☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قاضی اور والی کا ہدیہ وصول کرنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← قاضی اور والی کا ہدیہ وصول کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 18
حدیث نمبر: 22384 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا خلف بن خليفة عن منصور عن الحكم عن أبي وائل عن مسروق قال: القاضي إذا أخذ هدية فقد أكل السحت، وإذا أخذ الرشوة بلغت به الكفر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں قاضی اگر ہدیہ وصول کرے تو اس نے حرام کھایا اور اگر وہ رشوت لے تو کفر تک پہنچ گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23353]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23353، ترقيم محمد عوامة 22384)
حدیث نمبر: 22385 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن معاذ بن العلاء عن أبيه عن جده قال: خطب علي بالكوفة وبيده قارورة (فقال) (١) : (ما) (٢) (أصبت) (٣) بها منذ ⦗٢١٣⦘ دخلتها إلا (هذه) (٤) أهداها إلي دهقان (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاذ بن العلاء اپنے والد اور دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کوفہ میں خطبہ دیا اور ان کے ہاتھ میں ایک شیشی تھی۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں جب سے خلیفہ بنا ہوں مجھے صرف یہ ایک ہدیہ ملا ہے جو مجھے ایک دہقان نے بھیجا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23354]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23354، ترقيم محمد عوامة 22385)
حدیث نمبر: 22386 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن يوسف بن المهاجر قال: أهدى (الاصبهبذ) (١) إلى عبد الحميد أربعين ألفًا أو أقل أو أكثر، فكتب إلى عمر بن عبد العزيز فكتب إليه إن كان يهدي لك وأنت بالجزيرة فاقبلها منه، وإلا فاحسبها له من خراجه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یوسف بن مہاجر سے مروی ہے کہ لشکر کے قائد نے عبد الحمید کو چالیس ہزار یا اس سے کچھ کم یا اس سے کچھ زیادہ ہدیہ بھیجا۔ انہوں نے حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کو تحریر کیا۔ حضرت عمر بن عبد العزیز نے تحریر فرمایا: اگر آپ کو ہدیہ اس وقت ملا ہے جب جزیرہ میں تھے تو پھر قبول کرلو، وگرنہ میں اس کو اس کی طرف سے خراج شمار کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23355]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23355، ترقيم محمد عوامة 22386)
حدیث نمبر: 22387 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير (عن) (١) منصور عن إبراهيم قال: كان يقال: الرشوة في الحكم سحت.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں رشوت کا حکم یہ ہے کہ وہ حرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23356]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23356، ترقيم محمد عوامة 22387)
حدیث نمبر: 22388 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن خيثمة قال: قال عمر: بابان من السحت (يأكلهما) (١) الناس: الرشا ومهر الزانية.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حرام کے دو دروازے ہیں جن سے لوگ کھاتے ہیں، ایک رشوت اور زانیہ کے مہر کی کمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23357]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23357، ترقيم محمد عوامة 22388)
حدیث نمبر: 22389 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسحاق بن منصور عن عبد اللَّه بن (عمرو ابن) (١) (مرة) (٢) (عن أبيه) (٣) قال: سألت سعيد بن جبير عن السحت، فقال: الرشاء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بن مرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے حرام کے متعلق دریافت کیا۔ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا وہ رشوت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23358]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23358، ترقيم محمد عوامة 22389)
حدیث نمبر: 22390 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن شعبة عن أبي قزعة عن أبي نضرة عن أبي سعيد قال: هدايا الأمراء غلول (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں امراء کے ہدایا خیانت ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23359]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23359، ترقيم محمد عوامة 22390)
حدیث نمبر: 22391 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن (١) (قرة) (٢) عن أبي يزيد المديني قال: سئل جابر (بن) (٣) عبد اللَّه عن هدايا الأمراء فقال: هي في نفسي غلول (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے امراء کے ہدایا کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ میرے خیال میں خیانت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23360]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23360، ترقيم محمد عوامة 22391)
حدیث نمبر: 22392 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن أبي معاذ عن طاوس قال: هي سحت.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ یہ حرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23361]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23361، ترقيم محمد عوامة 22392)
حدیث نمبر: 22393 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن (الأعمش) (١) عن شقيق قال: قدم معاذ من اليمن برقيق في (زمن) (٢) أبي بكر، فقال له عمر: (أدفعهم) (٣) إلى أبي بكر، قال: ولِمَ (أدفع) (٤) إليه (رقيقي) (٥) ؟ قال: فانصرف إلى منزله ولم ⦗٢١٥⦘ (يدفعهم) (٦) ، فبات ليلته ثم أصبح من الغد (فدفعهم) (٧) إلى أبي بكر، فقال له عمر: ما بدا لك؟ قال: رأيتني فيما يرى النائم كاني إلى نار (أهوي) (٨) إليها، فأخذتَ بحجزتي فمنعتني من دخولها، (فظننت) (٩) أنهم هؤلاء الرقيق، فقال (له) (١٠) أبو بكر: هم لك فلما انصرف (١١) إلى منزله قام يصلي فرآهم يصلون خلفه فقال: لمن تصلون؟ فقالوا: للَّه، (فقال) (١٢) : اذهبوا أنتم (للَّه) (١٣) (١٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شقیق سے مروی ہے کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں یمن سے غلاموں کو لائے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: یہ غلام کو دے دو، حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں اپنے غلام ان کو کیوں دے دوں؟ پھر حضرت معاذ رضی اللہ عنہاپنے گھر تشریف لے گئے۔ اور غلاموں کو صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے پاس نہیں لے کر گئے۔ انہوں نے رات گذاری پھر جب اگلی صبح ہوئی تو انہوں نے غلام ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دے دئیے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت فرمایا: آپ رضی اللہ عنہ پر کیا ظاہر ہوئی جو آپ نے ایسا کیا؟ حضرت معاذ نے فرمایا کہ میں نے خود کو خواب میں دیکھا کہ آگ میرے قریب ہے اور میں اس میں دھکیلا جا رہا ہوں۔ پھر آپ نے مجھے ازار بند کی جگہ سے پکڑ کر آگ میں گرنے سے بچا لیا۔ میرا خیال ہے کہ یہ سب ان غلاموں کی وجہ سے ہے۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: یہ سب غلام تمہارے ہیں۔ پھر جب حضرت معاذ گھر تشریف لائے تو نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے، غلاموں کو دیکھا کہ وہ بھی ان کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہیں۔ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے پوچھا تم کس کے لئے نماز پڑھ رہے ہو؟ انہوں نے کہا اللہ کے لئے، حضرت معاذ نے فرمایا: جاؤ تم اللہ کے لئے آزاد ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23362]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23362، ترقيم محمد عوامة 22393)
حدیث نمبر: 22394 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا هشام بن عروة عن أبيه عن أبي حميد الساعدي أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم استعمل (ابن) (١) (اللتبية) (٢) على صدقات بني سليم، فلما جاء قال: هذا لكم، وهذا أهدي لي، فقام النبي صلى الله عليه و آله وسلم فخطب الناس فحمد اللَّه وأثنى عليه ثم قال:"ما بال (٣) رجال نوليهم أمورًا مما (ولانا) (٤) ⦗٢١٦⦘ (اللَّه) (٥) فيجيء (أحدكم) (٦) فيقول: هذا لكم وهذا أهدي إلي، أفلا يجلس في بيت أبيه أو بيت أمه حتى تأتيه هدية إن كان صادقًا" (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حمید الساعدی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ابن اللتبیہ کو بنی سلیم کے صدقات پر عامل بنایا۔ جب وہ آئے تو کہا یہ تمہارے لئے ہے اور یہ میرے لیئے ہدیہ ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہوئے اور لوگوں کو خطبہ دیا اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء فرمائی اور پھر فرمایا: لوگوں کو کیا ہوگیا ان کو کسی کام کا والی (نگران) بنایا جاتا ہے ان امور میں سے جن کا اللہ نے ہمیں بنایا ہے۔ پھر ان میں سے ایک شخص یہ کہتا ہوا آتا ہے کہ: یہ تمہارے لئے ہے اور یہ میرے لئے ہدیہ ہے۔ اگر وہ سچا ہے تو اپنے باپ یا ماں کے گھر کیوں نہیں بیٹھ جاتا تاکہ یہ ہدیہ اس کے پاس وہیں آجائے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23363]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23363، ترقيم محمد عوامة 22394)
حدیث نمبر: 22395 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسماعيل بن أبي خالد عن قيس (عن) (١) عدي (بن) (٢) عميرة الكندي قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"من استعملناه منكم (على عمل) (٣) فكتمنا مخيطا (فما فوقه) (٤) كان غلولًا يأتي به يوم القيامة"، فقام إليه رجل (أسود) (٥) من الأنصار كأني أنظر إليه فقال: يا (رسول) (٦) اللَّه أقبل عني عملك قال: (وما ذاك؟" قال: سمعتك (تقول) (٧) كذا وكذا قال:"فأنا أقول الآن: من استعملناه منكم على عمل فليأتنا بقليله وكثيره، فما أوتي منه أخذ، وما نهي عنه انتهى" (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عدی بن عمیرہ الکندی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم 5 کو فرماتے ہوئے سنا: تم میں سے کسی کو کسی کام پر عامل مقرر کیا جائے پھر وہ اس میں سے سوئی یا اس سے زائد کچھ چھپالے۔ تو یہ خیانت ہے جو بروز قیامت سامنے لائی جائے گی۔ انصار میں سے ایک سیاہ شخص اس حال میں کھڑا ہوا گویا کہ میں اس کو دیکھ رہا تھا۔ اس نے عرض کیا اے اللہ کے رسول 5! آپ نے جو کام مجھے سونپا تھا اس کو واپس لے لیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا وہ کیا ہے؟ اس نے عرض کیا میں نے آپ کو سنا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرما رہے تھے اس طرح اس طرح۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: میں اب اس کو پھر کہتا ہوں۔ تم میں سے کسی کو کسی کام پر عامل مقرر کردیا جائے اس کو چاہیے کہ اس کے تھوڑے اور زائد کو ہمارے پاس لائے۔ جو اس میں سے دیا جائے اس کو لے لے اور جس سے روکا جائے اس سے منع ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23364]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23364، ترقيم محمد عوامة 22395)
حدیث نمبر: 22396 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سعيد بن عبيد الطائي عن علي بن ربيعة، (أن عليا) (١) استعمل رجلا من بني أسد يقال له: ضبيعة بن ⦗٢١٧⦘ زهير أو زهير بن ضبيعة، فلما جاء قال: يا أمير المؤمنين إني أهدي إلي في عملي أشياء وقد أتيتك بها، فإن كانت حلالا أكلتها وإلا فقد أتيتك بها، فقبضها علي وقال: لو حبستها كان غلولًا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہابن ربیعہ سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بنو اسد میں سے ایک شخص کو عامل بنایا۔ جس کا نام ضبیعہ بن زہیر یا زہیر بن ضبیعہ تھا، جب وہ واپس آیا تو کہا: اے امیر المؤمنین! مجھے کافی ہدیے دئیے گئے۔ میں وہ سب آپ کے پاس لے کر حاضر ہوا ہوں۔ اگر تو وہ میرے لئے حلال ہیں تو میں اس سے کھا لوں۔ وگرنہ میں وہ آپ کو دے دیتا ہوں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس سے لے لئے اور فرمایا: اگر تو ان کو اپنے پاس رکھتا تو یہ خیانت ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23365]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23365، ترقيم محمد عوامة 22396)
حدیث نمبر: 22397 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن ليث عن أبي الخطاب عن أبي زرعة عن أبي إدريس عن ثوبان قال: لعن النبي صلى الله عليه و آله وسلم الراشي والمرتشي (والرائش) (١) -يعني الذي يمشي بينهما (٢) -.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے نبی 5 نے رشوت دینے والے، رشوت لینے والے اور ان کے مابین جو معاونت کا ذریعہ بنے ان سب پر لعنت فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23366]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23366، ترقيم محمد عوامة 22397)
حدیث نمبر: 22398 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن أبي ذئب عن (خاله) (١) الحارث عن أبي سلمة بن عبد الرحمن عن عبد اللَّه بن عمرو قال: لعن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم الراشي والمرتشي (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رشوت دینے والے اور رشوت لینے والے پر لعنت فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23367]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23367، ترقيم محمد عوامة 22398)
حدیث نمبر: 22399 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يعلى بن عبيد عن الحارث بن عمير عن يحيى بن سعيد قال: لما بعث النبي صلى الله عليه و آله وسلم ابن رواحة إلى أهل خيبر أهدوا له (فردة) (١) ⦗٢١٨⦘ فقال: هو سحت (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب اللہ کے نبی 5 نے حضرت ابن رواحہ رضی اللہ عنہ کو خیبر بھیجا تو انہوں نے ان کو ہدیے دئیے۔ آپ رضی اللہ عنہ وہ واپس کر دئیے اور فرمایا یہ حرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23368]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23368، ترقيم محمد عوامة 22399)
حدیث نمبر: 22400 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يعلى عن الحارث (بن عمير) (١) عن يحيى بن سعيد قال: كتب عمر إلى أهل العراق: إن لنا هدايا دهاقيننا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عراق والوں کو لکھا: ہمارے چوہدریوں اور زمینداروں کے ہدایا ہمارے لیے ہیں (یعنی ہمیں بھیجو اور خود اپنے پاس مت رکھو)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23369]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23369، ترقيم محمد عوامة 22400)
حدیث نمبر: 22401 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن أبي حصين عن شريح قال: لعن (١) الراشي والمرتشي.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رشوت دینے اور لینے والے پر لعنت کی گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23370]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23370، ترقيم محمد عوامة 22401)