☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جس آدمی کے لئے یہ تجویز کیا گیا ہو کہ وہ اپنا خون پئے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطب← جس آدمی کے لئے یہ تجویز کیا گیا ہو کہ وہ اپنا خون پئے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 24180 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٢٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مخلد بن يزيد -وكان ثقة- عن ابن جريج عن عطاء أنه سئل عن رجل وجع (كبده) (١) فنعت له أن (يسرم) (٢) على كبده، وأن يشرب من دمه، فقال: لا بأس هي ضرورة. قال ابن جريج: قلت له: أليس الدم (حراما) (٣) ؟ قال: ذلك من ضرورة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء کے بارے میں روایت ہے کہ ان سے ایک آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جس کے جگر میں بیماری تھی اور اس کے لئے یہ علاج تجویز کیا گیا کہ وہ اپنے جگر کو کاٹے اور اس کا خون پئے؟ تو حضرت عطاء نے کہا۔ اس میں کوئی حرج کی بات نہیں یہ ضرورت ہے۔ ابن جریج کہتے ہیں۔ میں نے حضرت عطاء سے کہا۔ کیا خون حرام نہیں ہے؟ انہوں نے فرمایا: یہ پینا بوجہ ضرورت کے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25263]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25263، ترقيم محمد عوامة 24180)
حدیث نمبر: 24181 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٢٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر عن أبي جعفر قال: إذا اضطر إلى ما حرم عليه، فما حرم عليه فهو له حلال.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جب آدمی اس چیز کے استعمال میں مجبور ہوجائے تو جو چیز آدمی پر حرام ہو وہ حلال ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25264]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25264، ترقيم محمد عوامة 24181)