☽ 12 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الكلب يرسل على (صيده) (فيعتقبه) غيره
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصيد← الكلب يرسل على (صيده) (فيعتقبه) غيره
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 4
حديث رقم: 19946 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٧٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن فضيل عن (مجالد) (١) عن الشعبي ⦗١٤١⦘ عن عدي بن حاتم قال: قلت: يا رسول اللَّه إنا قوم نصيد فما يحل لنا (مما) (٢) يحرم علينا؟ قال:"يحل لكم ما علمتم من الجوارح مكلبين تعلمونهن مما علمكم اللَّه فكلوا مما أمسكن عليكم واذكروا اسم اللَّه عليه" قال: قلت: وإن قتل؟ قال:"وإن قتل" قال:"وإن خالطها كلاب (أخر) (٣) فلا تأكل حتى تعلم أن كلبك هو الذي أخذه" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم شکاری لوگ ہیں، ہمارے لیے کیا چیز حلال ہے اور کیا چیز حرام ہے؟ حضور 5 نے فرمایا کہ جن شکاری جانوروں کو تم اللہ کے دئیے ہوئے علم میں سے سکھاؤ تو وہ جس جانور کو تمہارے لیے شکار کریں اس کو کھالو، بشرطیکہ تم نے اسے روانہ کرتے وقت اس پر اللہ کا نام لیا ہو، میں نے عرض کیا خواہ وہ اسے مار ڈالے؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں خواہ وہ اسے مار ڈالے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تمہارے کتے کے ساتھ دوسرے کتے بھی مل جائیں تو تم اس شکار کو اس وقت تک استعمال نہیں کرسکتے جب تک تمہیں یہ معلوم نہ ہو کہ تمہارے کتے نے اسے شکار کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20756]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20756، ترقيم محمد عوامة 19946)
حديث رقم: 19947 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٧٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا عباد بن العوام عن (جميل) (١) بن زيد قال: سألت ابن عمر عن صيد الكلاب فقال: أليست مقلدة؟ قال: (قلت) (٢) : (بلى) (٣) انطلقت أقودها! قال: أكلها تقود؟ قال: قلت: منها ما أقود ومنها ما يتبعني، قال: إذا رأيت الصيد و (خلعت) (٤) كلبك، وذكرت اسم اللَّه، فكل ما (أصاد) (٥) ، (وأما الكلب) (٦) التابع فإن اخذه فلا (تلبس) (٧) به إلا أن (تجده) (٨) حيًا فتذبحه، وإما أن ⦗١٤٢⦘ يفرسه كلب لم ترسله (فقتله) (٩) (فذلك) (١٠) حرام (١١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جمیل بن زید رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کتوں کے شکار کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ کیا انہیں شکار کے لیے سدھایا گیا ہے؟ میں نے کہا ہاں! اور میں ان کے پیچھے چلتا ہوں۔ انہوں نے فرمایا کہ سب کتے تمہارے آگے چلتے ہیں؟ میں نے کہا نہیں کچھ میرے پیچھے بھی آتے ہیں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ جب تم کوئی شکاردیکھو اور اپنے کتے کو اس پر چھوڑو اور اللہ کا نام لو تو جو شکار وہ کرے وہ کھالو۔ البتہ اگر تمہارے پیچھے آنے والا کتا بھی شکار کرے تو اسے ان کے ساتھ نہ ملاؤ اگر وہ شکار تمہیں زندہ مل جائے تو اسے ذبح کرلو، اگر تم نے کتے کو نہیں چھوڑا بلکہ اس نے اسے خود شکار کیا اور مار ڈالا تو یہ حرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20757]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20757، ترقيم محمد عوامة 19947)
حديث رقم: 19948 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٧٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) أبو بكر عن أسامة بن زيد قال: سألت القاسم عن الرجل يرسل الكلب المعلم؛ فيأخذ الصيد فيقتله؛ فيجد معه كلابًا غير معلمة؛ قال: إن كان يعلم أن كلبه المعلم (قتله) (٢) فليأكل، وإن شك فلا يدري لعل غير الكلب شركه فلا يأكل.
الترجمة: اردو ترجمہ
اسامہ بن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی اپنے سدھائے ہوئے کتے کو شکار پر چھوڑے اور وہ شکار کو پکڑ کر مار ڈالے۔ لیکن یہ آدمی اپنے کتے کے ساتھ کچھ سدھائے کتے دیکھے تو کیا حکم ہے؟ حضرت قاسم نے فرمایا کہ اگر اسے معلوم ہوجائے کہ سدھائے ہوئے کتے نے اسے قتل کیا ہے تو اسے کھالے اور اگر اسے شک ہو کہ کسی دوسرے کتے نے اس کے ساتھ مل کر اسے قتل کیا ہے تو اسے نہ کھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20758]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20758، ترقيم محمد عوامة 19948)
حديث رقم: 19949 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٧٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا رد الكلب الذي ليس بمعلم على الكلب المعلم صيدًا فقد أفسد.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی بلا سدھایا کتا سدھائے کتے کے ساتھ مل کر شکار کرے تو اس نے شکار کو خراب کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20759]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20759، ترقيم محمد عوامة 19949)