☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ خصم کی بات نہیں قبول کریں گے جب تک کہ دوسرا خصم حاضر نہ ہو جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ خصم کی بات نہیں قبول کریں گے جب تک کہ دوسرا خصم حاضر نہ ہو جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 23612 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٦٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن (زائدة) (١) عن سماك عن حنش عن علي قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا تقاضى إليك رجلان فلا تسمع ما يقول الأول، حتى تسمع ما يقول الآخر، فإنك سوف ترى كيف تقضي"، قال علي: فما زلت بعدها قاضيا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تمہارے پاس دو فیصلہ کروانے والے آئیں تو پہلے کی بات سن کر فیصلہ نہ کر جب تک کہ دوسرے کی بات نہ سن لے، بیشک تو عنقریب دیکھ لے گا کیسے فیصلہ کیا جاتا ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں اس کے بعد ہمیشہ اسی طرح فیصلہ کرتا رہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24678]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24678، ترقيم محمد عوامة 23612)
حدیث نمبر: 23613 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٦٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن القاسم وعامر أنهما قالا: لا (تقبل) (١) من خصم خصومة حتى يحضر خصمه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم اور حضرت عامر فرماتے ہیں کہ جب تک دوسرا خصم حاضر نہ ہو پہلے خصم کی بات قبول مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24679]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24679، ترقيم محمد عوامة 23613)