☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شرابی آدمی کی گواہی قبول کریں گے کہ نہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← شرابی آدمی کی گواہی قبول کریں گے کہ نہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 22212 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣١٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن محمد بن كردوس عن (أبيه) (١) أن رجلًا حُدّ في الخمر، فشهد عند شريح، فسألني عنه فقلت: من خير شبابنا، فأجاز شهادته.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کردوس رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک نوجوان کو شراب کی وجہ سے حد لگائی گئی، پھر اس نے حضرت شریح رحمہ اللہ کے پاس گواہی دی، انہوں نے اس کے بارے میں مجھ سے دریافت کیا؟ میں نے عرض کیا ہمارے نوجوانوں میں سے اچھا ہے۔ تو آپ نے اس کی گواہی کو قبول فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23167]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23167، ترقيم محمد عوامة 22212)
حدیث نمبر: 22213 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣١٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن سماك ابن حرب عن عبد اللَّه بن شداد عن ابن عمر أن عمر كتب إلى أبي موسى في رجل شرب الخمر: إن تاب فاقبل شهادته (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو تحریر فرمایا کہ شرابی اگر توبہ کرلے تو اس کی گواہی قبول کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23168]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23168، ترقيم محمد عوامة 22213)
حدیث نمبر: 22214 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣١٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن عيسى بن أبي عزة عن الشعبي أنه أجاز شهادة رجل ضرب (في الخمر) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ نے ایسے شخص کی گواہی قبول فرمائی جس کو شراب کی وجہ سے حد لگائی گئی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23169]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23169، ترقيم محمد عوامة 22214)