☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يشتري المتاع أو الغلام فيجد (ببعضه) عيبا
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب البيوع والأقضية← في الرجل يشتري المتاع أو الغلام فيجد (ببعضه) عيبا
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 8
Hadith No.: 21698 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٦٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن إسماعيل بن سالم عن القاسم ابن عبد الرحمن أنه كان يقول في الرجل يشتري المتاع فيجد (ببعضه) (١) عيبًا قال: يأخذه كله، أو يرده كله.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن عبد الرحمن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو سامان خریدے پھر اس کے کچھ حصہ میں عیب پائے تو وہ پورا سامان رکھ لے یا پورا واپس کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22607]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22607، ترقيم محمد عوامة 21698)
Hadith No.: 21699 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٦٠٨ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد (عن سفيان) (١) عن الشيباني عن عامر في الرجل يشتري المتاع فيجد (ببعضه) (٢) عيبًا قال: يأخذه كله أو يرده كله] (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو سامان خریدے پھر اس کے کچھ حصہ میں عیب پائے تو وہ پورا سامان رکھ لے یا پورا واپس کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22608]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22608، ترقيم محمد عوامة 21699)
Hadith No.: 21700 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٦٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الحارث العكلي قال: إذا اشترى الرجل الغلامين (أو) (١) السلعتين، فوجد (بأحدهما) (٢) عيبًا، فأراد ردها ردها بقيمتها، وجازت عليه التي ليس (بها) (٣) عيب.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حارث عکلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص دو غلام یا دو مختلف سامان خریدے پھر ان میں سے ایک میں عیب پائے، اور اس کو واپس کرنا چاہے تو اس کی قیمت کے ساتھ واپس کرسکتا ہے، اور جس میں عیب نہیں ہے اس میں بیع درست ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22609]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22609، ترقيم محمد عوامة 21700)
Hadith No.: 21701 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٦١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن أشعث عن الحسن في الرجل يشتري العبيد فيجد ببعضهم عيبًا، فقال: يرد بقيمته وفي المتاع مثله.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کوئی شخص کچھ غلام خریدے پھر ان میں سے بعض میں عیب ہو تو اس کی قیمت کے ساتھ واپس کر دے اور سامان میں بھی اسی طرح کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22610]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22610، ترقيم محمد عوامة 21701)
Hadith No.: 21702 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٦١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حسن بن صالح عن الشيباني عن شريح في الرجل يشتري المتاع صفقة فيجد ببعضه عيبًا قال: يأخذه جميعًا (أو يرده جميعًا) (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ایک ہی معاملہ میں بہت سا سامان خریدے، پھر بعض میں عیب پائے تو وہ سارا رکھ لے یا سارا واپس کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22612]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22612، ترقيم محمد عوامة 21702)
Hadith No.: 21703 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٦١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد عن أشعث عن عامر وابن سيرين قالا: إذا ابتاع الرجل بيع حكرة، فرأى فيه (عيبًا) (١) قالا: يرده كله.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر و ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ایک ساتھ کچھ چیزیں خریدے اور ان میں سے کچھ میں عیب دیکھے تو وہ سارا واپس کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22613]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22613، ترقيم محمد عوامة 21703)
Hadith No.: 21704 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٦١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن رجل عن عطاء (في) (١) رجل اشترى متاعا فوجد ببعضه عيبًا، قال: يرده (ويلزمه) (٢) ما بقي بالقيمة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص سامان خریدے پھر اس کے کچھ حصہ میں عیب ہو تو اس حصے کو واپس کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22614]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22614، ترقيم محمد عوامة 21704)
Hadith No.: 21705 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٦١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن ليث عن حجاج بن يسار أن رجلًا اشترى من رجل (أزقاقًا) (١) من سمن ونقد صاحبه، فنقصت الزقاق فأراد أن يقاصه ببعض الدراهم، فقال ابن عمر: خذ بيعك جميعًا أو رده جميعًا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حجاج سے مروی ہے کہ ایک شخص نے گھی کے مشکیزے خریدے اور پیسے نقد ادا کر دئیے، پھر کچھ مشکیزے کم نکلے، تو اس نے ارادہ کیا کہ اس کی کمی کچھ دراہم سے دور کرے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: اگر بیع کرنی ہے تو پوری کرو وگرنہ پوری چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22615]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22615، ترقيم محمد عوامة 21705)