☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلوہ کے وقت نحل کے بارے میں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← جلوہ کے وقت نحل کے بارے میں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 21253 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم بن بشير عن يونس عن الحسن أنه سئل عن النحل عند الجلوة، فقال: ليس بشيء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ سے منہ دکھائی کے وقت کچھ دینے کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس کی کوئی حقیقت نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22126]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22126، ترقيم محمد عوامة 21253)
حدیث نمبر: 21254 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أزهر (١) عن ابن عون قال: كان محمد يكره أن ينحل الشيء المرأة لا يفي به.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ عورت کو منہ دکھائی کے وقت کچھ دینے کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22127]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22127، ترقيم محمد عوامة 21254)
حدیث نمبر: 21255 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن ابن أبي عروبة عن قتادة أن أبا الخليل أوصى أن يدفع إلى امرأته (نحلا) (١) كان نحلها إياه تحرجا منه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الخلیل نے وصیت فرمائی کہ میری بیوی کو تحفہ دیا جائے۔ انہوں نے وہ تحفہ اس کو حرج سمجھتے ہوئے (تنگ آ کر) دیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22128]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22128، ترقيم محمد عوامة 21255)
حدیث نمبر: 21256 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (يزيد) (١) بن هارون عن حجاج عن مكحول قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أيما رجل تزوج امرأة على صداق أو عدة فهو لها إذا كان قبل عقدة النكاح، فإن حبا أهلها حباء بعد عقدة النكاح فهو لهم، وأحق ما (أكرم) (٢) به الرجل ابنته وأخته" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کوئی آدمی کسی عورت کے ساتھ مہر یا کسی وعدہ پر نکاح کرے تو اگر وہ وعدہ اور حق مہر نکاح سے قبل طے ہوگیا تھا تو وہ عورت کا حق ہے۔ اور اگر نکاح کے بعد مرد عورت کے گھر کے افراد کو کوئی چیز عطیہ کرتا ہے تو وہ ان کے لیے ہے اور آدمی کا جس چیز سے بھی اکرام کیا جائے اس کا سب سے زیادہ حق دار اس کی بیٹی اور بہن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22129]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22129، ترقيم محمد عوامة 21256)
حدیث نمبر: 21257 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن قتادة عن خلاس عن (عبيد اللَّه) (١) بن معمر أنه كان يقضى بها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن معمر رحمہ اللہ اس کا حکم دیا کرتے تھے اور ایاس رحمہ اللہ اس کا حکم نہیں دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22130]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22130، ترقيم محمد عوامة 21257)
حدیث نمبر: 21258 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن قتادة أن شريحًا وابن أذينة كانا لا يجيزان الجلوة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ اور حضرت ابن اذنیہ رحمہ اللہ منہ دکھائی کی رقم کو ناجائز سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22132]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22132، ترقيم محمد عوامة 21258)
حدیث نمبر: 21259 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن مصعب عن الأوزاعي قال: سألت قتادة عن عطية (الجلوة) (١) ، قال: تلك سمعة، لا تجوز.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قتادہ رحمہ اللہ سے منہ دکھائی کی رقم کے متعلق دریافت کیا؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ سنی سنائی بات ہے اور جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22133]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22133، ترقيم محمد عوامة 21259)
حدیث نمبر: 21260 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٢١٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن في ⦗٤٦٨⦘ الرجل (تجلى) (١) (عليه) (٢) امرأته فيقولون: لا (نريك) (٣) حتى تنحلها شيئًا، قال: هي واجبة عليه، يؤخذ بها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایسا شخص کہ جس کے لیے بیوی کو تیار کیا جائے اور لوگ اس شخص سے کہیں کہ ہم تجھ کو بیوی اس وقت تک نہیں دکھائیں گے جب تک کہ تو کوئی چیز عطیہ نہ کر دے۔ حسن رضی اللہ عنہ اس شخص کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ عطیہ اس پر واجب ہے جو اس سے لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22134]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22134، ترقيم محمد عوامة 21260)