☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في المكاتب يقول لمواليه: أعجل لك وتضع عني
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب البيوع والأقضية← في المكاتب يقول لمواليه: أعجل لك وتضع عني
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 6
Hadith No.: 22660 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٦٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبد السلام) (١) بن حرب عن عطاء ابن السائب عن طاوس أنه كان لا يرى بأسًا أن يقول الكاتب لولاه: حط عني وأعجل لك.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر مکاتب اپنے آقا کو یوں کہے کہ کچھ بدل کتابت کم کر میں جلدی ادا کروں گا تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23653]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23653، ترقيم محمد عوامة 22660)
Hadith No.: 22661 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٦٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) سفيان عن (٢) عطاء ابن السائب عن طاوس قال: لا بأس أن يقول لمكاتبه: عجل لي وأضع عنك.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ آقا اپنے مکاتب سے یوں کہے کہ: جلدی ادا کر میں بدل کتابت کم کر دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23654]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23654، ترقيم محمد عوامة 22661)
Hadith No.: 22662 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٦٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن زكريا عن الشعبي في رجل يقول لكاتبه: أضع عنك وعجل لي، فكرهه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ آدمی کا اپنے مکاتب کو یوں کہنا: میں کچھ کمی کر دوں گا تو جلدی ادا کر، آپ نے اس کو ناپسند فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23655]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23655، ترقيم محمد عوامة 22662)
Hadith No.: 22663 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٦٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أنه قال في الرجل (١) يكاتب غلامه على (دراهم) (٢) إلى أجل مسمى، فيقول له (قبل) (٣) محل الأجل: عجل (لي) (٤) وأضع عنك، لم ير (به) (٥) بأسا.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی اپنے غلام کو مقررہ مدت کے لئے کچھ دراہم پر مکاتب بنائے، پھر وقت مقررہ سے پہلے اس کو کہے کہ جلدی ادا کر میں بدل کتابت میں کمی کر دوں گا، تو اس میں کوئی حرج نہیں، فرماتے ہیں کہ میں نے سوائے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے اور کسی کو نہیں دیکھا جو اس کو ناپسند کرتا ہو، بیشک اس کو ناپسند کرتے تھے البتہ سامان کے بدلہ میں جائز سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23656]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23656، ترقيم محمد عوامة 22663)
Hadith No.: 22664 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٦٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الربيع عن الحسن وابن سيرين أنهما كرها في المكاتب أن يقول: عجل لي وأضع عنك.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور ابن سیرین رحمہ اللہ اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ مکاتب سے یہ کہا جائے کہ وقت مقررہ سے جلدی ادا کر میں کچھ کمی کر دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23658]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23658، ترقيم محمد عوامة 22664)
Hadith No.: 22665 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٦٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن جابر عن عطاء عن ابن عباس في الرجل يقول لمكاتبه: عجل لي وأضع عنك، (قال) (١) : لا بأس به (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص اپنے مکاتب سے یوں کہتا ہے کہ جلدی ادا کر میں کچھ کم کر دوں گا، آپ نے اس میں کوئی حرج نہیں سمجھا۔ حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ حضرت سفیان دین اور مکاتب میں اس کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23659]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23659، ترقيم محمد عوامة 22665)