☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص یا عورت عمرہ کے لئے احرام باندھے پھر خدشہ لاحق ہو جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← کوئی شخص یا عورت عمرہ کے لئے احرام باندھے پھر خدشہ لاحق ہو جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 15648 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا أَهَلَّتْ بِعُمْرَةٍ فَخَافَتْ فَوْتَ الْحَجِّ أَهَلَّتْ بِالْحَجِّ , وَقَضَتِ الْعُمْرَةَ , وَعَلَيْهَا دَمٌ , وَالْعُمْرَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ عورت اگر عمرہ کے لئے احرام باندھے پھر اس کو حج کے فوت ہوجانے کا اندیشہ ہو تو وہ حج کے لئے احرام باندھ لے اور عمرہ کی قضا کرے اور اس پر دم اور عمرہ لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16112]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16112، ترقيم محمد عوامة 15648)
حدیث نمبر: 15649 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، وَعَطَاءٍ، قال: سَأَلْتُهُمَا عَنِ امْرَأَةٍ قَدِمَتْ مَكَّةَ مُعْتَمِرَةً , فَحَاضَتْ فَخَشِيَتْ أَنْ يَفُوتَهَا الْحَجُّ؟ فَقَالَ:" تُهِلُّ بِالْحَجِّ وَتَقْضِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابو نجیح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد اور حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ عورت عمرہ کا احرام باندھ کر مکہ آئے پھر اس کو حیض آجائے اور اس کو حج کے فوت ہوجانے کا اندیشہ ہو؟ آپ نے فرمایا کہ وہ حج کے لئے تلبیہ پڑھے اور عمرے کی قضا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16113]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16113، ترقيم محمد عوامة 15649)
حدیث نمبر: 15650 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ، فِي رَجُلٍ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ فَجَاءَ وَالنَّاسُ وُقُوفٌ بِعَرَفَةَ , فَقَالَ:" إنْ عَلِمَ أَنَّهُ يُدْرِكُ مَكَّةَ أَتَاهَا فَحَلَّ مِنْ عُمْرَتِهِ , وَإِلَّا أَهَلَّ بِالْحَجِّ وَطَافَ طَوَافَيْنِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو عمرہ کا احرام باندھے اور جب وہ آئے تو لوگ عرفات میں ٹھہرے ہوں تو اگر اس کو یقین ہو کہ مکہ جاسکتا ہے (یعنی جانے سے حج نہیں نکلے گا) تو اپنے عمرہ سے حلال ہوجائے (یعنی مکہ سے عمرہ مکمل کر کے حلالی بن کر آجائے) ورنہ حج کے لئے تلبیہ پڑھے اور دو طواف کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16114]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16114، ترقيم محمد عوامة 15650)
حدیث نمبر: 15651 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" تَكُونُ رَافِضَةً لِلْعُمْرَةِ , وَعَلَيْهَا دَمٌ , وَعُمْرَةٌ مَكَانَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ اگر خاتون عمرہ کو چھوڑنے والی ہو (اندیشہ کی وجہ سے) تو اس پر دم اور اس عمرہ کی قضا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16115]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16115، ترقيم محمد عوامة 15651)