☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
راشن کی پرچیوں کو فروخت کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← راشن کی پرچیوں کو فروخت کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 21477 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٣٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى بن (عبد الأعلى عن) (١) معمر ⦗٥٢١⦘ عن الزهري أن ابن عمر وزيد بن ثابت كانا لا يريان بأسًا بشراء الرزق إذا (أخرجت) (٢) القطوط، وهي الصكاك، ويقولون: لا تبعه حتى تقبضه (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت زید بن ثابت نے راشن کی پرچیاں خریدنے کو جائز قرار دیا ہے اور فرماتے ہیں کہ قبضہ سے پہلے نہ بیچو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22369]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22369، ترقيم محمد عوامة 21477)
حدیث نمبر: 21478 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٣٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم (عن) (١) أيوب عن نافع قال: نبئت أن حكيم بن حزام كان يشتري صكاك الرزق، فنهى عمر أن يبيع حتى يقبض (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حکیم بن حزام راشن کی پرچیوں کو بیچتے تھے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں قبضے سے پہلے بیچنے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22370]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22370، ترقيم محمد عوامة 21478)
حدیث نمبر: 21479 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٣٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا (عبيد اللَّه) (١) عن نافع عن ابن عمر عن عمر بنحوه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22371]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22371، ترقيم محمد عوامة 21479)
حدیث نمبر: 21480 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٣٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن إسماعيل بن (أبي) (١) خالد قال: سئل عامر عن بيع الرزق فقال: لا بأس به، ولكن لا يبيعه حتى يقبضه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر سے راشن کی فروخت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں حرج نہیں لیکن قبضے سے پہلے نہ بیچو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22372]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22372، ترقيم محمد عوامة 21480)
حدیث نمبر: 21481 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٣٧٣ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن محمد أنه كان يكره بيع الرزق إذا خرجت الصكاك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد نے راشن کی پرچیاں نکلنے کے بعد اس کی بیع کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22373]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22373، ترقيم محمد عوامة 21481)
حدیث نمبر: 21482 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٣٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن أنه كان يكرهه، ويقول: إنه لا يجيء سواء، ويقول: إنهم يكيلون بالجريب، ويقول: اشترِ كيلًا مسمى إلى أجل مسمى.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن نے اسے مکروہ قرار دیا اور فرمایا کہ اس میں برابری نہیں ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ اسلاف جریب کے ذریعے ماپتے تھے۔ حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مقررہ پیمانے کو مقررہ مدت تک کے لیے خریدو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22374]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22374، ترقيم محمد عوامة 21482)
حدیث نمبر: 21483 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٣٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن سلم بن عبد الرحمن عن الحارث عن إبراهيم أنه كره بيع الرزق حتى يقبض الصك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نے پرچی کے حصول تک راشن کی بیع کو مکروہ کہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22375]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22375، ترقيم محمد عوامة 21483)
حدیث نمبر: 21484 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٣٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن معمر عن الزهري أنه كره بيع الرزق] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری نے قبضہ تک راشن کی بیع کو مکروہ کہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22376]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22376، ترقيم محمد عوامة 21484)