☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عورت مر جائے اور اس کے پیٹ میں بچہ ہو تو اس عورت کے ساتھ کیا کیا جائے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطب← عورت مر جائے اور اس کے پیٹ میں بچہ ہو تو اس عورت کے ساتھ کیا کیا جائے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 24182 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٢٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (مخلد) (١) بن يزيد عن ابن جريج قال: سئل عطاء عن المرأة تموت وفي بطنها ولد؟ (٢) يسطو عليه الرجل فيستخرجه، فكره ذلك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت عطاء سے ایسی عورت کے بارے میں سوال کیا گیا جو اس حال میں مری کہ اس کے پیٹ میں بچہ تھا۔ (کیا) آدمی اس عورت پر غلبہ پاکر بچہ کو نکال سکتا ہے؟ تو حضرت عطاء نے اس کو ناپسند کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25265]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25265، ترقيم محمد عوامة 24182)
حدیث نمبر: 24183 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٢٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن أنه كان لا يرى بأسا أن يسطو الرجل على المرأة إذا لم يقدروا على امرأة تعالج.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن کے بارے میں روایت ہے کہ وہ اس بات میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے کہ جب کوئی عورت علاج کے لئے نہ مل سکے تو کوئی مرد عورت پر غلبہ پا کر بچہ نکالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25266]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25266، ترقيم محمد عوامة 24183)
حدیث نمبر: 24184 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٢٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة قال: قالت أم سنان: إذا أنا مت فشقوا بطني، فإن فيه سيد غطفان، قال: فلما ماتت شقوا بطنها فاستخرجوا سنانًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ حضرت ام سنان نے کہا تھا کہ جب میں مر جاؤں تو تم میرے پیٹ کو پھاڑ دینا کیونکہ میرے پیٹ میں غطفان کا سردار ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر جب وہ مرگئی تو لوگوں نے ان کا پیٹ پھاڑا اور سنان کو باہر نکالا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25267]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25267، ترقيم محمد عوامة 24184)