☽ 11 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجلين يختصمان في الشيء فيقيم أحدهما بينته
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب البيوع والأقضية← في الرجلين يختصمان في الشيء فيقيم أحدهما بينته
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 11
Hadith No.: 21558 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن الشعبي قال: ادعى رجل بغلا في يد رجل وأقام البينة أنه له، وأقام الذي هو في يده: البينة (أنه) (١) أنتجه، فقضى به شريح للذي هو في يده.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے دوسرے کے قبضہ میں موجود خچر پر دعویٰ کیا اور گواہ پیش کر دئیے۔ پھر وہ جس کے قبضے میں تھا اس نے اس بات پر گواہ پیش کردیے کہ یہ خچر اس کے پاس پیدا ہوا ہے۔ حضرت شریح رحمہ اللہ نے اس کا فیصلہ اس کے لئے کردیا جس کے قبضے میں وہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22459]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22459، ترقيم محمد عوامة 21558)
Hadith No.: 21559 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن أبي حصين قال: اختصم إلى عبد اللَّه بن عتبة في (لوالٍ) (١) وأنا عنده، (فأقام) (٢) كل واحد (منهما) (٣) البينة أنها له، قال: فرأيت عبد اللَّه بن عتبة يحركهن بيده ويقول: هي (للمتلد) (٤) ، هي للذي في يده.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو حصین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عتبہ کے پاس تھا کہ آپ کے پاس موتیوں کا جھگڑا لایا گیا، ان میں سے ہر ایک نے گواہ پیش کئے کہ یہ اس کا ہے، میں نے حضرت عبد اللہ بن عتبہ کو دیکھا کہ وہ اُ س کو اپنے ہاتھ سے حرکت دے رہے تھے اور فرما رہے تھے کہ یہ اس کا ہے جس کے قبضہ میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22460]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22460، ترقيم محمد عوامة 21559)
Hadith No.: 21560 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن حجاج عن الحكم قال: وجد بغل في النهرين، (فأقام) (١) كل فرقة البينة أنه لهم، فقضى به عبد اللَّه بن عتبة: (للذي هو) (٢) في أيديهم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم سے مروی ہے کہ ایک خچر کے بارے میں دو گروہوں کا جھگڑا ہوگیا، ہر گروہ نے گواہ قائم کئے یہ خچر ان کا ہے، حضرت عبد اللہ بن عتبہ رحمہ اللہ نے فیصلہ فرمایا کہ جن کا قبضہ ہے یہ ان کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22461]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22461، ترقيم محمد عوامة 21560)
Hadith No.: 21561 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٦٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن أبي زائدة عن حجاج عن حماد عن إبراهيم قال: إذا استوت البينتان فهو للذي في أيديهم] (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب دونوں فریق گواہ پیش کردیں تو چیز اس کے لئے ہوگی جس کا قبضہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22462]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22462، ترقيم محمد عوامة 21561)
Hadith No.: 21562 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا شهد شاهدان أن هذه الدابة لفلان و (نتجت) (١) عنده، وشهد شاهدان أنها لفلان و (نتجت) (٢) عنده، (فهي) (٣) للذي في يده.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب دو گواہ اس بات پر گواہی دیں کہ یہ جانور فلاں شخص کا ہے اور اس کے پاس پیدا ہوا ہے، اور دوسرے دو گواہ گواہی دیں کہ یہ فلاں کا ہے اور اس کے پاس پیدا ہوا ہے تو جس کے قبضہ میں ہوگا اس کے لئے فیصلہ کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22463]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22463، ترقيم محمد عوامة 21562)
Hadith No.: 21563 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن (حسن) (١) بن صاع عن أشعث عن الحكم في الرجل يكون في يده الثوب فيقيم الرجل البينة أنه ثوبه، ويقيم الذي (هو) (٢) في يده البينة أنه ثوبه، فقال: هو للذي في يده، وقال في الدابة: يقيم هذا البينة (أنها دابته) (٣) ، ويقيم الذي (هي) (٤) في يده البينة أنها دابته قال: هي للذي في يده.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ ایک شخص کے پاس کپڑا تھا ایک شخص نے گواہ پیش کر دئیے کہ یہ اس کا کپڑا ہے، اور جس کے پاس تھا اس نے بھی گواہ پیش کر دئیے کہ یہ اس کا ہے، تو آپ نے فرمایا کہ جس کے قبضہ میں ہے اس کا ہے، اور جانور میں ایک شخص نے گواہ پیش کئے کہ یہ اس کا جانور ہے، اور جس کا قبضہ تھا اس نے گواہ پیش کر دئیے کہ یہ اس کا جانور ہے، آپ نے فرمایا جس کے قبضہ میں ہے اس کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22464]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22464، ترقيم محمد عوامة 21563)
Hadith No.: 21564 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن سماك (عن) (١) تميم بن طرفة أن رجلين ادعيا بعيرًا، فأقام كل واحد (منهما) (٢) البينة أنه له، فقضى به النبي صلى الله عليه و آله وسلم أنه بينهما (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت تمیم بن طرفۃ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ دو آدمیوں نے ایک اونٹ کے متعلق دعویٰ کیا اور ہر ایک نے گواہ پیش کر دئیے کہ یہ اس کا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فیصلہ فرمایا کہ یہ ان دونوں کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22465]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22465، ترقيم محمد عوامة 21564)
Hadith No.: 21565 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن علقمة بن مرثد عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن أبي الدرداء، أن رجلين اختصما إليه في دابة، فأقام كل واحد (منهما) (١) البينة أنها له، [ [فقضى به بينهما، وقال: ما كان أحوجكما إلى مثل سلسلة بني إسرائيل (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی لیلیٰ سے مروی ہے کہ دو آدمی ایک جانور کے متعلق جھگڑتے ہوئے حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، اور ان میں سے ایک نے گواہ پیش کر دئیے کہ یہ اس کا ہے، آپ رضی اللہ عنہ نے اس کا فیصلہ دونوں کے لئے فرما دیا اور فرمایا کہ: تم دونوں میں سے زیادہ محتاج بنی اسرائیل کی زنجیر کی طرح نہیں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22466]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22466، ترقيم محمد عوامة 21565)
Hadith No.: 21566 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة (عن سعيد) (١) عن [قتادة عن سعيد ابن أبي بردة عن أبي موسى أن رجلين اختصما في دابة، وأقام كل واحد منهما البينة أنها له] (٢) فقضى النبي صلى الله عليه و آله وسلم بها بينهما (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ دو آدمیوں کا ایک جانور کے بارے میں جھگڑا ہوگیا اور ہر ایک نے گواہ پیش کر دئیے کہ وہ اس کا ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا دونوں کے لئے فیصلہ فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22467]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22467، ترقيم محمد عوامة 21566)
Hadith No.: 21567 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا عفان، قال نا همام عن] ] (١) سعيد بن أبي بردة (عن أبيه) (٢) عن أبي موسى عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم بمثل حديث عبدة (عن) (٣) سعيد (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22468]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22468، ترقيم محمد عوامة 21567)
Hadith No.: 21568 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٤٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا خالد بن الحارث عن ابن أبي عروبة عن ⦗٥٤٢⦘ قتادة عن خلاس عن أبي رافع عن أبي هريرة أن رجلين اختصما إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم في دابة وليس (بينهما) (١) بينة، فأمرهما رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أن يستهما على اليمين (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ دو آدمی ایک جانور کے متعلق جھگڑتے ہوے حضور 5 کی خدمت میں آئے، دونوں کے پاس گواہ نہ تھے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حکم فرمایا کہ دونوں قسم کے بارے میں قرعہ اندازی کرلیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22469]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22469، ترقيم محمد عوامة 21568)