☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عورتوں کی گواہی کس چیز میں قابل قبول ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← عورتوں کی گواہی کس چیز میں قابل قبول ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 21098 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن الزهري قال: مضت السنة أن تجوز شهادة النساء فيما لا يطلع عليه غيرهن من ولادات النساء (و) (١) عيوبهن، وتجوز شهادة القابلة وحدها في الاستهلال، وامرأتان فيما سوى ذلك (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جن چیزوں پر مرد مطلع نہیں ہوسکتے ان میں عورتوں کی گواہی درست ہے، جیسے عورتوں کے یہاں بچے کی پیدائش اور عورتوں کے عیوب وغیرہ، نومولود بچے کے سانس لینے کے بارے میں صرف دائی اور اس کے ساتھ دو عورتوں کی گواہی درست ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21958]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21958، ترقيم محمد عوامة 21098)
حدیث نمبر: 21099 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن مطرف عن الشعبي فيما لا تجوز فيه شهادات الرجال: أربع (نسوة) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جن چیزوں میں مردوں کی گواہی درست نہیں ان میں دو عورتوں کی گواہی کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21959]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21959، ترقيم محمد عوامة 21099)
حدیث نمبر: 21100 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩٦١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن عبد الملك عن عطاء قال: تجوز شهادة النساء على الاستهلال] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نومولود بچے کے سانس لینے کے بارے میں عورتوں کی گواہی درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21961]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21961، ترقيم محمد عوامة 21100)
حدیث نمبر: 21101 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن إسماعيل عن عامر قال: من الشهادات (شهادات) (١) لا يجوز فيها إلا شهادات النساء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ بعض گواہیاں ایسی ہیں جن میں صرف عورتوں کی گواہی جاری ہوسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21962]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21962، ترقيم محمد عوامة 21101)
حدیث نمبر: 21102 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد عن إبراهيم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم، حضرت حسن اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جن باتوں پر مرد مطلع نہیں ہوسکتے ان میں صرف ایک عورت کی گواہی بھی کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21963]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21963، ترقيم محمد عوامة 21102)
حدیث نمبر: 21103 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن عطاء قال: لا يجوز أقل من شهادة أربع نسوة فيما لا (يجوز) (١) فيه شهادة الرجال.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جن چیزوں میں مردوں کی گواہی درست نہیں ان میں چار عورتوں سے کم کی گواہی درست نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21966]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21966، ترقيم محمد عوامة 21103)
حدیث نمبر: 21104 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الأعلى عن شريح أنه أجاز شهادة قابلة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح نے دائی کی گواہی کو جائز قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21967]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21967، ترقيم محمد عوامة 21104)
حدیث نمبر: 21105 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عبد اللَّه بن نجي عن علي أنه أجاز شهادة قابلة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دائی کی گواہی کو جائز قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21968]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21968، ترقيم محمد عوامة 21105)
حدیث نمبر: 21106 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن الشيباني وأبي حنيفة عن حماد قال: (١) تجوز شهادة قابلة واحدة، وقال أحدهما: وإن كانت يهودية.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ایک دائی کی گواہی کافی ہے اور ان میں سے ایک فرماتے ہیں کہ خواہ وہ یہودیہ ہی کیوں نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21969]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21969، ترقيم محمد عوامة 21106)
حدیث نمبر: 21107 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٩٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي قال: من الشهادة شهادة لا يجوز فيها إلا شهادة امرأة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ بعض گواہیاں ایسی ہیں جن میں صرف عورت کی گواہی جائز ہوسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21970]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21970، ترقيم محمد عوامة 21107)