☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
زمین کو گندم کے بدلے کرایہ پر دینا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← زمین کو گندم کے بدلے کرایہ پر دینا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 21678 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٥٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي مكين عن عكرمة قال: لا بأس (بكراء) (١) الأرض بالطعام.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ زمین کو گندم کے بدلے کرایہ پر دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22586]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22586، ترقيم محمد عوامة 21678)
حدیث نمبر: 21679 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٥٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا بأس أن يستأجر الرجل الأرض البيضاء بالحنطة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں کہ آدمی اپنی زمین گندم کے بدلے کرایہ پردے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22587]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22587، ترقيم محمد عوامة 21679)
حدیث نمبر: 21680 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٥٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن زياد بن أبي مسلم قال: سألت سعيد بن جبير عن كراء الأرض بالدراهم والطعام فلم ير به بأسًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ زمین دراہم یا گندم کے عوض کرایہ پر دینا کیسا ہے؟ آپ نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22588]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22588، ترقيم محمد عوامة 21680)
حدیث نمبر: 21681 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٥٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان (عن سعيد بن أبي عروبة عن) (١) أبي معشر عن إبراهيم قال: لا بأس أن (تأخذ) (٢) بطعام مسمى.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں اگر ہم مقرر کرکے گندم وصول کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22589]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22589، ترقيم محمد عوامة 21681)
حدیث نمبر: 21682 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٥٩٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد بن أبي عروبة عن يعلى بن (١) حكيم عن سليمان بن يسار عن رافع بن خديج قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من كانت له أرض فليزرعها أو ليزرعها أخاه، ولا (يكريها) (٢) بثلث ولا (بربع، ولا) (٣) بطعام مسمى" (٤) ] (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کے پاس زمین ہے اس کو چاہیے کہ خود کھیتی باڑی کرے، یا پھر اپنے بھائی کے لئے چھوڑ دے، اس زمین کو ثلث یا ربع پر کرایہ پر مت دے اور نہ ہی مقررہ گندم پر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22590]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22590، ترقيم محمد عوامة 21682)