☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يكون له على الرجل الوديعة فيدفعها إليه
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب البيوع والأقضية← في الرجل يكون له على الرجل الوديعة فيدفعها إليه
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 7
حديث رقم: 21569 مصنف ابن أبي شيبة
٢٢٤٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن عبد الملك عن عطاء في رجل كانت له على رجل دراهم، فلما حلت قال: أمسكها مضاربة، قال: (لا، يصلح) (١) حتى يقبضها منه، ثم يدفعها إليه إن شاء.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ ایک شخص کے دوسرے کے پاس کچھ دراہم تھے، جب واپسی کا وقت آیا تو اس نے اس سے کہا کہ اس کو بطور مضاربت اپنے پاس رکھ لے، اس کا کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا کہ اس کے لئے ٹھیک نہیں ہے جب تک وہ اس سے لے کر قبضہ نہ کرلے پھر اگر چاہے تو اس کو دوبارہ دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22470]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22470، ترقيم محمد عوامة 21569)
حديث رقم: 21570 مصنف ابن أبي شيبة
٢٢٤٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن قال: الوديعة مثل القرض، لا تدفع مضاربة حتى تقبض.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ امانت بھی قرض کی طرح ہے، قبضہ کرنے سے پہلے اس کو بطور مضاربت مت دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22471]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22471، ترقيم محمد عوامة 21570)
حديث رقم: 21571 مصنف ابن أبي شيبة
٢٢٤٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الحارث (في) (١) رجل كان له على رجل دراهم فقال له: (اشتر لي) (٢) بها شيئًا، [فقال: لا بأس، وإن هلك الذي اشترى له، فبينته أنه (له) (٣) اشترى وإلا لم يصدق أنه اشتراه له، وإن كانت مضاربة فلا يشتري له بها شيئًا] (٤) حتى (يقبضها) (٥) أو يعطيها وليًا له.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حارث سے مروی ہے کہ ایک شخص کے ذمہ دوسرے کے کچھ دراہم بطور امانت تھے، اس شخص نے اس سے کہا کہ ان سے میرے لئے کچھ خرید لے، آپ نے فرمایا کہ کوئی حرج نہیں، ہاں اگر وہ چیز ہلاک ہوگئی اس کو گواہ پیش کرنے پڑیں گے کہ وہ اس کے لئے خریدا گیا تھا، وگرنہ اس کی تصدیق نہیں کی جائے گی کہ وہ اس کے لئے خریدا گیا تھا، اور اگر وہ بطور مضا ربت ہو تو وہ اس سے اس کے لئے کچھ نہ خریدے جب تک کہ وہ اس پر قبضہ نہ کرلے یا اس کو اس پر کوئی ولی نہ دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22472]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22472، ترقيم محمد عوامة 21571)
حديث رقم: 21572 مصنف ابن أبي شيبة
٢٢٤٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: يكره إذا كان له على الرجل دين أن (يُسْلِمَه) (١) إليه في شيء حتى يقبضه.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کسی آدمی کا کسی پر قرضہ ہو تو وہ قرضہ کی رقم قبضہ کیے بغیر بیع سلم میں اس کے حوالے نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22473]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22473، ترقيم محمد عوامة 21572)
حديث رقم: 21573 مصنف ابن أبي شيبة
٢٢٤٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن الشعبي في رجل كان له على رجل دين فأسلمه إليه، قال: لا، حتى (يقبضه) (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ کسی شخص پر کسی کا دین ہو تو وہ اس سے بیع سلم کرسکتا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں جب تک کہ وہ اس پر خود قبضہ نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22474]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22474، ترقيم محمد عوامة 21573)
حديث رقم: 21574 مصنف ابن أبي شيبة
٢٢٤٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن (أبي) (١) شهاب عن العلاء بن المسيب عن الحكم قال: تصرف المضاربة في الدين، ولا يصرف الدين في المضاربة.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ مضاربت کو قرض کی طرف پھیرا جاسکتا ہے مگر قرض کو مضاربت کی طرف نہیں پھیرا جاسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22475]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22475، ترقيم محمد عوامة 21574)
حديث رقم: 21575 مصنف ابن أبي شيبة
٢٢٤٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (سفيان عن كليب ابن) (١) وائل قال: سمعت ابن (عمر) (٢) سئل عن رجل كان (له) (٣) على رجل دين. فأراد أن (يسلمه) (٤) إليه في طعام فكرهه، وقال: لا، حتى (يقبضه) (٥) (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا کہ کسی شخص کے ذمہ کسی کا قرض تھا، پھر اس شخص نے ارادہ کیا کہ اس کی طرف سے طعا م میں ادا کر دے، آپ نے اس کو ناپسند فرمایا اور فرمایا کہ نہیں، جب تک کہ وہ قبضہ نہ کرے ایسا نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22476]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22476، ترقيم محمد عوامة 21575)