☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آقا کا غلام یا باندی کا مال استعمال کرنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← آقا کا غلام یا باندی کا مال استعمال کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 22254 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: يأخذ (السيد) (١) من مال مملوكه ما شاء (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ آقا اپنے مملوک کے مال میں سے جو چاہے لے سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23212]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23212، ترقيم محمد عوامة 22254)
حدیث نمبر: 22255 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أزهر السمان عن ابن عون قال: سئل محمد عن الرجل يأخذ من مال عبده، فقال: لا أعلم ذلك من الإحسان.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ آقا غلام کے مال میں سے لے سکتا ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں اس کو احسان میں سے نہیں سمجھتا۔ (مناسب نہیں ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23213]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23213، ترقيم محمد عوامة 22255)
حدیث نمبر: 22256 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة عن ابن أبي ذئب عن يزيد بن عبد اللَّه ابن (قسيط) (١) عن رافع بن خديج وجابر بن عبد اللَّه وأبي سعيد الخدري قالوا: من كان (له) (٢) عبد مخارج، (أو) (٣) أمة يطوف عليها فليس له أن يأخذ مما (أعطاهما) (٤) شيئًا (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ، حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ جس شخص کا غلام خراج دیتا ہو یا باندی جس کے ساتھ ہمبستری کرتا ہو اس آقا کے لئے جائز نہیں ہے جو ان کو عطا کیا ہے اس میں سے کچھ وصول کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23214]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23214، ترقيم محمد عوامة 22256)