☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شکار کی طرف تیر مارے لیکن وہ نظروں سے اوجھل ہو جائے، بعد میں اسے اپنا تیر جانور کو لگا ہوا ملے کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيد← اگر کوئی شکار کی طرف تیر مارے لیکن وہ نظروں سے اوجھل ہو جائے، بعد میں اسے اپنا تیر جانور کو لگا ہوا ملے کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 20033 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير بن عبد الحميد عن موسى بن أبي عائشة عن أبي (رزين) (١) قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم بأرنب فقال: إني رميت أرنبًا فأعجزني طلبها حتى أدركني الليل، فلم أقدر عليها حتى أصبحت، فوجدتها وفيها ⦗١٥٩⦘ سهمي فقال:"أصميت أو أنميت؟" (٢) قال: لا بل أنميت قال:"إن الليل خلق من خلق اللَّه عظيم، لا يقدر (خلقه) (٣) إلا الذي خلقه، لعله (أعان) (٤) على قتلها شيء أنبذها (عنك) (٥) " (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو رزین فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضور 5 کے پاس ایک خرگوش لایا اس نے کہا کہ میں نے ایک خرگوش کو تیر مارا، میں اسے تلاش نہ کرسکا یہاں تک کہ رات ہوگئی، صبح وہ خرگوش مجھے مل گیا اور اس میں میرا تیر تھا، اب اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ حضور 5 نے فرمایا کہ تم نے اسے اسی وقت مار دیا تھا یا وہ بعد میں کسی اور عارض سے مرا تھا؟ اس نے کہا، نہیں، وہ بعد میں مرا تھا، حضور 5 نے فرمایا کہ رات اللہ کی ایک عظیم مخلوق ہے، اس کی حقیقت سوائے اس کے خالق کے کوئی نہیں جان سکتا، شاید اس خرگوش کو کسی اور چیز نے مارا ہو اس لیے اسے پھینک دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20846]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20846، ترقيم محمد عوامة 20033)
حدیث نمبر: 20034 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن نمير ويحيى بن آدم عن سفيان عن موسى بن أبي عائشة عن عبد اللَّه بن أبي (رزين) (١) عن أبيه عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم بنحو منه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20847]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20847، ترقيم محمد عوامة 20034)
حدیث نمبر: 20035 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا (أبو) (١) معاوية عن الأعمش عن زيد بن وهب قال: جاء رجل إلى أبي الدرداء فقال: إني أرمي الصيد فيغيب عني ثم أجد سهمي فيه من الغد أعرفه فقال: أما أنا فكنت آكله (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
زید بن وہب فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے کہا کہ میں ایک جانور کو تیر ماروں اور وہ مجھ سے غائب ہوجائے، اگلے دن وہ مجھے ملے اور اس میں میرا تیر ہو تو میرے لیے کیا حکم ہے؟ حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میرے ساتھ ایسا ہو تو میں کھا لوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20848]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20848، ترقيم محمد عوامة 20035)
حدیث نمبر: 20036 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص بن غياث عن (الأجلح) (١) عن عبد اللَّه ⦗١٦٠⦘ ابن أبي الهذيل قال: (سمعت) (٢) ابن عباس وسأله عبد أسود فقال له: يا أبا عباس! إني أرمي الصيد فأصمي وأنمي فقال: ما أصميت فكل وما (أنميت) (٣) فلا تأكل (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک حبشی غلام نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ اگر میں کسی جانور پر تیر چلاؤں اور میں اسے اپنے تیر سے ہلاک کر دوں یا تیر لگنے کے بعد وہ کسی اور وجہ سے ہلاک ہو تو کیا حکم ہے؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اگر وہ تمہارا تیر لگنے سے ہلاک ہو تو کھالو اور اگر بعد میں ہلاک ہو تو اسے مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20849]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20849، ترقيم محمد عوامة 20036)
حدیث نمبر: 20037 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية عن الأعمش عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس بنحو من حديث حفص (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20850]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20850، ترقيم محمد عوامة 20037)
حدیث نمبر: 20038 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨٥١ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن سعيد عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: إذا رمى ثم وجد سهمه من الغد، (فلا يأكل) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر آدمی شکار کو تیر مارے اور اگلے دن اپنا تیر اس میں لگا دیکھے تو اسے نہ کھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20851]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20851، ترقيم محمد عوامة 20038)
حدیث نمبر: 20039 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا (ابن) (١) فضيل عن حصين عن عامر في الرجل يرمي الصيد فيغيب عنه قال: فإن وجدته لم يقع في ماء ولم يقع من جبل ولم يأكل منه سبع فكل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص شکار کو تیر مارے اور وہ غائب ہوجائے تو اب اگر وہ اسے پانی میں، یا پہاڑ سے گرا ہوا یا کسی درندے کا روندا ہوا نہ پائے تو کھالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20852]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20852، ترقيم محمد عوامة 20039)
حدیث نمبر: 20040 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الصمد بن عبد الوارث عن حماد بن سلمة عن عمرو عن جابر بن زيد قال: إذا وجدت سهمك فيه من الغد فعرفته، فلا بأس.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ اگر تم اگلے دن شکار میں اپنا تیر لگا پاؤ تو اس کے کھانے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20853]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20853، ترقيم محمد عوامة 20040)
حدیث نمبر: 20041 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨٥٤ - حدثنا أبو (بكر) (١) قال: نا حاتم بن وردان عن برد عن مكحول أنه ⦗١٦١⦘ كان يقول: إذا غاب عنك ليلة (وإن) (٢) وجدت (سهمك فيه) (٣) من الغد فعرفته فلا تأكل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرمایا کرتے تھے کہ شکار اگر رات کو تم سے غائب ہوجائے اور اگلے دن تم اپنا تیر اس میں لگا دیکھو اور اسے پہچان لو تو اسے مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20854]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20854، ترقيم محمد عوامة 20041)
حدیث نمبر: 20042 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: إذا رميت الصيد فغاب عنك ليلة فمات فوجدت سهمك فيه فلا تأكله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب تم شکار کو تیر مارو اور وہ تم سے غائب ہو کر مرجائے تو تم اس میں اپنا تیر بھی دیکھو تو اسے مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20855]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20855، ترقيم محمد عوامة 20042)
حدیث نمبر: 20043 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبيدة بن حميد عن حبيب بن أبي عمرة عن سعيد بن جبير قال: سأله رجل فقال: إني أرمي الصيد؛ فيغيب عني ثم أجده بعد ذلك، فقال له سعيد: إن وجدته وليس فيه إلا سهمك فكل، وإن لا فلا تأكل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حبیب بن ابی عمرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت سعید بن جبیر سے سوال کیا کہ میں اگر شکار کو تیر ماروں اور وہ مجھ سے غائب ہوجائے اور پھر بعد میں مل جائے تو کیا حکم ہے؟ حضرت سعید رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر اس میں صرف تمہارے تیرکا نشان ہو تو کھالو اور اگر اس کے علاوہ بھی کچھ ہو تو مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20856]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20856، ترقيم محمد عوامة 20043)
حدیث نمبر: 20044 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن داود عن الشعبي أن عدي بن حاتم قال: يا رسول اللَّه! أحدنا يرمي الصيد فيقتفي أثره اليومين والثلاثة ثم يجده ميتًا (١) فيه سهمه أيأكل؟ قال:"نعم إن شاء" أو قال:"يأكل إن شاء" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ نے سوال کیا یا رسول اللہ! ہم میں سے کوئی شکار پر تیر چلاتا ہے اور دو تین دن تک اسے تلاش کرتا ہے، وہ شکار اسے مردہ حالت میں ملتا ہے اور تیر اس میں پیوست ہوتا ہے تو اس کا کھانا کیسا ہے؟ حضور 5 نے فرمایا کہ اگر چاہے تو اسے کھا سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20857]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20857، ترقيم محمد عوامة 20044)
حدیث نمبر: 20045 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٨٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا غندر عن شعبة عن عبد الملك بن ميسرة عن سعيد بن جبير عن عدي بن حاتم قال: سألت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن الصيد أرميه فأطلب الأثر بعد ليلة قال:"إذا وجدت سهمك فيه ولم يأكل ⦗١٦٢⦘ منه سبع فكل" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سوال کیا کہ اگر میں شکار پر تیر چلاؤں اور وہ اگلے دن ملے تو کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا: کہ اگر تمہارا تیر اس میں پیوست ہو اور اس کو کسی درندے نے نہ کھایا ہو تو تم کھاسکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20858]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20858، ترقيم محمد عوامة 20045)