☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پہلو کے پھوڑے کے تعویذ کی اجازت دینے والے حضرات
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطب← پہلو کے پھوڑے کے تعویذ کی اجازت دینے والے حضرات
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 24006 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٠٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن محمد بن المنكدر عن (أبي) (١) بكر بن (سليمان) (٢) بن أبي (حثمة) (٣) أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال (لجدته) (٤) الشفاء بنت عبد اللَّه:"علمي حفصة رقيتك" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر بن سلیمان بن ابی حثمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی دادی حضرت شفاء بنت عبد اللہ سے فرمایا تھا۔ ”تم حفصہ کو اپنا تعویذ بھی سکھا دو“۔ ابو بشر سلیمان ابن علیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد سے پوچھا، ان کا تعویذ کون سا تھا؟ محمد نے جواب دیا، پہلو کے پھوڑے کا تعویذ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25085]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25085، ترقيم محمد عوامة 24006)
حدیث نمبر: 24007 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٠٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا سفيان عن (عاصم) (١) عن يوسفما بن عبد اللَّه بن الحارث عن أنس قال: رخص رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في الرقية من النملة (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس سے روایت ہے۔ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پہلو کے پھوڑے کے تعویذ کی اجازت عنایت فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25087]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25087، ترقيم محمد عوامة 24007)
حدیث نمبر: 24008 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٠٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا عبد العزيز بن ⦗١٤٤⦘ عمر قال: حدثني صالح بن (كيسان) (١) عن (أبي) (٢) بكر بن (سليمان) (٣) بن أبي (حثمة) (٤) أن الشفاء ابنة عبد اللَّه قالت: دخل عليَّ رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وأنا قاعدة عند حفصة بنت عمر، فقال:"ما (يمنعك) (٥) أن (تعلمي) (٦) هذه رقية النملة كما (علمتيها) (٧) الكتابة" (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر بن سلیمان بن ابی حثمہ سے روایت ہے کہ حضرت شفا بنت عبد اللہ فرماتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے جبکہ میں حضرت حفصہ بنت عمر کے پاس بیٹھی ہوئی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ”تمہارے لیے اس بات سے کیا چیز مانع ہے کہ تم نے جس طرح حضرت حفصہ کو لکھنا سکھایا ہے اسی طرح تم اس کو یہ پہلو کے پھوڑے کا تعویذ بھی سکھا دو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25088]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25088، ترقيم محمد عوامة 24008)