☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ذمی کا غلام یا باندی مسلمان ہو جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← ذمی کا غلام یا باندی مسلمان ہو جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 23104 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن ليث قال: قال عمر بن الخطاب: إذا كان للمشرك مملوك فأسلم، أنتزع منه فيبيع للمسلمين ورد ثمنه على صاحبه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مشرک کا غلام اگر مسلمان ہوجائے، تو اس سے لے کر وہ غلام مسلمانوں کو فروخت کردیا جائے گا اور اس کا ثمن اس کے مشرک آقا کو دے دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24132]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24132، ترقيم محمد عوامة 23104)
حدیث نمبر: 23105 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن إسماعيل بن أمية عن (عمر) (١) بن عبد العزيز أنه كان يأمر ببيع رقيق أهل الذمة إذا أسلموا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز ذمیوں کے غلاموں کو بیچ دینے کا حکم فرماتے ہیں اگر وہ اسلام لے آئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24133]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24133، ترقيم محمد عوامة 23105)
حدیث نمبر: 23106 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الحسن قال: إذا أسلمت أم ولد النصراني سعت في قيمتها، وإذا أسلمت (أمته) (١) باعها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر نصرانی کی ام ولد مسلمان ہوجائے وہ اپنی قیمت کی ادائیگی کی کوشش کرے گی، اور اگر باندی اسلام لے آئے تو اس کو فروخت کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24134]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24134، ترقيم محمد عوامة 23106)
حدیث نمبر: 23107 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابن جريج عن عطاء قال: إذا أسلم عبد الذمي فرق بينه وبين مولاه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر ذمی کا غلام مسلمان ہوجائے تو اس کے اور اس کے آقا کے درمیان جدائی کردی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24135]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24135، ترقيم محمد عوامة 23107)
حدیث نمبر: 23108 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا مبارك عن الحسن قال: (من) (١) كان [من] (٢) (فتيتهم) (٣) فأسلم فهو حر، وما اشتروا من سبي المسلمين فأسلم بيع في المسلمين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ذمیوں کے غلاموں میں سے جو مسلمان ہوجائے وہ آزاد ہوجائے گا، اگر ذمی مسلمانوں کے کسی قیدی کو خرید لیں پھر وہ مسلمان ہوجائے تو وہ غلام مسلمانوں کو فروخت کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24136]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24136، ترقيم محمد عوامة 23108)
حدیث نمبر: 23109 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الربيع عن الحسن قال: إذا أسلم عبد الذمي رفع إلى الإمام فباعه (في) (١) المسلمين، ودفع ثمنه إلى مولاه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر ذمی کا غلام مسلمان ہوجائے تو اس کو امیر کے پاس لے جایا جائے گا اور اس کو مسلمانوں کو فروخت کردیا جائے، اور اس کا ثمن اس کے آقا کو دے دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24137]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24137، ترقيم محمد عوامة 23109)
حدیث نمبر: 23110 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (معن) (١) بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: مضت السنة أن لا يسترق كافر مسلما (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ سنت پختہ ہوچکی ہے کہ کافر شخص مسلمان کو غلام نہیں بنا سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24139]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24139، ترقيم محمد عوامة 23110)