☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محرم اگر ازار نہ پائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← محرم اگر ازار نہ پائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 16017 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا هُشَيْمٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ فَقَالَ: " إذَا لَمْ يَجِدِ الْمُحْرِمُ إزَارًا لَبِسَ سَرَاوِيلَ , وَإِذَا لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسِ الْخُفَّيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: محرم اگر ازار نہ پائے تو شلوار پہن لے، اور اگر جوتے نہ ہوں تو موزے پہن لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16508]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16508، ترقيم محمد عوامة 16017)
حدیث نمبر: 16018 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَمْرٍو ، جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ أَوْ نَحْوِهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16509]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16509، ترقيم محمد عوامة 16018)
حدیث نمبر: 16019 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، عَمْرٍو ، جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16510]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16510، ترقيم محمد عوامة 16019)
حدیث نمبر: 16020 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ أَوْ مَا يَتْرُكُ الْمُحْرِمُ؟ فَقَالَ:" لَا يَلْبَسُ الْخُفَّيْنِ وَلَا السَّرَاوِيلَ , إلَّا أَنْ لَا يَجِدَ نَعْلَيْنِ , فَمَنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسِ الْخُفَّيْنِ وَلْيَقْطَعْهُمَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ محرم کون سے کپڑے پہن سکتا ہے؟ یا کون سے کپڑے نہیں پہنے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: موزے نہیں پہنے گا اور نہ ہی شلوار، ہاں اگر جوتے نہ پائے، پس جو جوتے نہ پائے وہ موزے پہن لے اور ان کو ٹخنوں سے نیچے کاٹ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16511]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16511، ترقيم محمد عوامة 16020)
حدیث نمبر: 16021 مصنف ابن ابی شیبہ
الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، زُهَيْرٌ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، قَالَ: نا زُهَيْرٌ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسِ الْخُفَّيْنِ , وَمَنْ لَمْ يَجِدْ إزَارًا فَلْيَلْبَسِ السَّرَاوِيلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو محرم جوتے نہ پائے وہ موزے پہن لے، اور جو ازار نہ پائے، وہ شلوار پہن لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16512]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16512، ترقيم محمد عوامة 16021)
حدیث نمبر: 16022 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ سَيْفٍ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: سَأَلْتُ عُمَرَ , قَالَ: قُلْتُ: " مَا تَقُولُ فِي الْخُفَّيْنِ لِلْمُحْرِمِ؟ فَقَالَ: هُمَا نَعْلَا مَنْ لَا نَعْلَا لَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمیر بن الاسود فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر سے دریافت کیا کہ محرم موزے استعمال کرے اس کے متعلق آپ کیا فرماتے ہیں؟ آپ نے فرمایا جس کے پاس جوتے نہ ہوں موزے اس کے لیے جوتے کی جگہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16513]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16513، ترقيم محمد عوامة 16022)
حدیث نمبر: 16023 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَلِيٍّ ، فِي " الْمُحْرِمِ إذَا لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ لَبِسَ خُفَّيْنِ , وَإِذَا لَمْ يَجِدْ إزَارًا لَبِسَ سَرَاوِيلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ محرم کے پاس اگر جوتے نہ ہوں تو موزے پہن لے اور اگر ازار نہ ہو تو شلوار پہن لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16514]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16514، ترقيم محمد عوامة 16023)
حدیث نمبر: 16024 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " إذَا لَمْ يَجِدِ الْمُحْرِمُ إزَارًا فَلْيَلْبَسْ سَرَاوِيلَ، وَإِذَا لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبِسْ خُفَّيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ محرم کے پاس اگر ازار نہ ہو تو وہ شلوار پہن لے، اور اگر جوتے نہ ہوں تو موزے پہن لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16515]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16515، ترقيم محمد عوامة 16024)
حدیث نمبر: 16025 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ بَكْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ بَكْرٍ قَالَ:" إذَا لَمْ يَجِدِ الْمُحْرِمُ إزَارًا فَلْيَلْبَسْ سَرَاوِيلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بکر فرماتے ہیں کہ محرم کے پاس اگر ازار نہ ہو تو وہ شلوار پہن لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16516]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16516، ترقيم محمد عوامة 16025)
حدیث نمبر: 16026 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يَلْبَسَ الْمُحْرِمُ سَرَاوِيلَ إذَا لَمْ يَجِدْ إزَارًا , وَلَا بَأْسَ أَنْ يَلْبَسَ خُفَّيْنِ إذَا لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں اگر محرم کے پاس ازار نہ ہو تو وہ شلوار پہن لے اور اگر جوتے نہ ہوں تو وہ موزے پہن لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16517]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16517، ترقيم محمد عوامة 16026)