرت أصحابك (أن يفطروا) (١) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس ایک مشروب لایا گیا جبکہ آپ عرفہ کی رات کو موقف میں تھے۔ پس آپ نے وہ مشروب پیا پھر آپ نے وہ مشروب اہل یمن کے سردار کو دے دیا اور یہ آپ کے دائیں جانب تھے۔ اس سردار نے کہا۔ میں روزہ دار ہوں۔ حضرت عمر نے فرمایا: میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ تم خود بھی روزہ توڑو اور اپنے ساتھیوں کو بھی حکم دو کہ وہ روزہ افطار کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25768]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25768، ترقيم محمد عوامة 24673)
حديث رقم: 24674 مصنف ابن أبي شيبة
٢٥٧٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري سمعه من أنس قال: قدم النبي صلى الله عليه و آله وسلم (المدينة) (١) وأنا ابن عشر، وتوفي صلى الله عليه و آله وسلم وأنا ابن عشرين، وكن أمهاتي ⦗٣٤٨⦘ يحثثنني على خدمته، فدخل علينا دارنا فحلبنا له من شاة داجن لنا، وشيب له من بئر في الدار، وأبو بكر عن شماله وأعرابي عن يمينه، وكان عمر ناحية، فقال عمر: يا رسول اللَّه! أعط أبا بكر، فأعطى الأعرابي وقال: الأيمن فالأيمن (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زہری سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت انس کو کہتے سُنا۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو میں دس سال کا تھا۔ اور جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی تو میں بیس برس کا تھا۔ اور میری مائیں مجھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کی ترغیب دیا کرتی تھیں۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس ہمارے گھر میں تشریف لائے اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے اپنی ایک پالتو بکری کا دودھ دوہا اور اس میں اپنے گھر کے کنویں کے پانی کی آمیزش کی۔ حضرت ابوبکر، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بائیں طرف تھے اور ایک دیہاتی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دائیں طرف تھا۔ اور حضرت عمر، ایک طرف تھے۔ چناچہ حضرت عمر نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! حضرت ابوبکر کو دے دیں۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیہاتی کو دے دیا اور ارشاد فرمایا ”دائیں طرف والا، پھر دائیں طرف والا،“ (یعنی یہ حق دار ہے۔) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25769]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25769، ترقيم محمد عوامة 24674)