☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص کچھ سالوں کے لئے اپنا گھر کرایہ پر دے دے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص کچھ سالوں کے لئے اپنا گھر کرایہ پر دے دے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 23562 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٦٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبد اللَّه) (١) بن إدريس عن مطرف عن الشعبي قال: ليس (لميت) (٢) شرط.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میت کے لئے کوئی شرط نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24622]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24622، ترقيم محمد عوامة 23562)
حدیث نمبر: 23563 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٦٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الصمد عن حماد بن سلمة عن حميد عن الحكم (في الرجل) (١) (يؤجر) (٢) داره عشر سنين فيموت قبل ذلك، قال: تنتقض الإجارة: و (تبطل) (٣) العارية.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے اپنا گھر دس سالوں کے لئے اجرت پر دیا پھر اس سے قبل ہی وہ فوت ہوگیا تو اجارہ ختم ہوجائے گا اور عاریت باطل ہوجائے گی۔ حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ عاریت کو پورا کیا جائے گا اور اجارہ باطل ہوجائے گا۔ حضرت ایاس بن معاویہ فرماتے ہیں کہ دونوں کو انتہاء تک پورا کیا جائے گا۔ حضرت محمد بن سیرین فرماتے ہیں اس کے ورثاء اس کے وارث ہوں گے جس کا وہ اپنی زندگی میں مالک تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24623]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24623، ترقيم محمد عوامة 23563)
حدیث نمبر: 23564 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٦٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن أبي خالد عن عامر أنه سئل عن امراة أسلمت غلامًا لها أشهرًا، فماتت المرأة قبل ذلك، فقال عامر: ⦗٥٥٩⦘ [لأختها: هو (غلامك) (١) إن شئت قبضتيه، وإن شئت تركتيه] (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر سے دریافت کیا گیا کہ ایک خاتون نے اپنے غلام میں کچھ مہینوں کے لئے سلم کیا ہے پھر خاتون مقررہ مدت سے قبل ہی فوت ہوگئی؟ حضرت عامر نے اس کے بھائی سے فرمایا، وہ آپ کا غلام ہے اگر چاہو تو لے لو اور اگر چاہو تو چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24627]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24627، ترقيم محمد عوامة 23564)