☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في شهادة الصبيان
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب البيوع والأقضية← في شهادة الصبيان
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 18
Hadith No.: 21430 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٣٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم أنه كان يقول: (تجوز) (١) شهادة الصبيان بعضهم على بعض.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ بچوں کی گواہی بعض کی بعض کے خلاف جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22320]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22320، ترقيم محمد عوامة 21430)
Hadith No.: 21431 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٣٢١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن شريح أنه كان يجيز شهادة الصبيان بعضهم على بعض] (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ بعض بچوں کی گواہی ایک دوسرے پر بیع کے معاملہ میں صحیح سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22321]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22321، ترقيم محمد عوامة 21431)
Hadith No.: 21432 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٣٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن هشام بن عروة عن أبيه أنه كان يقول: (تجوز) (١) شهادة الصبيان (٢) ويؤخذ بأول قولهم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ بچوں کی گواہی جائز ہے، اور ان کی پہلی بات لی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22322]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22322، ترقيم محمد عوامة 21432)
Hadith No.: 21433 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٣٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن جريج عن ابن أبي مليكة عن ابن عباس في شهادة الصبيان (١) ، قال اللَّه تعالى: ﴿مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ﴾ [البقرة: ٢٨٢] ، (و) (٢) ليسوا ممن (يرضون) (٣) (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بچوں کی گواہی کے متعلق فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ { مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّہَدَائِ } جبکہ بچے مِمَّنْ تَرْضَوْنَ میں نہیں آتے۔ حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ اس چیز کے زیادہ مستحق اور لائق ہیں جس کو چیز کو وہ دیکھیں اور اس کے متعلق ان سے سوال کیا جائے تو وہ گواہی دیں، اور حضرت ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے قاضیوں کو نہیں دیکھا کہ وہ حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ کے قول کے علاوہ کسی کا قول لیتے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22323]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22323، ترقيم محمد عوامة 21433)
Hadith No.: 21434 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٣٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن وردان عن يونس عن الحسن قال: لا (تجوز) (١) شهادة الصبيان على الكبار، وتجوز شهادة الصبيان بعضهم (على بعض) (٢) إذا فرق بينهم.
Translation: اردو ترجمہ
بچوں کی گواہی بڑوں کے خلاف جائز نہیں اور بچوں کی گواہی بچوں کے خلاف جائز ہے جب ان کے درمیان کوئی لڑائی، تفرقہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22326]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22326، ترقيم محمد عوامة 21434)
Hadith No.: 21435 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٣٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن عبد الأعلى عن شريح أنه كان يجيز شهادة الصبيان (في) (١) السن والموضحة، و (يأباهم) (٢) فيما سوى ذلك.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ بچوں کی گواہی دانت اور موضحہ زخم میں جائز سمجھتے تھے اور اس کے علاوہ ان کی گواہی قبول نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22327]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22327، ترقيم محمد عوامة 21435)
Hadith No.: 21436 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٣٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس (١) عن أبي بكر بن (أبي) (٢) مريم قال: سمعت مكحولًا يقول: إذا بلغ الغلام خمسة عشر جازت شهادته.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب بچے کی عمر پندرہ برس ہوجائے، تو اس کی گواہی معتبر (جائز) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22328]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22328، ترقيم محمد عوامة 21436)
Hadith No.: 21437 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٣٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن (عبيد اللَّه) (١) بن عمر عن (داود) (٢) بن الحصين قال: (شهد غلام) (٣) عند قاض من قضاة أهل المدينة يقال له سلمة بن عبد الرحمن المخزومي، فأرسل (إلى) (٤) (القاسم وسالم) (٥) فسألهما عن شهادته، (قالا) (٦) : إن كان أنبت فأجز شهادته.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت داؤد بن حصین رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ مدینہ منورہ کے قاضیوں میں سے ایک قاضی کے پاس ایک بچے نے گواہی دی، جس کا نام سلمہ بن عبد الرحمن المخزومی تھا۔ حضرت سالم رحمہ اللہ اور حضرت قاسم رحمہ اللہ سے اس کی گواہی کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر اس کے زیر ناف کچھ بال آ چکے ہیں تو اس کی گواہی معتبر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22329]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22329، ترقيم محمد عوامة 21437)
Hadith No.: 21438 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٣٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن عون عن ابن سيرين أنه قال في شهادة الصبيان: تكتب شهادتهم و (يستثبتون) (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین بچوں کی گواہی کے متعلق فرماتے ہیں کہ ان کی گواہی لکھ لی جائے گی اور اس کی تحقیق اور چھان بین کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22330]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22330، ترقيم محمد عوامة 21438)
Hadith No.: 21439 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٣٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن أشعث عن محمد (عن حميد) (١) بن عبد الرحمن قال: يستثبتون.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حمید بن عبد الرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تحقیق کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22331]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22331، ترقيم محمد عوامة 21439)
Hadith No.: 21440 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٣٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن حجاج عن عطاء عن ابن عباس قال: لا تجوز شهادة الصبي (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ بچوں کی گواہی معتبر نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22332]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22332، ترقيم محمد عوامة 21440)
Hadith No.: 21441 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٣٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة (عن) (١) عبد الملك عن عطاء قال: لا تجوز شهادة الصغار حتى يكبروا.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں بڑے ہونے سے پہلے بچوں کی گواہی معتبر نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22333]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22333، ترقيم محمد عوامة 21441)
Hadith No.: 21442 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٣٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن أبي سهل عن عامر قال: كان لا (يجيز) (١) شهادة (الصبي) (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ بچوں کی گواہی کو جائز نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22334]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22334، ترقيم محمد عوامة 21442)
Hadith No.: 21443 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٣٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن (الزبير) (١) ابن عدي عن سليمان الهمداني، قال: شهدت عند شريح وأنا غلام فقال: بإصبعه في بعض جسدي: حتى تبلغ.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان الھمدانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب میں چھوٹا تھا تو میں نے حضرت شریح رحمہ اللہ کے سامنے گواہی دی، آپ رحمہ اللہ نے میرے کچھ جسم کو انگلی سے چھو کر فرمایا: بالغ ہونے سے قبل گواہی معتبر نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22335]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22335، ترقيم محمد عوامة 21443)
Hadith No.: 21444 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٣٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: (شهد) (١) عند ابن أبي ليلى (صبيان) (٢) من الحي لم يبلغوا، فقال: اكتب: شهد فلان وفلان وهم صغار ولم يبلغوا، فإذا بلغوا فإن ثبتوا على شهادتهم جازت، وإن رجعوا فليس بشيء.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت وکیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ابی لیلی رحمہ اللہ کے پاس محلّے کے کچھ بچوں نے گواہی دی جو نابالغ تھے، آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: فلاں، فلاں کی گواہی لکھ لو، جب بالغ ہوجائیں تو دیکھنا کہ اگر اس پر ثابت اور برقرار ہیں تو گواہی معتبر ہے اور اگر رجوع کرلیں تو وہ گواہی کالعدم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22336]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22336، ترقيم محمد عوامة 21444)
Hadith No.: 21445 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٣٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن عيسى بن أبي عزة عن الشعبي أنه كان يجيز شهادة الصبيان ويرسل إليهم فيسألهم عنها.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ بچوں کی گواہی معتبر سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22337]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22337، ترقيم محمد عوامة 21445)
Hadith No.: 21446 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٣٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن أبي إسحاق عن شريح أنه أجاز شهادة غلمان في آمة (١) ، وقضى فيها بأربعة آلاف.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ نے باندی کے معاملہ میں بچے کی گواہی کو قبول کیا اور چار ہزار دراہم کا فیصلہ سنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22338]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22338، ترقيم محمد عوامة 21446)
Hadith No.: 21447 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٣٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن عمرو عن الحسن عن علي أنه كان يجيز شهادة الصبيان بعضهم على بعض (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بچوں کی گواہی بچوں کے بارے میں جائز سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22339]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22339، ترقيم محمد عوامة 21447)