☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص باندی خریدنے کے بعد اُس کے ساتھ صحبت کرے پھر وہ اس میں موجود عیب پر مطلع ہو جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص باندی خریدنے کے بعد اُس کے ساتھ صحبت کرے پھر وہ اس میں موجود عیب پر مطلع ہو جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 21278 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (شريك) (١) عن جابر عن عامر (عن) (٢) عمر (٣) قال: إن كانت ثيبًا رد نصف العشر، وإن كانت بكرًا رد (٤) العشر (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ اگر وہ باندی پہلے ہی ثیبہ ہو تو بیسواں حصہ واپس لے اور اگر وہ باکرہ تھی تو دسواں حصہ واپس وصول کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22154]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22154، ترقيم محمد عوامة 21278)
حدیث نمبر: 21279 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٥٥ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن الأعمش عن إبراهيم عن شريح بمثله] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ سے بھی اسی طرح منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22155]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22155، ترقيم محمد عوامة 21279)
حدیث نمبر: 21280 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن جعفر عن أبيه عن (علي) (١) ابن الحسين عن علي قال: لا يردها، و (لكنها) (٢) (تكسر) (٣) فيرد (٤) عليه قيمة (العيب) (٥) (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ باندی واپس نہیں کرے گا لیکن عیب کی قیمت اس کو واپس لٹائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22156]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22156، ترقيم محمد عوامة 21280)
حدیث نمبر: 21281 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن قال: إذا اشترى الرجل الجارية ثم ظهر بها داء كان عند البائع، قال: كان يوجبها عليه، ولا يرد عليه البائع شيئًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص باندی خریدے پھر اس میں کوئی بیماری (عیب) ظاہر ہوجائے جو بائع کے پاس سے چلا آ رہا ہو تو وہ اس کے ذمہ لازم ہے، بائع اس پر کوئی چیز واپس نہیں لٹائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22157]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22157، ترقيم محمد عوامة 21281)
حدیث نمبر: 21282 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن عمر ابن عبد العزيز أنه أمضاها عليه، ولم يرد عليه شيئًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس پر بیع کو نافذ کردیا جائے گا، اور اس کو کوئی چیز بھی واپس نہیں لٹائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22158]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22158، ترقيم محمد عوامة 21282)
حدیث نمبر: 21283 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب عن أيوب عن محمد في الرجل يشتري الجارية وبها داء فيقع عليها قبل أن يطلع على ذلك، قال: أحب إلي أن يوضع عنه بقدر ذلك، ويجوز عليه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو باندی خریدے جس میں بیماری ہو، اور وہ عیب پر مطلع ہونے سے قبل ہی اس سے صحبت کرلے تو فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پسند ہے کہ اس کی قیمت کچھ کم کردی جائے اور یہ بیع اس کے لیے جائز ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22159]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22159، ترقيم محمد عوامة 21283)
حدیث نمبر: 21284 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن الشعبي عن شريح قال: ما كان يوقت (فيها) (١) شيئًا، يقضي على نحو ما يرى من (هيئتها) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ باندی کے بارے میں خیار وقت نہیں دیا جائے گا بلکہ خریدنے والا ظاہری حالت کی بنیاد پر فیصلہ کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22160]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22160، ترقيم محمد عوامة 21284)
حدیث نمبر: 21285 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن أبي معشر عن إبراهيم قال: إن كانت بكرًا رد العشر، وإن كانت ثيبًا رد نصف العشر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر وہ باکرہ تھی تو دسواں حصہ ثمن کا واپس کیا جائے گا اور اگر ثیبہ تھی تو دسویں حصے کا نصف واپس کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22161]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22161، ترقيم محمد عوامة 21285)
حدیث نمبر: 21286 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب قال: يرد معها عشرة دنانير.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ باندی سمیت دس دینار بھی واپس کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22162]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22162، ترقيم محمد عوامة 21286)