☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تنگ دست کو مہلت دینا اور اُس کے ساتھ نرمی کرنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← تنگ دست کو مہلت دینا اور اُس کے ساتھ نرمی کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 22608 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٥٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك ابن عمير عن ربعي قال: حدثني أبو اليسر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من (أنظر) (١) معسرًا أو وضع له أظله اللَّه في ظل عرشه" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جو شخص تنگ دست کو مہلت دے دے یا اس کو معاف کر دے اللہ تعالیٰ اُ س کو اپنے عرش کا سایہ عطاء فرمائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23599]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23599، ترقيم محمد عوامة 22608)
حدیث نمبر: 22609 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٦٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن (إسماعيل) (١) عن جعفر عن أبيه عن أبي اليسر عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٢) بنحوه (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23600]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23600، ترقيم محمد عوامة 22609)
حدیث نمبر: 22610 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٦٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو قال: سمعت (عبيد بن عمير) (١) قال: كان رجل يداين الناس ويبايعهم، وكان له كاتب ⦗٢٨٢⦘ و (متجازٍ) (٢) فيأتيه المعسر والمستنظر فيقول (له) (٣) : كل وانظر وتجاوز اليوم، يتجاوز عنا، قال: فلقي اللَّه ولم يعمل خيرا غيره فغفر له.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن عمیر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص تھا جو لوگوں کو قرضہ دیتا اور ان کے ساتھ بیع کرتا تھا، اس کا ایک کاتب اور ایک قرضہ وصول کرنے والا تھا، اس کے پاس جب کوئی تنگ دست آتا تو اپنے کاتب سے کہتا کہ تول کر دے دو اور کچھ مہلت بھی دے دو۔ آج کے دن درگذر کرو۔ اس کے بدلہ میں اللہ ہم سے درگذر کرے گا۔ وہ شخص اللہ سے اس حالت میں ملا کہ اس عمل کے علاوہ اس نے کوئی بھی اچھا عمل نہیں کیا تھا۔ پس اللہ تعالیٰ نے اس کی مغفرت کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23601]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23601، ترقيم محمد عوامة 22610)
حدیث نمبر: 22611 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٦٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن (شقيق) (١) عن (أبي) (٢) (مسعود) (٣) قال: قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"حوسب (رجل) (٤) ممن كان قبلكم فلم يوجد له من الخير (شيء) (٥) إلا (أنه) (٦) كان رجلا موسرا (يخالط) (٧) الناس فيقول لغلمانه: تجاوزوا عن المعسر، فقال اللَّه لملائكته: فنحن أحق بذلك منه، فتجاوزوا عنه" (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ تم سے پہلے ایک شخص کا حساب لیا گیا اس کے نامہ اعمال میں کوئی نیکی نہ تھی سوائے اس کے کہ و ہ مال دار شخص تھا اور لوگوں سے معاملات کرتا تھا، اس نے اپنے نوکروں سے کہا ہوا تھا تنگ دست کو مہلت دے دیا کرو، اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے فرمایا، میں اس سے زیادہ اس بات کا مستحق ہوں، تم اس سے تجاوز کرو (معاف کرو، مہلت دو)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23602]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23602، ترقيم محمد عوامة 22611)
حدیث نمبر: 22612 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٦٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن منصور عن ربعي عن أبي مسعود بنحو منه ولم يرفعه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23603]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23603، ترقيم محمد عوامة 22612)
حدیث نمبر: 22613 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٦٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يونس (بن) (١) محمد عن حماد بن سلمة عن أبي جعفر الخطمي عن محمد بن كعب عن أبي قتادة قال: سمعت النبي صلى الله عليه و آله وسلم ⦗٢٨٣⦘ (يقول) (٢) :"من نفس (عن) (٣) (غريمه) (٤) أو (محا عنه) (٥) كان في ظل العرش يوم القيامة" (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو اپنے مقروض کو آسودہ حال کرے یا اس کو معاف کر دے، وہ قیامت کے دن اللہ کے عرش کے سایہ میں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23604]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23604، ترقيم محمد عوامة 22613)
حدیث نمبر: 22614 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٦٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن عمير عن ربعي قال: قال عقبة بن عمرو لحذيفة: حدثني بشيء سمعته من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (قال) (١) : (سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم) (٢) يقول:"كان (٣) فيمن كان قبلكم (رجل) (٤) أتاه الملك ليقبض روحه فقال: هل (عملت) (٥) خيرًا؟ قال: ما أعلمه، قال: انظر، قال: ما أعلمه، إلا أني كنت رجلا (أجازف) (٦) الناس وأخالطهم، فكنت أنظر المعسر وأتجاوز عن (الموسر) (٧) فأدخله اللَّه الجنة" قال عقبة: وأنا سمعته يقول ذلك (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم سے پہلے ایک شخص تھا، فرشتہ اس کی روح قبض کرنے آیا، اور اس سے پوچھا کہ کیا تیرا کوئی نیک عمل ہے؟ اس نے کہا کہ میں نہیں جانتا، اس نے کہا غور کر، اُ س شخص نے کہا اس کے علاوہ مجھے نہیں معلوم کہ میں بیع میں لوگوں کو مہلت دیتا تھا، پس میں تنگ دست کو مہلت دیتا اور امیر سے تجاوز کرتا، پس اللہ تعالیٰ نے اس کو جنت میں داخل فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23605]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23605، ترقيم محمد عوامة 22614)
حدیث نمبر: 22615 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٦٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن أبي (بكير) (١) عن زهير بن محمد عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن عبد اللَّه بن سهل بن حنيف أن سهلًا حدثه أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من أعان مجاهدا في سبيل اللَّه أو غارما في عسرته أو مكاتبا في رقبته: أظله اللَّه (٢) يوم لا ظل إلا ظله" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو اللہ کی راہ میں مجاہد کی مدد کرے، مقروض کو تنگ دستی میں مہلت دے اور مکاتب کی مدد کرے اللہ پاک اس کو اس دن (اپنے عرش کا سایہ نصیب کرے گا) جس دن اس کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23606]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23606، ترقيم محمد عوامة 22615)