☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ام ولد اگر فحش کام کر ے تو کیا وہ دوبارہ غلامی میں آ جائے گی یا نہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← ام ولد اگر فحش کام کر ے تو کیا وہ دوبارہ غلامی میں آ جائے گی یا نہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 22020 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: إذا أتت أم (ولد) (١) بفاحشة لا يرقها ذلك، فهي على حالها إذا مات سيدها عتقت.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں اگر ام ولد کوئی فحش کام کرے تو وہ دوبارہ غلامی میں نہیں آئے گی، بلکہ وہ اپنی حالت پر برقرار رہے گی۔ جب اس کا آقا فوت ہوگا تو وہ آزاد شمار ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22963]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22963، ترقيم محمد عوامة 22020)
حدیث نمبر: 22021 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن أبيه قال: كان الحسن وإبراهيم لا يريان أن تباع أم الولد وإن بغت.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت ابراہیم رحمہ اللہ ام ولد کی بیع کو درست نہ سمجھتے تھے اگرچہ وہ کوئی فحش کام کرے، اور حضرت ابن سیرین اس کی بیع کے قائل تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22964]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22964، ترقيم محمد عوامة 22021)
حدیث نمبر: 22022 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبان بن صمعة عن بكر بن عبد اللَّه المزني قال: كتب عمر بن عبد العزيز في أم ولد: هي حرة وإن بغت.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز نے تحریر فرمایا تھا کہ ام ولد اگرچہ کوئی فحش کام کرے وہ آزاد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22966]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22966، ترقيم محمد عوامة 22022)
حدیث نمبر: 22023 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن أبي حصين عن الشعبي قال: أم (الولد) (١) لا يرقها (الحدث) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کوئی بھی نیا کام (حادثہ) ام ولد کو دوبارہ غلامی میں نہیں لائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22967]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22967، ترقيم محمد عوامة 22023)
حدیث نمبر: 22024 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي هلال عن قتادة عن عمر بن عبد العزيز قال: لا تباع أم الولد وإن فجرت.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ اگرچہ ام ولد کوئی فحش کام کرے پھر بھی اس کو فروخت نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22968]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22968، ترقيم محمد عوامة 22024)
حدیث نمبر: 22025 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا جرير (بن) (١) حازم قال: (سألت) (٢) سالم بن عبد اللَّه (أو سأله) (٣) رجل قال: أم (ولد إذ) (٤) فجرت أبيعها، قال: لا، فجورها على نفسها وهي امرأة حرة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ اگر ام ولد کوئی فحش کام کرے تو میں اس کو فروخت کر کرسکتا ہوں؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ نہیں، اس کا غلط کام اس کے نفس پر ہے (وبال اسی پر ہے) وہ آزاد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22969]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22969، ترقيم محمد عوامة 22025)
حدیث نمبر: 22026 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٩٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا يزيد بن إبراهيم عن ابن سيرين عن مالك بن عامر الهمداني قال: قال عمر في أم الولد: إن هي (أحصنت وأسلمت (وعفّت) (١) عتقت، وإن هي فجرت) (٢) وكفرت وزنت رقت (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ام ولد کے متعلق ارشاد فرمایا: اگر وہ پاکدامن اور مسلمان رہے تو وہ آزاد ہے، اور اگر اس نے غلط کام کیا ہے؟ کافرہ ہوگئی اور زنا کروایا تو وہ دوبارہ غلامی میں آجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22970]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22970، ترقيم محمد عوامة 22026)