☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ کفیل ضامن ہو گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ کفیل ضامن ہو گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 23293 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٣٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة (عن أشعث) (١) عن عامر عن شريح قال: الكفيل غارم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کفیل ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24329]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24329، ترقيم محمد عوامة 23293)
حدیث نمبر: 23294 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٣٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن ابن عون عن محمد قال: (قلت) (١) (لشريح) (٢) : كفيلي حيل دونه، ومالي اقتضي مسمى، و (مال) (٣) غريمي اقتسم دوني، فقال: إن كان (الكفيل) (٤) (مخيرا) (٥) فالكفيل غارم، وإن كان مالك اقتضي مسمى، فأنت أحق به، وإن كان مال غريمك اقتسم دونك فهو بالحصص.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شریح سے عرض کیا: میرے کفیل نے میرے علاوہ حیلہ کیا، اور میرے مال کا فیصلہ کیا گیا اور میرے غریم کا مال میرے علاوہ تقسیم کردیا گیا۔ آپ نے فرمایا: اگر کفیل مخیر تھا تو وہ ضامن ہے، اور تو اپنے مال کا زیادہ حق دار ہے، اور اگر تیرے غریم کا مال تیرے علاوہ تقسیم کردیا گیا تو وہ حصوں کے ساتھ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24330]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24330، ترقيم محمد عوامة 23294)
حدیث نمبر: 23295 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٣٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن شرحبيل بن مسلم قال: سمعت أبا أمامة (الباهلي) (١) (يقول) (٢) : سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في خطبته (في) (٣) عام حجة الوداع يقول: الدين مقضي والزعيم غارم -يعني الكفيل (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ الباہلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو خطبہ حجۃ الوداع کے موقعہ پر فرماتے ہوئے سنا کہ قرضہ کو بہر صورت اتارنا ضروری ہے اور کفیل ضامن ہے۔ (قرضے کی ادائیگی کرنے والا ہے۔) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24331]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24331، ترقيم محمد عوامة 23295)