☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات رات میں جمرات کی رمی کرنے کو ناپسند کرتے ہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات رات میں جمرات کی رمی کرنے کو ناپسند کرتے ہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 15551 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ " كَرِهَ أَنْ تُرْمَى الْجِمَارُ لَيْلًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رات میں رمی کرنے کو ناپسند فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16012]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16012، ترقيم محمد عوامة 15551)
حدیث نمبر: 15552 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ " كَرِهَ رَمْيَ الْجِمَارِ بِلَيْلٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ رات میں رمی کرنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16013]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16013، ترقيم محمد عوامة 15552)
حدیث نمبر: 15553 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ابْنَةِ الْمُخْتَارِ، وَكَانَتْ تَحْتَ ابْنٍ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فَلَدَتْ بِالْمُزْدَلِفَةِ فَتَخَلَّفَتْ مَعَهَا صَفِيَّةُ , فَلَمْ تَضَعْ لَيْلَتَهَا تِلْكَ وَمِنَ الْغَدِ , ثُمَّ جَاءَتَا مِنًى مِنَ اللَّيْلِ فَرَمَوُا الْجَمْرَةَ , فَلَمْ يُنْكِرْ ذَلِكَ عَلَيْهِمَا عَبْدُ اللَّهِ , وَلَمْ يَأْمُرْهُمْ أَنْ يَقْضُوا شَيْئًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت ام سلمہ بنت المختار حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے صاحبزادے کی اہلیہ تھیں، انہوں نے مزدلفہ میں بچہ جنا، حضرت صفیہ ان کے ساتھ وہ رات اور اگلے دن کی رات وہاں پیچھے ہی رکی رہیں، پھر وہ دونوں رات کو منیٰ آئیں اور رمی کی، حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ان کے اس عمل پر کوئی نکیر نہ فرمائی اور نہ ہی ان کو کسی چیز کے قضا کرنے کا حکم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16014]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16014، ترقيم محمد عوامة 15553)
حدیث نمبر: 15554 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا تُرْمَى الْجِمَارُ بِاللَّيْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ رات کو رمی جمار نہیں کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16015]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16015، ترقيم محمد عوامة 15554)