☽ 11 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في البيت ما (كانت) كسوته
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الحج← في البيت ما (كانت) كسوته
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 16065 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عَجُوزٍ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ، قَالَتْ: قَدْ أُصِيبَ ابْنُ عَفَّانَ وَأَنَا ابْنَةُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ سَنَةً , قَالَتْ:" وَلَقَدْ رَأَيْتُ الْبَيْتَ وَمَا عَلَيْهِ كِسْوَةٌ , إلَّا مَا تَكْسُوهُ النَّاسُ الْكِسَاءُ الْأَحْمَرُ يُطْرَحُ عَلَيْهِ وَالثَّوْبُ الْأَبْيَضُ وَالْكِسَاءُ الصُّوفُ , وَمَا كُسِيَ مِنْ شَيْءٍ عُلِّقَ عَلَيْهِ , وَلَقَدْ رَأَيْتُهُ وَمَا عَلَيْهِ ذَهَبٌ وَلَا فِضَّةٌ"،
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن اسحاق سے مروی ہے کہ مکہ کی ایک عمر رسیدہ خاتون فرماتی ہیں کہ جب حضرت ابن عفان کی شہادت ہوئی اس وقت میں چودہ سال کی لڑکی تھی، میں نے کعبہ کو اس حال میں دیکھا کہ اس پر کوئی چادر وغیرہ نہ تھی مگر جو لوگوں نے اس پر چڑھا دیا تھا، ایک سرخ رنگ کی چادر جو لوگوں نے اس پر ڈال دی تھی اور سفید کپڑا، اور اونی چادر اور کوئی ایسی چیز نہیں پہنائی گئی تھی جو خانہ کعبہ پر لٹکائی ہوئی ہو (یعنی غلاف بنایا گیا ہو)۔ تحقیق میں نے بیت اللہ کو اس حال میں دیکھا کہ اس پر کوئی سونا، چاندی نہ تھا، حضرت محمد راوی فرماتے ہیں کہ حضرات شیخین کے دور میں خانہ کعبہ پر غلاف نہیں چڑھایا گیا تھا، بیشک حضرت عمر بن عبد العزیز نے مقری اور یمنی چادریں (غلاف) اس پر چڑھائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16557]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16557، ترقيم محمد عوامة 16065)
Hadith No.: 16066 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ، قَالَ: نا فُلَيْحٌ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ " يُجَلِّلُ بَدَنَتَهُ قَبْلَ أَنْ تُكْسَى الْكَعْبَةُ الْحُلَلَ وَالْأَنْمَاطَ وَالْقَبَاطِيَّ , ثُمَّ يَنْزِعُهَا قَبْلَ أَنْ يَنْحَرَهَا فَيُرْسِلُ بِهَا إلَى خَزَنَةٍ لِلْكَعْبَةِ كِسْوَةَ الْكَعْبَةِ , فَلَمَّا كُسِيَتِ الْكَعْبَةُ تَرَكَ ذَلِكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب خانہ کعبہ کو غلاف وغیرہ نہیں پہنایا جاتا تھا تو ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنی قربانی ک ے جانور کا کپڑا یا جل کو قربانی کرنے سے قبل اتار کر خانہ کعبہ کے خزانہ میں جمع کرا دیتے تھے تاکہ اس کو خانہ کعبہ پر چڑھا دیا جائے، پھر جب کعبہ پر غلاف چڑھایا جانے لگا تو آپ نے اس عمل کو ترک فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16559]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16559، ترقيم محمد عوامة 16066)
Hadith No.: 16067 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنْ حَسَنٍ، عَنْ لَيْثٍ، قَالَ: " كَانَ كِسْوَةُ الْكَعْبَةِ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَقْطَاعَ وَالْمُسُوحَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت لیث سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں چمڑے اور ٹاٹ کا غلاف خانہ کعبہ پر چڑھایا جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16560]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16560، ترقيم محمد عوامة 16067)