☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس پر اونٹ کی قربانی لازم ہو وہ اس کی قربانی مکہ مکرمہ میں کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس پر اونٹ کی قربانی لازم ہو وہ اس کی قربانی مکہ مکرمہ میں کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 15635 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدَةُ، عَنْ وِقَاءِ بْنِ إيَاسٍ، عَنْ قُرَيْشٍ، ابْنِ صَعْصَعَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ , فَقَالَ:" حَلَفْتُ أَوْ جُعِلَتْ عَلَيَّ بَدَنَةٌ , أَنْحَرُهَا بِأَرْضِي الَّتِي أَنَا بِهَا؟ فَقَالَ: لَا تَنْحَرُهَا دُونَ مَحَلِّ الْبُدْنِ , فَقَالَ الرَّجُلُ: إنَّمَا قُلْتُ أَنَا أَنْحَرُهَا بِأَرْضِي الَّتِي أَنَا بِهَا؟ فَأَبَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ , فَقَالَ: مَنْ شَاءَ زَيَّنَ لَهُ الشَّيْطَانُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک شخص نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ میں نے قسم اٹھائی یا اپنے اوپر اونٹ کی قربانی کو لازم کیاٗ کیا میں اس کو اس زمین پر ذبح کرلوں جہاں میں ہوں؟ فرمایا نہیں ‘ اونٹ کے محل کے علاوہ اس کو ذبح نہ کرو ‘ اس شخص نے عرض کیا کہ میں نے کہا تھا کہ جس جگہ میں ہوں وہیں پر ذبح کروں گا؟ حضرت عبداللہ بن عمر نے اس کا انکار فرمایا اور فرمایا کہ شیطان جس کے لئے چاہتا ہے مزین کردیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16097]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16097، ترقيم محمد عوامة 15635)
حدیث نمبر: 15636 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ وَقَاءٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنُ جُبَيْرٍ، قَالَ:" ذَكَرْتُ لَهُ قَوْلَ ابْنِ عُمَرَ انْحَرْهَا بِمَكَّةَ، فَقَالَ: مَا شَعَرْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ورقائ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے سامنے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے اس قول کو ذکر کیا کہ اس کو مکہ مکرمہ میں ذبح کرو ‘ آپ نے فرمایا کہ تو اس کو نہیں سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16098]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16098، ترقيم محمد عوامة 15636)
حدیث نمبر: 15637 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن ‘ حضرت شعبی اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جس پر اونٹ کی قربانی لازم ہو وہ مکہ میں قربانی کرے اور جو شخص جزور اور گائے (مؤنث) بولے تو وہ جہاں چاہے اور جہاں کی نیت کرے وہاں قربانی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16099]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16099، ترقيم محمد عوامة 15637)
حدیث نمبر: 15638 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا سَلَّامٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إذَا جَعَلَ الرَّجُلُ عَلَيْهِ بَدَنَةً فَلْيَنْحَرْهَا حَيْثُ سَمَّى , فَإِنْ لَمْ يُسَمِّ فَلْيَنْحَرْهَا بِمَكَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنے اوپر اونٹ لازم کرے تو جس جگہ کا نام لیا ہے وہاں پر اس کی قربانی کرے ‘ اور اگر کسی جگہ کا نام نہیں لیا تو پھر مکہ میں ذبح کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16101]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16101، ترقيم محمد عوامة 15638)
حدیث نمبر: 15639 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا مَحْبُوبٌ الْقَوَارِيرِيُّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ حَبِيبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ وَسُئِلَ عَنِ الْبُدْنِ؟ فَقَالَ:" لَا تُغْنِي بَدَنَةٌ إلَّا بِهَذَا الْبَلَدِ يَعْنِي: مَكَّةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم بن عبداللہ سے اونٹ کی قربانی کے متعلق دریافت کیا گیا؟ فرمایا کہ اس نذر کو مکہ کے علاوہ کہیں اور پورا نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16102]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16102، ترقيم محمد عوامة 15639)
حدیث نمبر: 15640 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، وَعِكْرِمَةَ، قال: " لَا مَحَلَّ لِلْبُدْنِ دُونَ الْبَيْتِ الْعَتِيقِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر اور حضرت عکرمہ فرماتے ہیں اونٹ کی قربان گاہ مکہ (کعبہ) کے علاوہ اور کوئی نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16103]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16103، ترقيم محمد عوامة 15640)
حدیث نمبر: 15641 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو نُعَيْمٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، فِي " الرَّجُلِ يَجْعَلُ عَلَيْهِ بَدَنَةً، قَالَ: يَنْحَرُهَا حَيْثُ شَاءَ , حَيْثُ نَوَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس پر اونٹ کی قربانی لازم ہو وہ اس کو جہاں چاہے ذبح کرے اور جس جگہ کی نیت کرے وہاں ذبح کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16104]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16104، ترقيم محمد عوامة 15641)
حدیث نمبر: 15642 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ جَهْمٍ الْبَكْرِيِّ، أَنّ رَجُلًا نَذَرَ أَنْ يَنْحَرَ بِالْكُوفَةِ فَسَأَلَ ابْنَ مَسْعُودٍ، فَقَالَ:" انْحَرْهَا حَيْثُ شِئْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جہم البکری سے مروی ہے کہ ایک شخص نے نذر مانی کہ وہ کوفہ میں اونٹ ذبح کرے گا پھر حضرت ابن مسعود سے دریافت کیا آپ نے فرمایا کہ جہاں چاہو ذبح کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16105]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16105، ترقيم محمد عوامة 15642)
حدیث نمبر: 15643 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَبَلَةَ , قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ: " مَنْ سَمَّى أَوْ نَذَرَ بَدَنَةً فَلَا مَحَلَّ لَهَا دُونَ الْبَيْتِ , وَمَنْ سَمَّى جَزُورًا أَوْ بَقَرَةً فَحَيْثُ شَاءَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص لفظ بدنۃ کی (مذکر) نذر مانے وہ اس کو مکہ میں ہی ذبح کرے اور جو اونٹنی یا گائے کی نذر مانے وہ جہاں چاہے ذبح کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16106]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16106، ترقيم محمد عوامة 15643)
حدیث نمبر: 15644 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس کی نیت کا اعتبار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16107]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16107، ترقيم محمد عوامة 15644)
حدیث نمبر: 15645 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَبْدَةُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " مَنْ نَذَرَ بَدَنَةً فَلَا يَنْحَرْهَا إلَّا بِمِنًى أَوْ مَكَّةَ , وَمَنْ نَذَرَ جَزُورًا فَلْيَنْحَرْهَا حَيْثُ شَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جو شخص اونٹ کی نذر مانے تو وہ اس کو منٰی یا مکہ میں ذبح کرے اور جو اونٹنی کی نذر مانے وہ جہاں چاہے اس کو ذبح کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16109]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16109، ترقيم محمد عوامة 15645)
حدیث نمبر: 15646 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا غُنْدَرٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَالْحَسَنِ، قَالَا: " إذَا قَالَ عَلَيَّ هَدْيٌ فَبِمَكَّةَ , وَإِذَا قَالَ: بَدَنَةٌ , فَحَيْثُ شَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب اور حضرت حسن فرماتے ہیں جب یوں نذر مانے کہ مجھ پر ھدی ہے تو مکہ مکرمہ میں ذبح کرے اور جب بدنہ بولے تو جہاں چاہے ذبح کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16110]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16110، ترقيم محمد عوامة 15646)
حدیث نمبر: 15647 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ مَيْمُونٍ، قَالَ: " مَنْ جَعَلَ عَلَيْهِ بَدَنَةً فَإِنَّهُ لَا يَنْحَرُهَا إلَّا بِمَكَّةَ , وَمَنْ جَعَلَ عَلَيْهِ جَزُورًا نَحَرَهَا حَيْثُ شَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون فرماتے ہیں کہ جو اونٹ کو اپنے اوپر لازم کرے وہ مکہ مکرمہ ہی میں ذبح کرے اور جو اونٹنی کی نذر مانے وہ جہاں چاہے ذبح کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16111]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16111، ترقيم محمد عوامة 15647)