☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خرید و فروخت پر گواہ بنانے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← خرید و فروخت پر گواہ بنانے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 20733 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٧٦ - حدثنا هشيم بن بشير عن سليمان التيمي قال: سألت الحسن عن ⦗٣٤٥⦘ قوله (تعالى) (١) : ﴿وَأَشْهِدُوا إِذَا تَبَايَعْتُمْ﴾ [البقرة: ٢٨٢] ، (فقال) (٢) : ألا ترى إلى قوله: ﴿فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا﴾ [البقرة: ٢٨٣] ، إنه كان يرى أنه قد نسخ ما كان قبله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان تیمی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے قرآن مجید کی آیت { وَأَشْہِدُوا إذَا تَبَایَعْتُمْ } کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ کیا تم اس آیت کو نہیں دیکھتے: { فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُکُمْ بَعْضًا } گویا حضرت حسن گواہ بنانے کے لزوم والی آیت کو منسوخ خیال کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21576]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21576، ترقيم محمد عوامة 20733)
حدیث نمبر: 20734 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٧٧ - حدثنا هشيم عن إسماعيل قال: (قلت) (١) للشعبي: أرأيت الرجل (يشتري) (٢) من الرجل (الشيء) (٣) حتم عليه أن يشهد، لا بد منه؟ قال: (لا) (٤) ، (ألا) (٥) ترى إلى قوله: ﴿فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا﴾.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے سوال کیا کہ جب کوئی آدمی کوئی چیز خریدے تو کیا اس پر گواہ بنانا لازمی اور ضروری ہے؟ انہوں نے فرمایا: نہیں، کیا تم قرآن مجید کی اس آیت کو نہیں دیکھتے: { فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُکُمْ بَعْضًا } اگر تم ایک دوسرے سے مامون ہو تو کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21577]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21577، ترقيم محمد عوامة 20734)
حدیث نمبر: 20735 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٧٨ - حدثنا محمد بن (مروان) (١) عن عبد الملك بن أبي نضرة عن أبيه عن أبي سعيد الخدري في قوله: (و) (٢) أشهدوا (٣) إذا تبايعتم) ، قال: نسختها ﴿فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا﴾ (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت { وَأَشْہِدُوا إذَا تَبَایَعْتُمْ } کو { فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُکُمْ بَعْضًا } نے منسوخ کردیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21578]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21578، ترقيم محمد عوامة 20735)
حدیث نمبر: 20736 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٧٩ - حدثنا وكيع عن أبي جعفر (الرازي) (١) عن الربيع بن أنس قال: رأيت صفوان بن محرز وأتى السوق ومعه درهم (زيف) (٢) فقال: من يبيعني عنبًا طيبًا (بدرهم) (٣) خبيث، فاشترى ولم يشهد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ربیع بن انس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت صفوان بن محمد کو دیکھا کہ ایک دن وہ بازار گئے۔ ان کے پاس ایک درہم تھا، انہوں نے فرمایا کہ اس ایک کھوٹے درہم کے بدلے مجھے عمدہ انگور کون بیچے گا۔ انہوں نے انگور خریدے اور کسی کو گواہ نہیں بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21579]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21579، ترقيم محمد عوامة 20736)
حدیث نمبر: 20737 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٨٠ - حدثنا ابن أبي زائدة عن العلاء بن المسيب قال: سمعت الحكم قرأ: ﴿فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا﴾ قال: نسخت هذه الشهود.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت { فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُکُمْ بَعْضًا } نے گواہ بنانے کو منسوخ کردیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21580]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21580، ترقيم محمد عوامة 20737)
حدیث نمبر: 20738 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٨١ - حدثنا ابن أبي زائدة عن مجالد عن الشعبي قال: البيوع ثلاثة: بيع (بشهود) (١) و (كتاب) (٢) ، وبيعٌ (٣) برهانٍ مقبوضة، وبيع بالأمانة، (و) (٤) قرأ آية الدين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ بیعات تین قسم کی ہیں ایک وہ بیع جو گواہوں اور تحریر کے ساتھ ہو، ایک وہ بیع جو رہن مقبوضہ کے ساتھ ہو اور ایک وہ بیع جو امانت کے ساتھ ہو پھر انہوں نے آیت دین کی تلاوت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21581]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21581، ترقيم محمد عوامة 20738)
حدیث نمبر: 20739 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٨٢ - حدثنا يحيى بن (سعيد) (١) القطان عن (شعبة) (٢) عن فراس عن الشعبي عن أبي بردة عن أبي موسى قال: ثلاثة لا (تستجاب) (٣) لهم دعوة: رجل آتى سفيها وقال اللَّه: ﴿ (وَ) (٤) لَا تُؤْتُوا السُّفَهَاءَ أَمْوَالَكُمُ﴾ [النساء: ٥] ، ورجل ⦗٣٤٧⦘ كانت عنده امرأة سيئة (الخلق) (٥) فلم يفارقها ولم يطلقها، ورجل اشترى ولم يشهد (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ تین آدمیوں کی دعا قبول نہیں کی جائے گی، ایک وہ جو کسی بیوقوف کو اپنا مال دے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے بیوقوفوں کو اپنا مال نہ دو، دوسرا وہ آدمی جس کے پاس کوئی بداخلاق بیوی ہو وہ نہ اسے طلاق دے اور نہ اس سے جدا ہو اور تیسرا وہ آدمی جو کوئی چیز خریدے تو گواہ نہ بنائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21582]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21582، ترقيم محمد عوامة 20739)
حدیث نمبر: 20740 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٨٣ - حدثنا وكيع عن حماد بن زيد عن (ابن) (١) أبي نجيح عن مجاهد قال: ثلاثة لا (يستجاب) (٢) لهم دعوة: رجل يدعو على امرأته وعلى مملوكه، ورجل يبيع ويشتري ولا يشهد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ تین آدمی ایسے ہیں، جن کی دعا قبول نہیں ہوتی ایک وہ جو اپنی بیوی کے لیے بددعا کرے دوسرا وہ جو اپنے غلام کے لے بددعا کرے اور تیسرا وہ آدمی جو خریدو فروخت کرتے ہوئے گواہ نہ بنائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21583]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21583، ترقيم محمد عوامة 20740)
حدیث نمبر: 20741 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٨٤ - حدثنا هشيم عن عوف عن ابن سيرين أنه كان يقول (١) : (يشهد) (٢) إذا باع وإذا اشترى.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ خریدو فروخت کرتے ہوئے آدمی گواہ بنائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21584]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21584، ترقيم محمد عوامة 20741)
حدیث نمبر: 20742 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٥٨٥ - [حدثنا هشيم عن (جويبر) (١) عن الضحاك أنه كان يقول: يشهد إذا باع و (إذا) (٢) اشترى] (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ خریدو فروخت کرتے ہوئے آدمی گواہ بنائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21585]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21585، ترقيم محمد عوامة 20742)