☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص کسی سے کوئی چیز خریدے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص کسی سے کوئی چیز خریدے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 23800 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٨٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا زياد (بن أبي زياد) (١) قال: اشتريت من رجل شاة فنقدته ثمنها، ثم جئت لأقبضها فقال البائع: إنها أرادت أن تموت فذبحها أهلي، (فخاصمته) (٢) إلى شريح فقال شريح: رد عليه الثمن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زیاد بن ابو زیاد فرماتے ہیں کہ میں نے ایک شخص سے بکری خریدی اور ثمن ادا کردیا، پھر جب میں اس پر قبضہ کرنے آیا تو بائع نے کہا کہ بکری مرنے لگی تھی تو میں نے اس کو ذبح کر یا، میں جھگڑا حضرت شریح کے پاس لے گیا، حضرت شریح نے فرمایا: اس پر ثمن لٹاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24878]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24878، ترقيم محمد عوامة 23800)
حدیث نمبر: 23801 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٨٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا زكريا عن عامر أنه سئل عن رجل اشترى عبدًا فقال المشتري للبائع: (بعه) (١) لي، فهو منك أنفق (٢) ، فمات العبد في يد البائع، فقال: يغرم البائع ثمنه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے غلام خریدا، پھر مشتری نے بائع سے کہا، اس کو میرے لئے فروخت کر دے وہ تجھ سے زیادہ مفلس ہے، غلام بائع کے ہاتھ میں فوت ہوگیا؟ فرمایا: بائع اس کے ثمن کا ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24879]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24879، ترقيم محمد عوامة 23801)
حدیث نمبر: 23802 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٨٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: (إذا) (١) (اعتقب) (٢) البائع البيع ببعض الثمن، فمات فهو من مال البائع.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر بائع ثمن وصول کرنے کے لئے مبیع کو اپنے پاس روک لے اور وہ ہلاک ہوجائے تو وہ بائع کے مال سے شمار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24880]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24880، ترقيم محمد عوامة 23802)