☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص فوت ہو جائے اور اُس پر قرض ہو، جس کی ادائیگی کے لئے وقت مقرر ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص فوت ہو جائے اور اُس پر قرض ہو، جس کی ادائیگی کے لئے وقت مقرر ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 21491 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٣٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن الليث (عن) (١) ⦗٥٢٤⦘ الشعبي وإبراهيم (قالا) (٢) : إذا مات الرجل وعليه دين إلى أجل فقد حل دينه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ اور حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی آدمی فوت ہوجائے اور اس کے ذمہ قرض ہو ایک مقررہ مدت کے لئے تو اس کا قرض فوری ادا کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22384]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22384، ترقيم محمد عوامة 21491)
حدیث نمبر: 21492 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٣٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن وابن سيرين في الرجل يموت وعليه دين إلى أجل، قال ابن (سيرين) (١) : إذا أوثق الورثة لصاحب الحق فلهم أجل صاحبهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص فوت ہوجائے اور اس پر ایک مقرر ہ مدت تک کے لئے قرض ہو؟ آپ نے فرمایا: جب اس کے ورثاء صاحب حق کو ادائیگی کا یقین دلادیں تو وہی مدت ہوگی جو مرحوم نے مقرر کی تھی۔ حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب مقروض فوت ہوجائے تو قرض فورا ادا کرنا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22385]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22385، ترقيم محمد عوامة 21492)
حدیث نمبر: 21493 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٣٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الحسن وابن سيرين قال: إذا مات الرجل (أو) (١) أفلس فقد حل ما عليه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اگر مقروض فوت ہوجائے یا مفلس ہوجائے تو جو کچھ اس کے ذمہ تھا وہ اسی وقت سے لازم قرار پائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22387]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22387، ترقيم محمد عوامة 21493)
حدیث نمبر: 21494 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٣٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث، عن الحكم (و) (١) حماد، عن إبراهيم، قال: إذا مات الرجل (أو) (٢) أفلس فقد حل ما عليه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر مقروض فوت ہوجائے یا مفلس ہوجائے تو جو کچھ اس کے ذمہ تھا وہ اسی وقت سے لازم قرار پائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22388]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22388، ترقيم محمد عوامة 21494)
حدیث نمبر: 21495 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٣٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا روح (بن) (١) عبادة عن ابن أبي ذئب عن أبان (بن) (٢) عبد العزيز وابن شهاب وأبي بكر بن محمد وسعد بن إبراهيم، كانوا يقضون في دينه: إلى أجل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن شہاب، حضرت ابوبکر بن محمد اور حضرت سعد بن ابراہیم s فرماتے ہیں کہ ورثاء مقررہ وقت تک قرض کی ادائیگی کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22389]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22389، ترقيم محمد عوامة 21495)
حدیث نمبر: 21496 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٣٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أشعث عن الحسن (١) ⦗٥٢٥⦘ عن شريح قال: إذا أوثق (له الورثة) (٢) فهو (إلى) (٣) أجله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب ورثاء ادائیگی کی یقین دہانی کروا دیں تو وہ مقررہ مدت پر ہی ادا کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22390]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22390، ترقيم محمد عوامة 21496)
حدیث نمبر: 21497 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٣٩١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن مطرف عن الشعبي قال: ليس لميت شرط] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میت کے لئے کوئی بھی شرط نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22391]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22391، ترقيم محمد عوامة 21497)