☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عطاء (سالانہ وظیفے یا راشن) کو فروخت کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← عطاء (سالانہ وظیفے یا راشن) کو فروخت کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 21359 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر وأبو معاوية عن الشيباني ⦗٤٩٣⦘ عن الشعبي عن شريح أنه كان لا يرى بأسًا في (أن يشتري) (١) المائة في العطاء بالعرض.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح اس بات میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ عطاء کو سامان کے بدلے فروخت کیا جائے۔ حضرت شعبی مطلقاً مکروہ نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22241]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22241، ترقيم محمد عوامة 21359)
حدیث نمبر: 21360 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام عن قتادة عن زرارة بن (١) أوفى عن ابن عباس أنه كره بيع المائة في العطاء إلا بعرض (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے نزدیک سامان کے علاوہ عطاء کی بیع مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22243]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22243، ترقيم محمد عوامة 21360)
حدیث نمبر: 21361 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن صالح بن مسلم قال: سألت الشعبي عن شراء الزيادة في العطاء، قال: لا آمر بها ولا أنهى (عنها) (١) (وأنهى) (٢) (عنها) (٣) نفسي وولدي، وقد فعل ذلك من هو خير مني، قلت: من؟ قال: (أمراء) (٤) المؤمنين (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
شعبی سے عطا میں زیادتی کے ساتھ بیع کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نہ اس کا حکم دیتا ہوں نہ اس سے منع کرتا ہوں میں خود کو اور اپنی اولاد کو اس سے روکتا ہوں۔ اسے مسلمانوں کے امراء نے کیا ہے اور مجھ سے بہتر تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22244]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22244، ترقيم محمد عوامة 21361)
حدیث نمبر: 21362 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب عن حماد بن زيد عن (بكر) (١) بن عثمان قال: كنت أشتري الزيادة في العطاء بخراسان بالحرير ⦗٤٩٤⦘ و (الدراهم) (٢) ، فحججت فسألت سالما فقال: أكرهه (بالدراهم) (٣) وليس به بأس بالعروض.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
بکر بن عثمان فرماتے ہیں کہ میں خراسان میں ریشم اور دراہم کے بدلے عطاء کی زیادتی کو بیچا کرتا تھا۔ ایک سال میں نے حج کیا اور اس بارے میں حضرت سالم سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں کچھ حرج نہیں اگر سامان کے ساتھ ہوں۔ البتہ دراہم کے ساتھ میں مکروہ سمجھتا ہوں۔ حضرت محمد بن کعب اور حضرت عطاء نے بھی یہی جواب دیا۔ میں نے حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین سے بھی سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم اسے درہم کے ساتھ مکروہ سمجھتے ہیں البتہ سامان کے ساتھ کچھ حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22245]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22245، ترقيم محمد عوامة 21362)
حدیث نمبر: 21363 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢٢٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن إبراهيم بن داود قال: سألت الحسن ومحمدا عن بيع العطاء فقالا: بعه بعرض.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت محمد فرماتے ہیں کہ سامان کے ساتھ بیچ سکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22249]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22249، ترقيم محمد عوامة 21363)