☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات گواہ کے ساتھ قسم لیتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← جو حضرات گواہ کے ساتھ قسم لیتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 23516 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٥٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ابن أبي ليلى عن الحكم عن حنش عن علي أنه استحلف (عبيد اللَّه) (١) بن الحر مع (بينته) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے عبید اللہ بن حرّ سے گواہ کے ساتھ قسم بھی طلب کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24569]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24569، ترقيم محمد عوامة 23516)
حدیث نمبر: 23517 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٥٧٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا حسن بن صالح عن ابن أبي ليلى عن على أنه استحلف عبيد اللَّه ابن الحر مع بينته] (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24570]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24570، ترقيم محمد عوامة 23517)
حدیث نمبر: 23518 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٥٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا هشام بن (المغيرة) (١) عن سعيد بن أشوع عن شريح قال: قبح اللَّه بينتك إن لم تحلف على حقك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ اگر تم اپنے حق پر قسم نہ اٹھاؤ گے تو اللہ تعالیٰ تمہاری گواہی سے ناراض ہوگا، (اللہ کو ناراض کرے گا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24571]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24571، ترقيم محمد عوامة 23518)
حدیث نمبر: 23519 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٥٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا مالك بن مغول قال: قلت للشعبي: (١) أستحلف الرجل مع بينته؟ قال: نعم!.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مالک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی رحمہ اللہ سے پوچھا کہ کیا میں آدمی سے قسم لے سکتا ہوں جب اس کے پاس ایک گواہ موجود ہو۔ فرمایا: جی ہاں!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24572]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24572، ترقيم محمد عوامة 23519)
حدیث نمبر: 23520 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٥٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن الشعبي عن شريح أنه كان يستحلف مع (البينة) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ گواہ کے ساتھ قسم بھی لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24573]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24573، ترقيم محمد عوامة 23520)
حدیث نمبر: 23521 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٥٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن أشعث عن محمد قال: أقام رجل على رجل بينته، فقال خصمه: يمينه أحب إليَّ من شهوده، (فاستحلفه) (١) (رجل) (٢) فنكل فقال شريح: بئس ما (أثنيت) (٣) على شهودك، (ورد) (٤) شهادتهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے پر گواہ قائم کیے اس کے خصم نے کہا: اس کی قسم مجھے اس کی گواہی سے زیادہ پسند ہے۔ پھر اس سے قسم طلب کی تو اس نے انکار کردیا۔ حضرت شریح نے فرمایا: تو نے جو اپنی گواہی کی تعریف کی ہے وہ بہت بُری ہے، اور ان کی گواہی رد ہے، حضرت عبد اللہ بن عتبہ نے فرمایا: جس حق پر تو قسم نہیں اٹھائے گا میں وہ حق تجھے نہیں دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24574]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24574، ترقيم محمد عوامة 23521)