☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يكون عليه (الرقبة)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب البيوع والأقضية← في الرجل يكون عليه (الرقبة)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 6
Hadith No.: 21173 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٠٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن الجريري عن أبي عبد اللَّه (الجسري) (١) جسر عنزة قال: قلت لمعقل بن يسار: الرجل منا يزيد أن يعتق ⦗٤٤٦⦘ المعتق، قال: إذا اشتريت معتقا (تريد) (٢) أن تعتقه فلا تشترط لأهله العتق فإنها عقدة من الرق؛ ولكن اشتره (ساكتا) (٣) ، (إن) (٤) شئت أمسكت، وإن شئت أعتقت (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبد اللہ جسری کہتے ہیں کہ میں نے حضرت معقل بن یسار سے کہا کہ ہم میں سے ایک آدمی غلام کو آزاد کرنے کے لئے خریدنا چاہتا ہے تو وہ کیا طریقہ اختیار کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ جب تم کسی غلام کو آزاد کرنے کی نیت سے خریدو تو اس کے مالک سے آزادی کا تذکرہ کرکے نہ خریدو، بلکہ خاموشی سے خریدو پھر اگر چاہو تو روک لو اور اگر چاہو تو اسے آزاد کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22044]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22044، ترقيم محمد عوامة 21173)
Hadith No.: 21174 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٠٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية قال: حدثت بهذا الحديث أيوب فقال: إنها ليست (بتامة) (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے مذکورہ حدیث کا ذکر حضرت ایوب سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ معاملہ مکمل نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22045]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22045، ترقيم محمد عوامة 21174)
Hadith No.: 21175 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٠٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن الشيباني (عن الشعبي) (١) أنه كان يقول في رجل كانت عليه رقبة فاشتراها و (اشترط) (٢) عليه أن يعتقها، قال: فكره ذلك وقال: ليست بتامة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرمایا کرتے تھے کہ اگر ایک آدمی پر غلام کا آزاد کرنا لازم تھا، اس نے غلام خریدا اور خریدتے ہوئے اس پر آزاد کرنے کی شرط لگائی گئی تو یہ مکروہ ہے اور یہ معاملہ مکمل نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22046]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22046، ترقيم محمد عوامة 21175)
Hadith No.: 21176 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٠٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ کسی غلام کو خریدا اور اس کو آزاد کرنا بیع کی شرط میں شامل تھا تو یہ معاملہ سلیمہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22047]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22047، ترقيم محمد عوامة 21176)
Hadith No.: 21177 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٠٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم في الرجل (تكون) (١) عليه الرقبة الواجبة فيشتريها: فلا يشترط أنه يشتريها للعتق.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی پر غلام کا آزاد کرنا واجب تھا، پھر اس نے غلام خریدا تو خریدتے ہوئے آزاد کرنے کی شرط نہیں لگائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22049]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22049، ترقيم محمد عوامة 21177)
Hadith No.: 21178 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٢٠٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن (هارون بن موسى قال: أخبرني علي بن زائدة عن نافع عن ابن عمر) (١) أنه سئل عن الرجل يشتري الجارية فيشترط مولاها عتقها، قال: الأجر لمولاها الذي اشترط (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص باندی خریدے اور اس کے آقا کے ساتھ اس کو آزاد کرنے کی شرط طے کرے تو اس کی آزادی کا ثواب اس کے آقا کو ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22050]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22050، ترقيم محمد عوامة 21178)