☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص یوں کہے کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام کیا تو میرا غلام آزاد
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص یوں کہے کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام کیا تو میرا غلام آزاد
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 23510 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٥٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن أشعث عن الحسن قال: إذا قال: إن فعلت كذا وكذا فغلامي حر، فباعه ثم (فعله) (١) قال: ليس عليه شيء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص یوں کہے کہ میں نے فلاں فلاں کام کیا تو میرا غلام آزاد ہے، پھر اس نے وہ غلام فروخت کر کے وہ کام کردیا، تو اس پر کچھ بھی لازم نہ آئے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24562]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24562، ترقيم محمد عوامة 23510)
حدیث نمبر: 23511 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٥٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن حجاج عن عمرو ابن شعيب عن سعيد بن المسيب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب اور حضرت حکم اور حضرت عطاء اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو اپنے غلام سے کہے کہ اگر میں گھر میں داخل ہوا تو میرا غلام آزاد، پھر اس نے اپنا غلام فروخت کیا اور گھر میں داخل ہوگیا، فرماتے ہیں کہ وہ آزاد نہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24563]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24563، ترقيم محمد عوامة 23511)
حدیث نمبر: 23512 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٥٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب عن همام عن قتادة عن الحسن في الرجل يقول (لغلامه) (١) : إن فعلت كذا وكذا فأنت حر، أو لامرأته: فأنت طالق، قال: إن كان بينهما بيع أو طلاق لم يقع.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام کیا تو میر اغلام آزاد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24565]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24565، ترقيم محمد عوامة 23512)
حدیث نمبر: 23513 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٥٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا حسن بن صالح عن ابن أبي ليلى والقاسم بن الوليد وابن شبرمة في الرجل يقول: إن فعلت كذا وكذا فغلامه حر أو امرأته طالق، فيبيع الغلام أو يطلق المرأة ثم يحنث في يمينه (قالوا) (١) : يلزمه العتق والطلاق.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن شبرمہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو یوں کہے کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام کیا تو میرا غلام آزاد یا میری زوجہ کو طلاق، پھر اس نے غلام کو آزاد کردیا یا زوجہ کو طلاق دے دی پھر اپنی قسم میں حانث ہوگیا تو فقہاء فرماتے ہیں کہ اس پر آزادی اور طلاق لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24566]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24566، ترقيم محمد عوامة 23513)