☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کسی شخص کا دوسرے کو بطور مضاربت مال دینا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کسی شخص کا دوسرے کو بطور مضاربت مال دینا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 23696 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٧٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد قال: يكره أن ⦗٤٨⦘ (يقول) (١) المضارب لصاحبه: أنا أفضلك عشرين درهما أو ثلاثين، ولا يرى بأسا أن يقول: أفضلك بثلث أو ربع أو سدس.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ مضارب اپنے ساتھی سے یوں کہے کہ: میں تجھ سے بیس یا تیس درہم لوں گا، اور اگر وہ یوں کہے کہ میں تجھ سے ثلث، ربع یا سدس زیادہ لوں گا تو کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24770]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24770، ترقيم محمد عوامة 23696)
حدیث نمبر: 23697 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٧٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب بن عطاء عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب وابن سيرين أنهما كانا (لا يريان) (١) بأسا أن يدفع الرجل إلى الرجل مالا مضاربة ويقول: لك منها ربح ألف درهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب اور حضرت ابن سیرین اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ کوئی شخص دوسرے کو مال مضاربۃ یہ کہہ کر دے کہ اس میں سے ایک ہزار درہم کا نفع آپ کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24771]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24771، ترقيم محمد عوامة 23697)
حدیث نمبر: 23698 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٧٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب بن عطاء عن سعيد عن قتادة عن الحسن أنه كان يكره ذلك إلا أن يجعل له ثلثا أو ربعا أو خمسًا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن ثلث، ربع اور خمس کے علاوہ مضاربت کرنے کو ناپسند فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24772]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24772، ترقيم محمد عوامة 23698)