☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تنگ دست کو مہلت دینے اور اُس کے ساتھ نرمی کرنے کا ثواب
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← تنگ دست کو مہلت دینے اور اُس کے ساتھ نرمی کرنے کا ثواب
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 23472 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٥٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش (عن شقيق) (١) عن أبي مسعود قال: قال: رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"حوسب رجل ممن كان قبلكم، فلم يوجد له من الخير شيء إلا أنه كان رجلًا موسرا، يخالط الناس فيقول لغلمانه: تجاوزوا (عن المعسر) (٢) ، فقال اللَّه (تعالى) (٣) (لملائكته) (٤) : (فنحن) (٥) (٦) أحق ⦗٥٢٨⦘ بذلك منه (فتجاوزوا عنه) (٧) " (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ: تم سے پہلی امت میں سے ایک شخص کا حساب و کتاب کیا گیا، اس کی کوئی نیکی نہ تھی سوائے اس کے کہ وہ مالدار شخص تھا اور لوگوں سے معاملات کرتا تھا، اور اُ س نے اپنے ماتحتوں سے کہا ہوا تھا کہ تنگ دست سے تجاوز (درگزر) کرلیا کرو، اس کو مہلت دے دیا کرو، اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے فرمایا: میں اِ س چیز کا زیادہ مستحق ہوں، تم لوگ اس سے چشم پوشی کرو۔ (اس کو چھوڑ دو) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24521]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24521، ترقيم محمد عوامة 23472)
حدیث نمبر: 23473 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٥٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يونس بن محمد عن حماد بن سلمة عن أبي جعفر الخطمي عن محمد بن كعب عن أبي قتادة قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"من نفس عن غريمه (أو محا عنه) (١) كان في ظل العرش يوم القيامة" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص مقروض کو مہلت دے یا اس کو معاف کر دے، وہ شخص قیامت کے دن اللہ کے عرش کے سایہ میں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24522]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24522، ترقيم محمد عوامة 23473)
حدیث نمبر: 23474 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٥٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن أبي بكير عن زهير بن محمد عن (عبد اللَّه بن محمد بن) (١) عقيل عن عبد اللَّه بن سهل بن حنيف (أن) (٢) (سهل بن حنيف) (٣) حدثه قال: قال: رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من أعان مجاهدًا في سبيل اللَّه، أو غارمًا في عسرته، أو مكاتبا في رقبته، أظله اللَّه في ظله يوم لا ظل إلا ظله" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اللہ کی راہ میں مجاہد کی مدد کرے، یا مقروض کی تنگی میں مہلت دے، یا مکاتب کی آزادی میں مدد دے، اللہ تعالیٰ اس کو اس دن سایہ عطاء فرمائے گا جس دن اس کے عرش کے سایہ کے علاوہ کوئی اور سایہ نہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24523]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24523، ترقيم محمد عوامة 23474)
حدیث نمبر: 23475 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٥٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن زائدة (عن) (١) (عبد الملك) (٢) بن عمير عن ربعي قال: قال عقبة بن عمرو (لحذيفة) (٣) : حدثني ⦗٥٢٩⦘ (بشيء) (٤) سمعته من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (فقال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم) (٥) يقول:"كان فيمن كان قبلكم رجل أتاه الملَك ليقبض روحه فقال: هل (عملت) (٦) خيرًا؟ قال: ما أعلمه، قال: انظر، قال: ما أعلمه (٧) إلا أني كنت رجلًا (أحارف) (٨) الناس في (الدنيا) (٩) وأخالطهم، فكنت أنظر المعسر، وأتجاوز عن الموسر، (١٠) فأدخله اللَّه الجنة"، قال عقبة: وأنا أسمعه يقول ذلك (١١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ بن عامر نے حضرت خذیفہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنی ہوئی کوئی حدیث بیان فرما دیں، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اکرم 5 سے سنا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم سے پہلی امتوں م یں فرشتہ ایک شخص کی روح قبض کرنے آیا تو اس نے آدمی سے سوال کیا کہ تیرا کوئی نیک عمل ہے؟ اس نے کہا میں نہیں جانتا، اس سے کہا، غور کر، اس نے کہا کہ مجھے سوائے اس عمل کے اور کچھ نہیں معلوم کہ میں دنیا میں لوگوں کے ساتھ معاملات کرتا تھا، میں غریب کو مہلت اور امیر سے نرمی اور چشم پوشی کا معاملہ کرتا تھا، اللہ تعالیٰ نے اس کو جنت میں داخل فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24524]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24524، ترقيم محمد عوامة 23475)
حدیث نمبر: 23476 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٥٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا محمد بن عبد اللَّه (الشعيثي) (١) عن مكحول قال: (قال) (٢) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"خذ حقك في عفاف واف أو غير واف" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنا حق درگزر اور معاف کرتے ہوئے وصول کرو، پورا ملے یا نہ ملے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24525]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24525، ترقيم محمد عوامة 23476)
حدیث نمبر: 23477 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٥٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن عمير عن ربعي عن أبي اليَسَر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من أنظر معسرا أو وضع له أظله اللَّه في ظل عرشه" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص تنگ دست کو مہلت دے یا اس کو معاف کر دے، اللہ تعالیٰ اس کو عرش کے سایہ میں جگہ عطاء فرمائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24526]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24526، ترقيم محمد عوامة 23477)