☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ میقات سے بغیر احرام باندھے آگے نہ جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات فرماتے ہیں کہ میقات سے بغیر احرام باندھے آگے نہ جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 15702 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ ، خُصَيْفٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا يُجَاوِزُ أَحَدٌ الْوَقْتَ إلَّا الْمُحْرِمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کوئی شخص احرام باندھے بغیر میقات سے آگے نہ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16167]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16167، ترقيم محمد عوامة 15702)
حدیث نمبر: 15703 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " لَا يُجَاوِزْ أَحَدٌ ذَاتَ عِرْقٍ حَتَّى يُحْرِمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ کوئی بھی شخص بغیر احرام کے ذات عرق (میقات) سے آگے نہ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16168]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16168، ترقيم محمد عوامة 15703)
حدیث نمبر: 15704 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، أَنَّهُ قَالَ: " إذَا جِئْتَ مِنْ بَلَدٍ آخَرَ فَلَا تُجَاوِزِ الْحَدَّ حَتَّى تُحْرِمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب تم کسی دوسرے شہر سے آئے ہو تو کوئی بھی بغیر احرام کے میقات سے تجاوز نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16169]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16169، ترقيم محمد عوامة 15704)
حدیث نمبر: 15705 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " لَا تُجَاوِزِ الْوَقْتَ حَتَّى تُحْرِمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ بغیر احرام کے میقات سے تجاوز نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16170]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16170، ترقيم محمد عوامة 15705)