☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص (والد) اپنے بچے کے مال میں سے کچھ لے لے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص (والد) اپنے بچے کے مال میں سے کچھ لے لے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 16
حدیث نمبر: 23141 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم (عن) (١) الأسود عن عائشة (قالت) (٢) : قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن أطيب ما أكل الرجل من كسبه، وولده من كسبه" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سب سے پاکیزہ مال جو آدمی کھاتا ہے وہ ہے جو وہ اپنی کمائی سے کھائے، اور اس کا بیٹا بھی اس کی کمائی میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24171]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24171، ترقيم محمد عوامة 23141)
حدیث نمبر: 23142 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن هشام بن عروة عن محمد بن المنكدر أن رجلًا خاصم أباه في (مال) (١) (كان) (٢) أصابه إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"أنت ومالك لأبيك" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن المنکدر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں اپنے والد سے جھگڑا کرتے ہوئے آیا، جس نے اس کا مال لیا تھا، آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو اور تیرا مال دونوں تیرے والد کے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24172]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24172، ترقيم محمد عوامة 23142)
حدیث نمبر: 23143 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (خلف) (١) ابن خليفة عن محارب بن دثار ⦗٤٣٧⦘ قال: قال: رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الولد من كسب الوالد" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیٹا والد کی کمائی میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24173]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24173، ترقيم محمد عوامة 23143)
حدیث نمبر: 23144 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع وغندر عن شعبة عن الحكم عن (عمارة) (١) بن عمير (التيمي) (٢) عن (أمه) (٣) عن عائشة قالت: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: ["ولد الرجل من (كسبه) (٤) من أطيب كسبه" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیٹا والد کی پاکیزہ کمائی میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24174]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24174، ترقيم محمد عوامة 23144)
حدیث نمبر: 23145 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن الأعمش عن عمارة بن عمير عن عمته عن عائشة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم] (١) بنحوه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24175]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24175، ترقيم محمد عوامة 23145)
حدیث نمبر: 23146 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن إبراهيم بن ⦗٤٣٨⦘ عبد الأعلى عن سويد بن (غفلة) (١) عن عائشة (قالت) (٢) : (يأكل) (٣) الرجل من مال ولده ما شاء، ولا يأكل الولد من مال والده إلا بإذنه (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ارشاد فرماتی ہیں کہ والد اپنی اولاد کے مال میں سے جو چاہے استعمال کرسکتا ہے، لیکن اولاد (لڑکا) والد کے مال میں سے بغیر اجازت استعمال نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24176]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24176، ترقيم محمد عوامة 23146)
حدیث نمبر: 23147 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا داود (بن) (١) عبد اللَّه قال: سمعت الشعبي يقول: قالت عائشة: ولد الرجل من كسبه، يأكل من ماله ما شاء (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ارشاد فرماتی ہیں کہ آدمی کا بیٹا اس کی کمائی میں سے ہے، وہ اس کے مال میں سے جو چاہے استعمال کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24177]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24177، ترقيم محمد عوامة 23147)
حدیث نمبر: 23148 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن أبي (ليلى) (١) عن الشعبي قال: جاء رجل من الأنصار إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: يا رسول اللَّه! إن أبي غصبني مالي، (قال) (٢) :"أنت ومالك لأبيك" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے مروی ہے کہ انصار میں سے ایک شخص حضور 5 کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول 5! میرے والد نے میرا مال غصب کرلیا ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو اور تیرا مال تیرے والد کے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24178]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24178، ترقيم محمد عوامة 23148)
حدیث نمبر: 23149 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن داود (١) بن أبي هند عن سعيد بن المسيب قال: يأكل الوالد من مال ولده ما شاء، ولا يأكل الولد من مال والده إلا بطيب نفسه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب ارشاد فرماتے ہیں کہ والد اپنی اولاد کے مال میں سے جو چاہے استعمال کرسکتا ہے، لیکن لڑکا اپنے والد کے مال میں سے بغیر اجازت اور طیب نفس کے استعمال نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24179]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24179، ترقيم محمد عوامة 23149)
حدیث نمبر: 23150 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة (و) (١) وكيع عن إسماعيل عن الشعبي مثله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24180]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24180، ترقيم محمد عوامة 23150)
حدیث نمبر: 23151 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن أشعث (عن) (١) (أبي) (٢) الزبير (عن جابر) (٣) مثله (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24181]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24181، ترقيم محمد عوامة 23151)
حدیث نمبر: 23152 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن صالح بن حي عن عامر قال: الرجل في حل من مال ولده.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آدمی کے لئے اپنے بیٹے کے مال کو استعمال کرنا حلال اور جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24182]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24182، ترقيم محمد عوامة 23152)
حدیث نمبر: 23153 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا [وكيع قال: حدثنا] (١) هشام بن عروة عن أبيه قال: صنع رجل في (ماله شيئًا) (٢) ولم يستأذن أباه، قال هشام: قال أبي: فسأل النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٣) (أو أبا بكر أو عمر) (٤) فقال:" (اردده) (٥) عليه فإنما هو (سهم) (٦) من كنانتك" (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے اپنے بیٹے کا مال استعمال کیا اور اس سے اجازت نہ لی، پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، حضرت ابوبکر یا حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کو واپس کردو، بیشک وہ تمہاری بہو کا حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24183]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24183، ترقيم محمد عوامة 23153)
حدیث نمبر: 23154 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن ابن جريج قال: كان عطاء لا يرى بأسًا (بأن) (١) يأخذ الرجل من مال ولده ما شاء من غير ضرورة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ آدمی اپنے بیٹے کے مال میں سے جو چاہے، بغیر اجازت استعمال کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24184]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24184، ترقيم محمد عوامة 23154)
حدیث نمبر: 23155 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (قال: حدثنا) (١) إسرائيل عن جابر عن عامر عن مسروق (قال) (٢) : أنت من هبة اللَّه لأبيك، (أنت) (٣) ومالك لأبيك، ثم (قرأ) (٤) : ﴿يَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ إِنَاثًا وَيَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ الذُّكُورَ﴾ [الشورى: ٤٩] .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ تو اللہ کی طرف سے اپنے والد کے لئے ہبہ ہے، تو اور تیرا مال تیرے والد کا ہے، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ { یَہَبُ لِمَنْ یَشَائُ إنَاثًا وَیَہَبُ لِمَنْ یَشَائُ الذُّکُورَ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24185]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24185، ترقيم محمد عوامة 23155)
حدیث نمبر: 23156 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أن رجلًا أتى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: يا رسول اللَّه! (إن) (١) أبي (اجتاح) (٢) مالي، فقال:"أنت ومالك لأبيك" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب سے مروی ہے کہ ایک شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا، اے اللہ کے رسول 5! میرے والد نے میرا مال لے لیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو اور تیرا مال تیرے والد ہی کے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24186]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24186، ترقيم محمد عوامة 23156)