☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سود کی حرمت کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← سود کی حرمت کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 16
حدیث نمبر: 22429 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن (إبراهيم عن) (١) علقمة قال عبد اللَّه: آكل الربا وموكله سواء (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں سود کھانے والا اور کھلانے والا دونوں گناہ میں برابر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23398]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23398، ترقيم محمد عوامة 22429)
حدیث نمبر: 22430 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عبد العزيز بن رفيع عن عبد اللَّه بن أبي مليكة عن عبد اللَّه بن حنظلة بن الراهب عن كعب الأحبار قال: لأن أزني ثلاثًا وثلاثين زنية أحب إلي من أكل درهم ربا يعلم اللَّه إني أكلته حين أكلته وهو ربا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کعب احبار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں تینتیس بار زنا کروں یہ مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ میں سود کا ایک درہم کھاؤں۔ جب میں وہ سود کھاتا ہوں تو میرا اللہ جانتا ہے کہ میں سود کھا رہا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23399]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23399، ترقيم محمد عوامة 22430)
حدیث نمبر: 22431 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن عبد اللَّه بن مرة عن الحارث بن عبد اللَّه قال: قال عبد اللَّه: آكل الربا ومؤكله (سواء) (١) وكاتبه و (شاهده) (٢) إذا علموا به، والواشمة والمستوشمة للحسن، ولاوي الصدقة والمرتد أعرابيا بعد هجرته (ملعونون) (٣) على لسان محمد (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں سود خور اور سود کھلانے والا دونوں گناہ میں برابر ہیں۔ اور سودی معاملات لکھنے والا اور اس پر گواہ بننے والا جب وہ اس کے بارے میں جانتے ہوں، اور خوبصورتی کے لئے گودنے والی اور گودوانے والی خاتون اور صدقہ کو غلط استعمال کرنے والا۔ اور اعرابیوں میں سے جو ہجرت کے بعد مرتد ہوا اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زبان مبارک سے لعنت کی گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23400]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23400، ترقيم محمد عوامة 22431)
حدیث نمبر: 22432 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن أبي هاشم عن رجل عن ابن عباس قال: غلقت عليكم أبواب الربا، فأنتم (تلتمسون) (١) محارمها (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں تم پر سود کے تمام دروازے بند کر دئیے گئے ہیں۔ پس تم لوگ اس کی حرمت کو چاہتے ہو۔ (طلب کرتے ہو۔) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23401]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23401، ترقيم محمد عوامة 22432)
حدیث نمبر: 22433 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن مجالد عن الشعبي عن (ابن) (١) ⦗٢٢٨⦘ (عبد اللَّه) (٢) (عن علي) (٣) عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم [قال:"لعن آكل الربا وموكله وكاتبه و (شاهداه) (٤) " (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سود کھانے والے پر، کھلانے والے پر، اس کے معاملات لکھنے والے پر اور گواہوں پر لعنت کی گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23402]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23402، ترقيم محمد عوامة 22433)
حدیث نمبر: 22434 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع] (١) قال: حدثنا سفيان عن عمرو بن (مرة) (٢) عن مرة الهمداني قال: قال عمر: ثلاث (لأن) (٣) يكون رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بينّهن لنا أحب إلي من (الدنيا) (٤) وما فيها: الخلافة والكلالة والربا (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ تین چیزوں کو اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے لئے بیان فرما دیتے تو یہ دنیا و مافیھا سے زیادہ میرے لئے پسندیدہ ہوتا، ایک خلافت دوسری کلالہ (یعنی ایسی میت کہ جس کی نہ اولاد ہو اور نہ ہی والدین) اور تیسری چیز ہے سود۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23403]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23403، ترقيم محمد عوامة 22434)
حدیث نمبر: 22435 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا وكيع) (١) حدثنا زكريا عن عامر قال: سمعت النعمان بن بشير يخطب و (أهوى) (٢) بإصبعه إلى أذنيه يقول: سمعت النبي صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"الحلال بين والحرام بين، وبينهما أمور (مشتبهات) (٣) فمن اتقى الشبهات (استبرأ) (٤) لدينه (وعرضه) (٥) ، ومن وقع في (الشبهات) (٦) وقع في الحرام كالراعي يرعى حول الحمى يوشك أن يرتع فيه، ألا إن لكل ملك حمى، وإن (حمى) (٧) اللَّه محارمه، ألا وإن في الجسد مضغة إذا صلحت صلح الجسد كله، وإذا فسدت فسد الجسد كله، ألا وهي القلب" (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کو خطبہ دیتے ہوئے سنا اس حال میں کہ انہوں نے اپنی انگلیاں کانوں میں داخل کی ہوئیں تھیں، فرمایا میں نے نبی اکرم 5 سے (ان کانوں سے خود) سنا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: حلال بھی واضح ہے اور حرام بھی واضح ہے اور ان کے درمیان کچھ چیزیں مشتبہ ہیں، جو شخص مشتبہات سے بچ گیا اس نے اپنے دین اور عزت کو صاف اور بری کردیا۔ اور جو شخص مشتبہات میں پڑا وہ حرام میں پڑا، جیسے چرواہا اگر چراگاہ کے ارد گرد جانوروں کو چرائے تو وہ کبھی نہ کبھی چراگاہ میں داخل ہوجائیں گے۔ خبردار ہر بادشاہ کی ایک چراگاہ ہوتی ہے، اور اللہ کی چراگاہ اس کی حرام کردہ چیزیں ہیں، خبردار جسم میں ایک ٹکڑا ہے اگر وہ ٹھیک ہوجائے تو سارا جسم ٹھیک ہوجاتا ہے، اور اگر وہ خراب ہوجائے تو سارا جسم خراب ہوجاتا ہے، سنو وہ انسان کا دل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23404]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23404، ترقيم محمد عوامة 22435)
حدیث نمبر: 22436 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن ليث عن الحكم عن علي قال: لدرهم ربا أشد عند اللَّه (تعالى) (١) من ست وثلاثين زنية (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ سود کا ایک درہم اللہ تعالیٰ کے نزدیک چھتیس مرتبہ زنا کرنے سے بھی بدتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23405]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23405، ترقيم محمد عوامة 22436)
حدیث نمبر: 22437 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن عبد اللَّه بن سعيد (المقبري) (١) عن جده عن أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"الربا سبعون حوبًا، ⦗٢٣٠⦘ أيسرها نكاح الرجل أمه، وأربى الربا استطالة الرجل في عرض أخيه" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا؛ سود کے ستر گناہ ہیں، ان میں سب سے کم درجہ ہے کہ آدمی اپنی ماں کے ساتھ زنا (نکاح) کرے اور بڑا سود یہ ہے کہ آدمی اپنے بھائی کی آبرو میں دست درازی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23406]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23406، ترقيم محمد عوامة 22437)
حدیث نمبر: 22438 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن أبي هانئ عن عامر قال: قرأت كتاب أهل نجران فوجدت فيه: إن أكلتم الربا فلا صلح بيننا وبينكم، وكان النبي صلى الله عليه و آله وسلم لا يصالح من يأكل الربا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ میں نے اہل نجران کے مکتوب میں پڑھا اس میں لکھا تھا، اگر تم لوگ سود کھاؤ گے تو تمہارے اور ہمارے درمیان کوئی صلح نہیں، اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سود خوروں کے ساتھ صلح نہیں فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23407]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23407، ترقيم محمد عوامة 22438)
حدیث نمبر: 22439 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن أشعث عن جعفر عن سعيد بن جبير: ﴿الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ﴾ [البقرة: ٢٧٥] ، قال: يبعث يوم القيامة مجنونًا (يخنق) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ قرآن پاک کی آیت { الَّذِینَ یَأْکُلُونَ الرِّبَا لاَ یَقُومُونَ إلاَّ کَمَا یَقُومُ الَّذِی یَتَخَبَّطُہُ الشَّیْطَانُ مِنَ الْمَسِّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ان لوگوں کو قیامت کے دن مجنون اٹھایا جائے گا اور ان کا گلا گھونٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23408]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23408، ترقيم محمد عوامة 22439)
حدیث نمبر: 22440 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة قال: حدثنا شعبة عن عون بن أبي جحيفة عن أبيه قال: لعن النبي صلى الله عليه و آله وسلم آكل الربا ومؤكله (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سود خود اور سود کھلانے والے پر لعنت فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23409]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23409، ترقيم محمد عوامة 22440)
حدیث نمبر: 22441 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن أشعث وداود عن الشعبي قال: خطب عمر فحمد اللَّه وأثنى عليه ثم قال: إنا نأمركم بأشياء لعلها لا تصلح لكم، وننهاكم عن أشياء لعلها (١) تصلح لكم، وإن آخر ما عهد إلينا النبي صلى الله عليه و آله وسلم ⦗٢٣١⦘ (آيات) (٢) الربا، فقبض النبي صلى الله عليه و آله وسلم (ولم) (٣) يبينهن (لنا) (٤) ، إنما هو الربا (والريبة) (٥) فدعوا [ما يريبكم إلى ما لا يريبكم (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیا اللہ تعالیٰ کی حمدو ثناء بیان کی پھر فرمایا: بیشک میں تمہیں کچھ چیزوں کا حکم دیتا ہوں شاید کہ وہ تمہارے لئے فائدہ مند نہیں ہیں اور تمہیں کچھ چیزوں سے روکتا ہوں شاید کہ وہ تمہارے لئے فائدہ مند ہیں، بیشک آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جو آخری عہد ہم سے لیا وہ آیت ربا پر تھا، آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس دنیا سے پردہ فرما گئے اور ہمیں اس کی تفصیل بیان نہیں فرمائیں۔ بیشک یہ سود بھی ہے اور مشکوک بھی۔ لہٰذا مشکوک شے کو چھوڑ کر غیر مشکوک کو اختیار کرو۔ حضرت شعبی کسی چیز کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ سود اور مشکوک بھی ہے، لہٰذا سود اور مشک میں میں ڈالنے والی اشیاء کو چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23410]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23410، ترقيم محمد عوامة 22441)
حدیث نمبر: 22442 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن عيسى بن المغيرة الشعبي قال: قال عمر: لقد خفت أن يكون قد زدنا في الربا عشرة أضعافه مخافته (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں مجھے ڈر ہے کہ ہم کہیں سود سے بچتے بچتے اس میں مزید دس گناہ آگے نہ نکل جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23412]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23412، ترقيم محمد عوامة 22442)
حدیث نمبر: 22443 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن حصين عن الشعبي قال: (دفع) (١) عبد اللَّه بن يزيد الأنصاري إلى غلام له أربعة آلاف، فلحق بأصبهان فاتجر حتى صارت عشرين ألفًا، ثم هلك، فقيل له: (إنه) (٢) كان (يقارف) (٣) الربا، ⦗٢٣٢⦘ فأخذ أربعة الاف وترك ما سوى ذلك (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن یزید انصاری نے اپنے غلام کو چار ہزار درہم دے کر بھیجا، وہ اصبھان گیا اور اس نے تجارت کی یہاں تک کہ اس کے پاس بیس ہزار درہم ہوگئے، پھر وہ غلام فوت ہوگیا، حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے کہا گیا کہ وہ غلام تجارت میں سود کی آمیزش کرتا تھا، آپ رحمہ اللہ نے صرف چار ہزار واپس لئے اور باقی پیسے چھوڑ دئیے، نہیں لئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23413]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23413، ترقيم محمد عوامة 22443)
حدیث نمبر: 22444 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن عمارة عن عبد الرحمن بن يزيد قال: قال عبد اللَّه: الربا بضع وسبعون بابًا والشرك مثل ذلك (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سود کے ستر سے زیادہ دروازے ہیں اور شرک بھی اسی کے مثل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23414]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23414، ترقيم محمد عوامة 22444)