☽ 11 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فيمن ساق هديا واجبا فعطب أيأكل منه؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الحج← فيمن ساق هديا واجبا فعطب أيأكل منه؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 15574 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، أَنَّهُ قَالَ فِي الْهَدْيِ الْوَاجِبِ:" لَا يَأْكُلُ مِنْهُ وَعَلَيْهِ الْجَزَاءُ , وَقَالَ فِي التَّطَوُّعِ: يُؤْكَلُ مِنْهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر واجب ھدی کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کو مت کھائے اور اس پر اس کی جزاء ہے، اور نفلی ھدی کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کو کھالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16035]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16035، ترقيم محمد عوامة 15574)
Hadith No.: 15575 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي رَجُلٍ سَاقَ بَدَنَةً فَعَطِبَتْ , قَالَ:" يَأْكُلُ وَيُطْعِمُ وَيَتَصَدَّقُ , لِأَنَّ عَلَيْهِ الْبَدَلَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو اونٹ کو ہانکے پھر وہ راستہ میں تھک جائے کہ اس میں سے کھالے اور دوسروں کو کھلا بھی دے اور صدقہ کر دے، کیونکہ اس پر اب اس کا بدل لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16036]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16036، ترقيم محمد عوامة 15575)
Hadith No.: 15576 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " إذَا سَاقَ هَدْيًا وَاجِبًا فَعَطِبَ أَكَلَ وَأَطْعَمَ , وَعَلَيْهِ الْبَدَلُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جب ھدی واجب کو وہ ہانکے اور وہ تھک جائے تو اس کو کھالے اور دوسروں کو کھلا دے اور اس پر اس کا بدل لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16037]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16037، ترقيم محمد عوامة 15576)
Hadith No.: 15577 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " كُلْ وَأَبْدِلْ إذَا عَطِبَ الْهَدْيُ , وَإِنْ كَانَ وَاجِبًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر ھدی کا جانور تھک جائے تو اس کو ذبح کر کے کھالے اور اگر وہ ھدی واجب ہے تو اس کا بدل دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16038]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16038، ترقيم محمد عوامة 15577)
Hadith No.: 15578 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَبِي التَّيَّاحِ ، مُوسَى بْنِ سَلَمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ بِثَمَانِ عَشْرَةَ بَدَنَةً مَعَ رَجُلٍ فَأَمَرَهُ فِيهَا بِأَمْرِهِ فَانْطَلَقَ، ثُمَّ رَجَعَ , فَقَالَ لَهُ:" أَرَأَيْتَ إنْ أَزْحَفَ عَلَيْنَا مِنْهَا؟ قَالَ: انْحَرْهَا , ثُمَّ اغْمِسْ نَعْلَهَا فِي دَمِهَا وَاجْعَلْهَا عَلَى صَفْحَتِهَا , وَلَا تَأْكُلْ مِنْهَا أَنْتَ وَلَا أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ رُفْقَتِكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اٹھارہ (١٨) اونٹ ایک آدمی کو دے کر روانہ کیا اور اس کے متعلق ہدایات دیں، وہ چلا اور پھر لوٹ کر آیا اور کہا اور عرض کیا کہ اگر ان میں سے کوئی اونٹ راستہ میں تھکن سے چور ہوجائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اس کو ذبح کر کے اس کے نعل کو خون میں ڈبو دو، اور پاؤں کو چہرہ کی جانب ڈال دو، آپ اور آپ کے ساتھی اس میں سے نہ کھائیں (باقی لوگ کھائیں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16039]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16039، ترقيم محمد عوامة 15578)
Hadith No.: 15579 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وكِيعٌ ، هِشَامٍ ، أَبِيهِ ، نَاجِيَةَ الْخُزَاعِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وكِيعٌ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ نَاجِيَةَ الْخُزَاعِيِّ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , كَيْفَ أَصْنَعُ بِمَا عَطِبَ مِنَ الْبُدْنِ؟ قَالَ:" انْحَرْهُ وَاغْمِسْ نَعْلَهُ فِي دَمِهِ وَخَلِّ بَيْنَ النَّاسِ وَبَيْنَهُ فَلْيَأْكُلُوهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ناجیہ الخزاعی فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! اگر کوئی اونٹ راستہ میں تھک جائے تو کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو ذبح کر کے اس کے نعل کو خون میں ڈبو دے اور اس کو لوگوں کے کھانے کے لیے چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16040]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16040، ترقيم محمد عوامة 15579)
Hadith No.: 15580 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةَ ، سِنَانِ بْنِ سَلَمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، ذُؤَيْبًا الْخُزَاعِيَّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سِنَانِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ ذُؤَيْبًا الْخُزَاعِيَّ حَدَّثَ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَبْعَثُ مَعَهُ بِالْبُدْنِ , فَيَقُولُ:" إذَا عَطِبَ مِنْهَا شَيْءٌ فَخَشِيتُ عَلَيْهِ مَوْتًا فَانْحَرْهَا , ثُمَّ اغْمِسْ نَعْلَهَا فِي دَمِهَا , ثُمَّ اضْرِبْ بِهَا عَلَى صَفْحَتِهَا , وَلَا تُطْعِمْ أَنْتَ مِنْهَا وَلا أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ رُفْقَتِكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضرت زؤیب الخزاعی نے بیان فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے ساتھ کچھ اونٹ بھیجے اور فرمایا: اگر ان میں سے کوئی اونٹ تھکن سے چور ہوجائے اور اس کے مرنے کا اندیشہ ہو تو اس کو ذبح کرلینا پھر اس کے نعل کو خون میں ڈبو دینا اور ان پاؤں کو چہرہ کی جانب کو ڈال دینا، آپ اور آپ کے جماعت کے ساتھی اس میں سے کچھ نہ کھائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16041]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16041، ترقيم محمد عوامة 15580)