☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بچھو کے تعویذ کے بیان میں، وہ تعویذ کیا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطب← بچھو کے تعویذ کے بیان میں، وہ تعویذ کیا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 24019 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٠٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم (عن) (١) مطرف عن المنهال بن ⦗١٤٧⦘ عمرو عن محمد بن علي (٢) قال: بينا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ذات ليلة يصلي فوضع يده على الأرض فلدغته عقرب، فتناولها رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بنعله فقتلها، فلما انصرف قال:"لعن اللَّه العقرب، لا تدع مصليًا ولا غيره، أو نبيًا ولا غيره (٣) "، ثم دعا بملح وماء (فجعله) (٤) في إناء، ثم جعل يصبه على إصبعه حيث لدغته ويمسحها ويعوذها بالمعوذتين (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے کہ اس دوران آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ مبارک زمین پر رکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کسی بچھو نے ڈس لیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بچھو کو اپنے جوتے سے قابو کرلیا اور مار ڈالا۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو ارشاد فرمایا: ”اللہ کی لعنت ہو بچھو پر، نہ نمازی کو چھوڑتا ہے اور نہ غیر نمازی کو۔“ یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نبی کو چھوڑتا ہے نہ غیر نبی کو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نمک اور پانی منگوایا اور اس کو ایک برتن میں رکھ دیا۔ پھر جس جگہ بچھو نے ڈسا تھا اس جگہ یہ پانی ڈالنا شروع کیا اور اس کو ملنے لگے اور اس پر معوذتین پڑھ کر دم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25099]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25099، ترقيم محمد عوامة 24019)
حدیث نمبر: 24020 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥١٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن (الحسن) (١) بن (عبيد اللَّه) (٢) عن إبراهيم [بن الأسود قال: كان يرقي (بالحميرية) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود کے بارے میں روایت ہے کہ وہ حمیریۃ کے ذریعہ تعویذ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25100]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25100، ترقيم محمد عوامة 24020)
حدیث نمبر: 24021 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥١٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن القعقاع عن إبراهيم] (١) قال: رقية العقرب (شجة) (٢) (قرنية) (٣) ملحة بحر (قفطًا) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے روایت ہے کہتے ہیں کہ بچھوکا تعویذ یہ ہے۔ شَجَّۃ قَرَنیۃ مِلْحَۃِ بَحْرٍ قفْطا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25101]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25101، ترقيم محمد عوامة 24021)
حدیث نمبر: 24022 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥١٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان (عن القعقاع) (١) عن إبراهيم عن الأسود قال: عرضتها على عائشة فقالت: هذه (مواثيق) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود سے روایت ہے کہتے ہیں کہ میں نے تعویذ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے پیش کال تو انہوں نے فرمایا یہ مضبوط باتیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25102]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25102، ترقيم محمد عوامة 24022)
حدیث نمبر: 24023 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥١٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن حجاج عن الزهري عن طارق بن أبي (مخاشن) (١) عن أبي هريرة قال: أتي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم برجل لدغته عقرب، فقال:"أما أنه لو قال: أعوذ بكلمات (اللَّه) (٢) (التامة) (٣) من شر ما خلق لم يلدغ ولم يضره" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک ایسا آدمی لایا گیا جس کو بچھو نے ڈسا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ”اگر یہ آدمی یوں کہتا: میں اللہ تعالیٰ کے کلمات تامہ کے ذریعے مخلوق کے شر سے پناہ مانگتا ہوں، تو یہ نہ ڈسا جاتا“ یا فرمایا: ”یہ بچھو اس کو نقصان نہ دیتا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25103]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25103، ترقيم محمد عوامة 24023)