☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قاضی کے فیصلہ سے کیا چیز حلال نہیں ہوتی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← قاضی کے فیصلہ سے کیا چیز حلال نہیں ہوتی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 23427 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا هشام بن عروة عن أبيه عن زينب بنت أم سلمة (عن أم سلمة) (١) قالت: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إنكم تختصمون إلي، وإنما أنا بشر، ولعل بعضكم أن يكون ألحن بحجته من بعض، وإنما أقضي بينكم على نحو مما أسمع منكم، فمن قضيت له من حق أخيه بشيء فلا يأخذه، فإنما أقطع له قطعة من النار يأتي بها يوم القيامة" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اپنا جھگڑا لے کر میرے پاس آتے ہو، جبکہ میں بھی تمہاری طرح انسان ہوں، شاید کہ تم میں سے بعض لوگ بعض پر دلائل میں سبقت لے جائیں، اور میں تو تمہارے درمیان اسی کے مطابق فیصلہ کروں گا جو تم سے سنوں گا، پس جس کے لئے میں اس کے بھائی کے حق میں سے کچھ بھی فیصلہ کر دوں وہ اس کو نہ لے، بیشک وہ تو آگ کا ایک ٹکڑا ہے۔ جو قیامت کے دن اس کے ساتھ آئے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24473]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24473، ترقيم محمد عوامة 23427)
حدیث نمبر: 23428 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا أسامة بن زيد الليثي عن عبد اللَّه بن رافع مولى (أم) (١) سلمة (عن أم سلمة) (٢) قالت: جاء رجلان من الأنصار إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم يختصمان في مواريث بينهما قد درست، ليس (بينهما) (٣) بينة، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إنكم تختصمون إلي، وإنما أنا بشر، ولعل بعضكم أن يكون ألحن بحجته من بعض، وإنما أقضي بينكم على نحو مما أسمع منكم، فمن قضيت له من حق أخيه بشيء فلا يأخذه، فإنما أقطع له (به) (٤) قطعة من النار، يأتي بها [ (إسطاما) (٥) في عنقه، (٦) يوم القيامة"، (قالت) (٧) : فبكى الرجلان وقال كل ⦗٥١١⦘ (واحد) (٨) (منهما) (٩) : حقي لأخي، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أما إذا فعلتما فاذهبا واقتسما (وتوخيا) (١٠) الحق ثم (استهما ثم) (١١) (ليحلل) (١٢) كل واحد منكما صاحبه" (١٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ انصار کے دو شخص میراث کے متعلق جھگڑتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے، ان کے پاس گواہ نہ تھے، آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اپنا جھگڑا لے کر میرے پاس آتے ہو میں بھی تمہاری طرح ایک انسان ہوں، شاید کہ تم میں سے بعض بعض پر حجت و دلیل میں غالب آجائے، میں تو تمہارے درمیان اسی کے مطابق فیصلہ کرتا ہوں جو سنتا ہوں، پس جس کے لئے اس کے بھائی کے حق میں سے فیصلہ جائے تو اس کو چاہیئے کہ وہ وصول نہ کرے، بیشک وہ تو آگ کا ایک ٹکڑا ہے، جو قیامت کے دن اس کی گردن میں آگ کا کڑا ہوگا، حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ یہ سن کر وہ دونوں رونے لگے، اور ہر ایک دوسرے سے کہنے لگا کہ میرا حق میرے بھائی کے لئے ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم یہ کرچکے تو اب تم دونوں جاؤ اور آپس میں تقسیم کرلو، اور حق کا ارادہ کرو اور پھر آپس میں قرعہ ڈال لو، پھر چاہیئے کہ تم میں سے ہر ایک اپنا حصہ اپنے بھائی کے لئے حلال کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24474]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24474، ترقيم محمد عوامة 23428)
حدیث نمبر: 23429 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر (العبدي) (١) قال: حدثنا (محمد) (٢) ابن عمرو قال: حدثنا أبو سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إنما أنا بشر، ولعل بعضكم أن يكون ألحن بحجته من بعض، فمن قطعت له من حق أخيه (٣) فإنما أقطع له قطعة من النار" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں بھی تمہاری طرح انسان ہوں، شاید تم میں سے بعض، بعض پر حجت و دلیل میں غالب آجائے، پس جو اپنے بھائی کا ایک ٹکڑا بھی لے گا تو وہ قیامت کے دن آگ کا ٹکڑا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24475]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24475، ترقيم محمد عوامة 23429)
حدیث نمبر: 23430 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن عون عن إبراهيم عن شريح أنه كان يقول للخصوم: سيعلم الظالمون حق من (نقصوا) (١) ، إن الظالم ⦗٥١٢⦘ ينتظر (٢) العقاب، وإن المظلوم ينتظر النصر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح جھگڑنے والوں سے فرما رہے تھے کہ: عنقریب ظالم حق کو جان لیں گے جو انہوں نے کم کیا ہے، بیشک ظالم عقاب اور مظلوم مدد کا منتظر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24476]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24476، ترقيم محمد عوامة 23430)
حدیث نمبر: 23431 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن عوف عن محمد قال: كان شريح مما يقول للخصم: يا عبد اللَّه! واللَّه إني لأقضي لك وإني لأظنك ظالمًا، و (لكن) (١) لست أقضي بالظن، ولكن أقضي بما أحضرني (من بينتك) (٢) وإن قضائي لا يحل لك ما حرم (عليك) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت شریح خصم سے فرماتے، اے عبد اللہ! خدا کی قسم میں نے تیرے حق میں فیصلہ کیا ہے، اور میرا خیال ہے کہ تو ظالم ہے لیکن میں اپنے ظن اور خیال پر فیصلہ نہیں کرتا، میں تو ان گواہوں پر فیصلہ کرتا ہوں جو تو نے پیش کئے، بیشک میرے فیصلہ کرنے سے جو چیز تیرے لئے حرام ہے وہ حلال نہ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24477]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24477، ترقيم محمد عوامة 23431)