☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كره أن يأكل ربح ما لم يضمن
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب البيوع والأقضية← من كره أن يأكل ربح ما لم يضمن
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 3
حديث رقم: 22470 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٤٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ قال: حدثنا حسين (١) (المعلم) (٢) عن قيس بن (سعد) (٣) عن مجاهد قال: قلت لعبد الرحمن بن أبي ليلى: ⦗٢٤٠⦘ (حدثنا) (٤) حديثًا تجمع لي فيه أبواب الربا، قال: لا (تأكل) (٥) شف (٦) شيء ليس (عليك) (٧) ضمانة.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضر ت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے عرض کیا کہ آپ مجھے وہ حدیث سنائیں جس میں آپ نے میرے لیے ربا کی اقسام کو جمع کیا ہے۔ جو آپ نے میرے لئے جمع کی ہو، آپ نے فرمایا کسی ایسی چیز کے نفع کو ہرگز مت کھانا جس کے نقصان کا تو ضامن نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23441]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23441، ترقيم محمد عوامة 22470)
حديث رقم: 22471 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٤٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال: بعث النبي صلى الله عليه و آله وسلم عتاب بن أسيد إلى أهل مكة فقال:" (تدري) (١) إلى أين بعثتك؟ بعثتك إلى أهل اللَّه"، ثم قال:"إنههم عن أربع: عن بيع وسلف، وعن شرطين في بيع، وعن ربح ما لم يضمن، وعن بيع ما ليس عندك" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ کو مکہ والوں کی طرف بھیجا اور فرمایا: تمہیں معلوم ہے میں نے تمہیں کہاں بھیجا ہے؟ میں نے تمہیں اللہ والوں کے پاس بھیجا ہے، پھر فرمایا ان کو چار چیزوں سے منع کرنا، بیع اور قرض سے، ایک بیع میں دو شرطیں لگانے سے، اور اس شے کے نفع کو استعمال کرنے سے جس کے نقصان کا بھی وہ ضامن نہ ہو یعنی جب تک نفع و نقصان دونوں میں شرکت نہ ہو تو نفع بھی استعمال نہیں کرسکتے) سے اور اس چیز کی بیع سے جو پاس نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23442]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23442، ترقيم محمد عوامة 22471)
حديث رقم: 22472 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٤٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن داود بن أبي هند عن عمرو ابن شعيب أن جده كان إذا بعث تجارة نهاهم عن: سلف وبيع، وعن شرطين في بيع وعن ربح ما لم يضمنوا (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب سے مروی ہے کہ ان کے دادا جب تجارت کا سامان بھیجتے تو ان کو منع کرتے بیع اور قرض سے، ایک بیع میں دو شرطیں لگانے سے، اور اس شے کے نفع کو استعمال کرنے سے جس کے نقصان کا بھی وہ ضامن نہ ہو یعنی جب تک نفع و نقصان دونوں میں شرکت نہ ہو تو نفع بھی استعمال نہیں کرسکتے) سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23443]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23443، ترقيم محمد عوامة 22472)