☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فیصلہ کرنے والے کا جھکائو خصمین میں سے کسی ایک کی طرف ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← فیصلہ کرنے والے کا جھکائو خصمین میں سے کسی ایک کی طرف ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 14
حدیث نمبر: 23413 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن قابوس عن أبيه عن ابن عباس في قوله تعالى: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِينَ بِالْقِسْطِ﴾ [النساء: ١٣٥] ، قال: الرجلان يجلسان عند القاضي، فيكون لي القاضي (وإكرامه) (١) لأحد الرجلين دون الآخر (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن پاک کی آیت: { یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا کُونُوا قَوَّامِینَ بِالْقِسْطِ } کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں کہ دو شخص قاضی کے سامنے بیٹھیں گے، تو قاضی کی سختی اور ناپسندیدگی دونوں میں سے ایک پر ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24457]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24457، ترقيم محمد عوامة 23413)
حدیث نمبر: 23414 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبد الرحيم) (١) بن سليمان عن (مجالد) (٢) عن الشعبي عن مسروق عن عبد اللَّه قال: ما من حكم (يحكم) (٣) بين الناس إلا حشر يوم القيامة وملك آخذ بقفاه حتى يقف به على جهنم، ثم يرفع رأسه إلى الرحمن، فإن قال له: اطرحه، طرحه في مهوى أربعين خريفًا (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جو حاکم بھی لوگوں کے درمیان (غلط) فیصلہ کرتا ہے، قیامت کے دن اس کا حشر اس طرح ہوگا کہ فرشتہ نے اس کو پکڑ کر جہنم پر کھڑا کرے گا، پھر وہ اپنا سر رحمان کی طرف اٹھائے گا، اس کو کہا جائے گا، اس کو جہنم میں ڈال دو، اس کو چالیس خریف کے فاصلہ پر ڈال دیا جائے گا۔ حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ میں ایک دن حق و انصاف کے ساتھ فیصلہ کروں یہ مجھے ایک سال اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سے زیادہ پسند ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24458]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24458، ترقيم محمد عوامة 23414)
حدیث نمبر: 23415 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية قال: حدثنا الأعمش عن المنهال عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: كان بلاء سليمان الذي ابتلي (به) (١) في ناس من أهل الجرادة، (كانت الجرادة) (٢) امرأة، وكان هوى سليمان أن يكون الحق لأهل الجرادة فيقضي لهم به (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کو جن لوگوں میں فیصلہ کرنے کے بارے میں آزمائش میں ڈالا گیا تھا وہ اہل جرادہ تھے۔ جرادہ ایک عورت کا نام ہے۔ سلمان علیہ السلام کی خواہش تھی کہ حق بات اہل جرادہ کی جانب سے ہو تاکہ وہ ان کے حق میں فیصلہ سنا سکیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24460]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24460، ترقيم محمد عوامة 23415)
حدیث نمبر: 23416 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سعيد بن عبد العزيز التنوخي عن إسماعيل بن عبيد اللَّه بن (أبي) (١) المهاجر عن عبد الرحمن بن غنم الأشعري قال: قال عمر:"ويل لديان أهل الأرض من ديان أهل السماء يوم (يلقونه) (٢) إلا من أمَّ العدل وقضى بالحق، ولم يقض لهوى ولا قرابة، ولا لرغبة ولا لرهبة، وجعل كتاب اللَّه مرآة بين عينيه". (٣)
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ زمین کے حاکم کی آسمانوں کے حاکم کے سامنے ہلاکت ہوگی جس دن زمین والا حاکم اوپر والے حاکم سے ملے گا۔ سوائے اس حاکم کے جس نے عدل و انصاف کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا ہوگاں کسی خواہش یا رشتہ داری یا رغبت اور خوف سے مغلوب ہو کر نہیں کیا ہوگا اور اللہ کی کتاب کو اپنی آنکھوں کے سامنے آئینہ بنا کر رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24461]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24461، ترقيم محمد عوامة 23416)
حدیث نمبر: 23417 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة بن سوار عن شعبة عن قتادة قال: سمعت (رفيعا) (١) أبا العالية قال: قال علي: القضاة (ثلاثة) (٢) : اثنان في النار، وواحد في الجنة، فذكر (اللذين) (٣) في النار، قال: رجل جار متعمدًا (فهذا) (٤) في النار، ورجل أراد (الحق) (٥) فأخطأ فهو في النار، (وآخر) (٦) أراد الحق فأصاب فهو في الجنة (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ قاضی تین قسم کے ہیں، دو جہنم میں جائیں گے اور ایک جنت میں جائے گا، پھر ان دونوں کا ذکر فرمایا جو جہنم میں جائیں گے، فرمایا: ایک وہ شخص جو جان بوجھ کر ظلم کرے وہ جہنم میں جائے گا، اور دوسرا وہ شخص جو حق و انصاف کا ارادہ کرتا ہے لیکن وہ غلطی کر گیا، وہ بھی جہنم میں جائے گا، اور تیسرا وہ کہ جس کا ارادہ بھی حق کا تھا اور اس کا فیصلہ بھی درست تھا۔ سو ایسا آدمی جنت میں جائے گا۔ راوی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت رفیع سے دریافت کیا کہ آپ کے خیال میں یہ شخص جہنم میں کیوں جائے گا جس نے حق کا ارادہ کیا لیکن اس سے غلطی ہوگئی! فرمایا: اگر اس کو قضاء کا علم نہیں تھا تو وہ قاضی نہ بنتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24462]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24462، ترقيم محمد عوامة 23417)
حدیث نمبر: 23418 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) (حماد) (٢) بن سلمة عن قتادة أن أبا موسى الأشعري قال: لا ينبغي لقاض أن يقضي حتى يتبين له الحق كما يتبين (الليل) (٣) من النهار، قال: فبلغ ذلك عمر فقال: صدق أبو موسى (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ا بو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ قاضی کے لئے فیصلہ کرنا اس وقت تک مناسب نہیں ہے جب تک کہ حق اس کے لئے ایسے واضح نہ ہوجائے جیسے رات دن سے ظاہر ہوتی ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ تک یہ بات پہنچی تو فرمایا: حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے سچ کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24464]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24464، ترقيم محمد عوامة 23418)
حدیث نمبر: 23419 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٦٥ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن أشعث عن الحسن في قوله: ﴿وَفَصْلَ الْخِطَابِ﴾ [ص: ٢٠] ، قال: العلم بالقضاء] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ ارشاد فرماتے ہیں کہ قرآن کریم کی آیت وفصل الخطاب سے مراد قضاء کا علم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24465]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24465، ترقيم محمد عوامة 23419)
حدیث نمبر: 23420 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن أشعث عن الحكم (عن) (١) شريح قال: الشهود والأيمان.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ گواہ اور قسم مراد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24466]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24466، ترقيم محمد عوامة 23420)
حدیث نمبر: 23421 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد في قوله: ﴿يُؤْتِي الْحِكْمَةَ مَنْ يَشَاءُ﴾ [البقرة: ٢٦٩] ، قال: ليست النبوة، ولكنه العلم والقرآن والفقه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد قرآن کی آیت یؤتی الحکمۃ من یشآء کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس سے نبوت مراد نہیں ہے۔ بلکہ علم، قرآن اور فقہ مراد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24467]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24467، ترقيم محمد عوامة 23421)
حدیث نمبر: 23422 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن زكريا عن الشعبي عن زياد قال: ﴿وَفَصْلَ الْخِطَابِ﴾، أما بعد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زیاد فرماتے ہیں کہ وفصل الخطاب سے اما بعد مراد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24468]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24468، ترقيم محمد عوامة 23422)
حدیث نمبر: 23423 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٦٩ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع) (١) عن شعبة عن الحكم عن شريح قال: الشهود والأيمان] (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ گواہ اور قسم مراد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24469]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24469، ترقيم محمد عوامة 23423)
حدیث نمبر: 23424 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن أبي حصين عن (١) عبد الرحمن بن أبي بكرة عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يحكم (الحاكم) (٢) بين اثنين وهو غضبان" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کوئی فیصلہ کرنے والا غصہ کی حالت میں دو شخصوں کے درمیان فیصلہ مت کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24470]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24470، ترقيم محمد عوامة 23424)
حدیث نمبر: 23425 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا داود بن أبي هند عن الشعبي عن شريح قال: ما (شددت) (١) على لهوات خصم ولا لقنته (حجته) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ میں نے کبھی بھی خصم کی غیر ضروری باتوں پر توجہ نہیں کی اور نہ ہی میں نے کبھی اس کی دلیل اس کو خود سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24471]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24471، ترقيم محمد عوامة 23425)
حدیث نمبر: 23426 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيدة عن عبد الملك (بن) (١) عمير عن عبد الرحمن بن أبي بكره عن أبيه قال:"لا يحكم (الحاكم) (٢) بين اثنين وهو غضبان" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ قاضی دو آدمیوں کے درمیان غصہ کی حالت میں فیصلہ نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24472]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24472، ترقيم محمد عوامة 23426)