☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قاضی کے لئے فیصلہ میں کس چیز سے آغاز اور ابتداء کرنا بہتر ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← قاضی کے لئے فیصلہ میں کس چیز سے آغاز اور ابتداء کرنا بہتر ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 23442 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن (أبي) (١) عون عن الحارث بن (عمرو) (٢) (الهذلي) (٣) عن رجال من أهل حمص (من) (٤) أصحاب معاذ (عن) (٥) معاذ أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم لما بعثه قال (له) (٦) :"كيف تقضي؟" قال: أقضي بما في كتاب اللَّه، قال:"فإن جاءك أمر ليس في كتاب اللَّه" قال: أقضي بسنة رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٧) ، قال:"فإن لم تكن سنة من رسول اللَّه (٨) ؟" قال: أجتهد رأيي، قال:"الحمد للَّه (الذي) (٩) وفق رسول (رسول) (١٠) اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم" (١١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جب ان کو یمن کی طرف قاضی بنا کر بھیجا تو ان سے دریافت فرمایا: کیسے فیصلہ کرو گے؟ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ کروں گا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر کوئی معاملہ ایسا آجائے جو کتاب اللہ میں نہ ہو؟ حضرت معاذ نے فرمایا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت کے مطابق فیصلہ کروں گا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر وہ معاملہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت میں بھی نہ ہو؟ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں اپنی رائے کے مطابق فیصلہ کروں گا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے رسول اللہ کے قاصد کو اس بات کی توفیق عطاء فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24488]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24488، ترقيم محمد عوامة 23442)
حدیث نمبر: 23443 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الشيباني عن محمد بن (عبيد اللَّه) (١) الثقفي قال: لما بعث رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم معاذًا إلى اليمن قال:"يا معاذ! ⦗٥١٧⦘ بم تقضي؟" قال: أقضي بكتاب اللَّه، قال:"فإن جاءك أمر ليس في كتاب اللَّه"، (قال: أقضي بما قضى (به) (٢) نبيه صلى الله عليه و آله وسلم، قال:"فإن جاءك أمر ليس في كتاب اللَّه) (٣) ولم يقض فيه نبيه (ولم) (٤) يقض فيه الصالحون؟" قال: أؤم الحق جهدي، قال: فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الحمد للَّه الذي جعل (رسول) (٥) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٦) يقضي بما يرضى به رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٧) " (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عبید اللہ سے مروی ہے کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف قاضی بنا کر بھیجا تو فرمایا اے معاذ! کیسے فیصلہ کرو گے؟ حضرت معاذ نے فرمایا: کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ کروں گا، حضور 5 نے فرمایا: اگر کوئی ایسا معاملہ آجائے جو قرآن میں نہ ہو؟ حضرت معاذ نے فرمایا: میں رسول 5 کے فیصلہ کے مطابق فیصلہ کروں گا، آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اگر کوئی معاملہ ایسا آجائے جو قرآن میں بھی نہ ہو، اور اس کے متعلق نبی 5 نے بھی فیصلہ نہ کیا ہو اور اس کے متعلق متقدمین نیک لوگوں کا فیصلہ بھی موجود نہ ہو؟ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں اپنی کوشش اور رائے سے درست فیصلہ کروں گا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے رسول اکرم 5 کے قاصد کو اس کے مطابق فیصلہ کرنے کی توفیق دی جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم راضی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24489]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24489، ترقيم محمد عوامة 23443)
حدیث نمبر: 23444 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن الشعبي عن شريح أن عمر بن الخطاب ﵁ كتب (إليه) (١) : إذا جاءك شيء في كتاب اللَّه فاقض به، ولا يلفتنك عنه الرجال، (فإن) (٢) (جاءك) (٣) أمر ليس في كتاب اللَّه فانظر سنة رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فاقض بها، فإن جاءك (ما) (٤) ليس في كتاب اللَّه وليس فيه (سنة) (٥) من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٦) فانظر ما اجتمع (عليه الناس) (٧) فخذ ⦗٥١٨⦘ (به، فإن جاءك ما ليس في كتاب اللَّه ولم يكن فيه سنة من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ولم يتكلم فيه أحد قبلك فاختر) (٨) أي الأمرين شئت: إن شئت أن تجتهد (برأيك) (٩) وتقدم فتقدم، وإن شئت أن (تتأخر) (١٠) فتأخر، ولا أرى التأخر إلا خيرًا لك (١١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو لکھا، اگر کوئی معاملہ ایسا ہو جو قرآن میں ہو تو اس کے مطابق فیصلہ کرو اور آپ کو لوگ اس سے آزمائش میں مبتلا نہ کردیں، اور اگر کوئی معاملہ ایسا آجائے جو قرآن میں نہ ہو تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت کو دیکھ کر اس کے مطابق فیصلہ کرو، اور اگر کوئی معاملہ ایسا ہو جو نہ قرآن میں ہو اور نہ ہی رسول اکرم 5 کی سنت میں ہو تو پھر دیکھو جس چیز پر لوگوں کا اجماع ہوا ہے اس فیصلہ کو لے لو، اور اگر کوئی معاملہ ایسا آجائے جو نہ قرآن میں ہو، نہ ہی سنت رسول اللہ میں ہو اور نہ ہی آپ سے پہلے کسی نے اس کے متعلق فیصلہ کیا ہو تو پھر دو میں سے ایک معاملہ کو اختیار کرنا، اگر اپنی رائے سے اجتہاد کر کے لوگوں سے آگے نکلتا چاہتے ہو تو تم آگے نکل سکتے ہو اور اگر خود کو موخر رکھنا چاہو تو موخر بھی رہ سکتے ہو۔ میں موخر رہے میں ہی تمہاری بھلائی سمجھتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24490]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24490، ترقيم محمد عوامة 23444)
حدیث نمبر: 23445 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عمارة عن عبد الرحمن بن (يزيد) (١) قال: أكثروا على (٢) عبد اللَّه ذات يوم فقال: يا أيها الناس! قد أتى علينا زمان لسنا نقضي، ولسنا هناك، ثم إن اللَّه (قدّر أن بلّغنا) (٣) من الأمر ما ترون، فمن عرض له منكم (قضاء) (٤) بعد اليوم فليقض بما في كتاب اللَّه، فإن جاءه أمر ليس في كتاب اللَّه فليقض بما قضى (به) (٥) نبيه صلى الله عليه و آله وسلم، [فإن جاءه أمر ليس في كتاب اللَّه ولم يقض به نبيه (فليقض بما قضى به الصالحون، فإن أتاه أمر ليس في كتاب اللَّه ولم يقض به رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم) (٦) ] (٧) ولم يقض به الصالحون فليجتهد (رأيه) (٨) ولا (يقول) (٩) : ⦗٥١٩⦘ إني أرى وإني أخاف، فإن الحلال بين والحرام بين، وبين ذلك أمور (مشتبهات) (١٠) فدع ما يريبك إلى ما لا يريبك (١١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن یزید سے مروی ہے کہ ایک دن لوگ حضرت عبد اللہ کے پاس آئے تو آپ نے فرمایا: اے لوگو! تحقیق ہم پر ہم پر ایسا وقت گزرا ہے کہ نہ ہم فیصلہ کر یا اور نہ ہی فیصلہ کی جگہ موجود ہوئے ہیں۔ پھر اللہ تعالیٰ نے امارت کا کام ہمارے مقدر میں کردیا۔ جیسا کہ تم دیکھ رہے ہو۔ پس آج کے بعد تم میں سے جس کو عہد ہ قضاء پیش کیا جائے، تو اس کو چاہیئے قرآن کے مطابق فیصلہ کرے، اور اگر کوئی ایسا معاملہ آجائے جو قرآن میں نہ ہو تو پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق فیصلہ کرے، اور اگر کوئی ایسا معاملہ آجائے جو قرآن و حدیث میں نہ ہو تو جو صالحین نے فیصلہ کیا ہے اس کے مطابق فیصلہ کرو، اور اگر کوئی معاملہ ایسا ہو جو قرآن و سنت میں نہ ہو اور صالحین نے بھی اس کے متعلق فیصلہ نہ فرمایا ہو تو پھر اپنی رائے کے مطابق اجتہاد کرو، اور وہ یوں نہ کہے کہ میں ڈرتا ہوں، میں ڈرتا ہوں، بیشک حلال بھی واضح ہے اور حرام بھی واضح ہے، اور ان کے درمیان کچھ مشتبہ امور ہیں، پس شک میں ڈالی والی شے کو چھوڑ دو اور یقینی شے کو اختیار کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24491]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24491، ترقيم محمد عوامة 23445)
حدیث نمبر: 23446 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن الأعمش عن عمارة عن عبد الرحمن بن يزيد عن عبد اللَّه مثل حديث (أبي) (١) معاوية (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24492]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24492، ترقيم محمد عوامة 23446)
حدیث نمبر: 23447 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن الأعمش عن القاسم عن أبيه عن عبد اللَّه نحوه إلا أنه زاد فيه"فإن أتاه أمر لا يعرفه (فليقر) (١) ولا يستحي" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ سے اسی طرح مروی ہے مگر اس میں اتنا اضافہ ہے کہ اگر کوئی ایسا معاملہ آجائے جس کو وہ نہ جانتا ہو تو اس کو اقرار کرلینا چاہیے (یعنی مان لے کہ میں اس معاملہ کو نہیں جانتا) اور شرم نہیں کرنی چاہیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24493]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24493، ترقيم محمد عوامة 23447)
حدیث نمبر: 23448 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن (عبيد اللَّه) (١) بن أبي (يزيد) (٢) قال: كان ابن عباس إذا سئل عن الأمر، وكان في القرآن أخبر به، وإن لم يكن في القرآن فكان عن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، أخبر به، فإن لم يكن فعن أبي بكر وعمر ﵄ (٣) ، فإن لم يكن قال: فيه برأيه (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے جب کوئی چیز دریافت کی جاتی اور وہ قرآن میں ہوتی اس کے متعلق بتا دیتے، اور اگر قرآن میں نہ ہوتی اور حدیث رسول میں ہوتی اس کو بتا دیتے، اور اگر اس میں نہ ہوتی تو حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہ ما کے اقوال میں دیکھتے اور اگر اس میں بھی نہ ملتی تو پھر اپنی رائے سے اجتہاد کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24494]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24494، ترقيم محمد عوامة 23448)